افلاطون نے شاعروں کو اپنی عینی ریاست سے جلا وطن کرنے کی سفارش کی تھی اس نے پوچھا تھا کہ انسانی معاشرے کی ترتیب و تزئین میں ہومر کی شاعری کا کیا حصہ ہے ؟ افلاطون کے بعد بھی انسانی معاشرے کی صفِ اول میں ادیب کے لیے کوئی نشست محفوظ نہیں رکھی گئی ادیب کو یا تو پچھلی صف میں جگہ ملی یا پھر وہ صف کے...