عشق ظالم ہے، طفلِ نو دیکھو
عشق کے مارو، ایک ہو دیکھو
میرے قاتل نے، بن کے چارہ گر
وار کر ڈالا، ظلم تو دیکھو
قیس جنگل میں ، عیش کرتا ہے
جا کے جنگل میں ، دوستو دیکھو
تھا سہَل عاشق، نام کا لیکن
غیر ہے حالت، پھر بھی تو دیکھو
رات کے نیلے قاتل لمحے۔۔
اور رات بھی پورن ماشی کی۔۔
کوئی کھڑکی کھولے بیٹھا ہے۔۔
چاندنی اندر آتی ہے۔
ماضی کے دریچوں سے۔۔
کچھ یاد کے پنچھی اڑتے ہیں۔
سہمی سہمی سی کچھ باتیں۔
اور کچھ دھندلے خاکے بھی۔۔
کچھ مہمل مہمل سے فقرے۔
اورتھکن بھری سی آنکھیں بھی۔۔
پت جھڑ کے کچھ سوکھے پتے۔
اورسرخ سی تنہا شامیں...
بھلے وقتوں کی بات ہے۔۔۔ جب ہم محفل میں آتے تو تھے۔ پر ہماری مرزا صاحب سے ملاقات نہ تھی۔ آتے تھے چلے جاتے تھے۔۔۔ لیکن کبھی کبھی جو مرزا کے آواز سماعتوں میں رس گھولتی۔۔ تو سوچنے ۔لگتے کہ کیسا آدمی ہے۔۔۔ ہمیشہ مثبت بات ہی کرتا ہے۔ پھر سوچا باتیں مثبت ہیں۔۔۔ کہ شخصیت منفی ہوگی۔۔۔ اس کی کھوج لگانے کو...
برطانوی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین پروگرام ایکس فیکٹر میں جانے کے لئے مقامی فنکاروں خصوصاً نوجوانوں کو کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں کہ اس کا اندازہ انہی کو ہے مگر ایک برس قبل پاکستان سے آنے والے سٹوڈنٹ محمد شاہد نذیر کو اس پروگرام میں جانے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی ، ون پونڈ فش مارکیٹ میں ” کم آن...
پولیو جیسے موذی مرض سے دنیا بھر میں چھٹکارا پانے کا جو عمل کئی دہائیوں پہلے شروع ہوا تھا وہ بہت سے ممالک میں پایہٴ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔
بر اعظم افریقہ کے چند غریب ممالک اور ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان کو چھوڑ کردنیا کا شاید ہی کوئی ایسا ترقی پذیر ملک ہو گا جہاں اب بھی پولیو کا مرض ننھے بچوں کو...