السلام علیکم
تمام معزز اساتزہ کرام توجہ فرمائیں کہ درج زیل شعر ہماری اک سخنیانہ کاوش ہے ۔ ۔ گر ہوسکے تو اصلاح کردیجئے وگرنہ سند سے نوازیئے ۔ ۔
یہ اک تلخ حقیقت ہے، کہ نہ کوئی فسانہ ہے
خود زخم دے کر ، وقت نے مرہم بھی لگانا ہے
کیا عمدہ شعر ہے!دَر طَلب کوش و مَدہ دامنِ امّید ز دست
دولتے ھست کہ یابی سرِ راہے گاہے
شاعری کے لیے کیا کیا شرطیں ضروری ہیں
تخیّل
کائنات کا مطالعہ
تفحّص الفاظ
اعلیٰ طبقہ کے شعرا کا کلام یاد ہونا چاہیے
بہت شکریہ محمد وارث بھائی اور الف عین بھائی آپ نے شاعری کہ بارے میں جن بنیادی تکنیکی چیزوں کا ذکر کیا ہے میں ان کہ بارے میں قطعی کچھ نہیں جانتا مثلا علم عروض ،بحر تقطیع وغیرہ ۔ ۔۔بہت اچھے اشعار ہیں عابد صاحب!
ایک بات، اگر میں ان کو 'سیدھا' کردونگا تو اس سے آپ کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا تاوقتیکہ آپ خود اس قابل ہو جائیں،
اس کیلیئے دو چار چیزیں بہت ضروری ہیں:
- اچھی شاعری کا مطالعہ
- علمِ عروض سے بنیادی واقفیت
- جستجو اور تلاش
- استقامت اور جہدِ مسلسل