ظہور نظر

  1. طارق شاہ

    ظہُور نظرؔ ::::::صحرا میں گھٹا کا مُنتظر ہُوں :::::ZUHOOR -NAZAR

    غزل ظہُور نظرؔ صحرا میں گھٹا کا مُنتظر ہُوں پھر اُس کی وَفا کا مُنتظر ہُوں اِک بار نہ جس نے مُڑ کے دیکھا اُس جانِ صَبا کا مُنتظر ہُوں بیٹھا ہُوں درُونِ‌‌ خانۂ غم سیلابِ بَلا کا مُنتظر ہُوں جاں آبِ بَقا کی کھوج میں ہے مَیں مَوجِ فَنا کا مُنتظر ہُوں کُھل جاؤں گا اپنے آپ سے مَیں مانُوس...
  2. محمد عادل عزیز

    غزل - ہر گھڑی قیامت تھی یہ نہ پوچھ کب گزری - ظہور نظر

    ہر گھڑی قیامت تھی یہ نہ پوچھ کب گزری بس یہی غنیمت ہے تیرے بعد شب گزری کنج غم میں اک گل بھی لکھ نہیں سکا پورا اس بلا کی تیزی سے صرصر طرب گزری تیرے غم کی خوشبو سے جسم و جاں مہک اٹھے سانس کی ہوا جب بھی چھو کے میرے لب گزری ایک ساتھ رہ کر بھی دور ہی رہے ہم تم دھوپ اور چھاوں کی دوستی عجب گزری جانے...
  3. نوید صادق

    نظم ۔۔۔ پاگل پن ۔۔۔ ظہور نظر

    پاگل پن میرا دایاں ہاتھ، بائیں ہاتھ کو کاٹنے میں رات دن مصروف ہے صحن سے دہلیز تک خون کے دھبوں کی شطرنجی بچھی ہے، جس پہ موت سینکڑوں چہرے بکھیرے ، زندگی کو مات دینے کے نشے میں مست ہے روزنِ دیوار سے آ رہی ہے میرے بدکردار ہمسائے کے ہنسنے کی صدا آسماں پر دائرہ در دائرہ چیختی چیلوں کا غول...
  4. نوید صادق

    نظم ۔۔۔ نیا چوراہا ۔۔۔۔ ظہور نظر

    نیا چوراہا قد آور آئینے لے کر بونوں کا مخلوط جلوس ابھی گُذرا ہے لمبے لمبے بالوں والا اِک دانشور بازی گر کے بانس پہ چڑھ کر گردن کی سب نسیں پُھلائے چیخ رہا ہے اونے پونے آدمیوں سے یہ مخلوق کہیں بہتر ہے ہا ہا ہاہا ہی ہی ہی ہی ہو ہو ہو ہو ہنستے ہنستے پورے آدمیوں کے جبڑے دُکھنے لگے ہیں بجلی...
  5. فرخ منظور

    دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں - ظہور نظر

    دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمہیں ترکِ محبت، ترکِ تمنا کر چکنے کے بعد ہم پہ یہ مشکل آن پڑی ہے کیسے بھلائیں تمہیں دل کے زخم کا رنگ تو شاید آنکھوں میں بھر آئے روح کے زخموں کی گہرائی کیسے دکھائیں تمہیں سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے وہ گھڑیاں...
Top