آئس شیک

ساقی۔

محفلین
مزے دار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل ہے تو مانگو اور
کل بنایا تھا ۔ سوچا شیئر کر دوں تا کہ دوسروں کو بھی "عبرت" حاصل ہو اور وہ بھی مزے اڑائیں

20frr4g.jpg
 
ساقی۔

محفلین
آئس کریم ایک لیٹر( فلیور اپنی پسند کا)
دودھ ایک لیٹر (اندازأٔ)
چینی ایک پاو ( یا حسب مٹھاس)
دودھ کو گرائنڈر میں ڈال لیں ، لگے ہاتھوں چینی اور آدھی آئس کریم بھی ڈال لیں۔
اچھی طرح گرائنڈ کریں (یہاں تک کہ جھاگ اڑنے لگے)
چھ گلاس لے لیں(میری طرح) ان میں بقیہ آدھی آئس کریم انصاف سے ڈالیں( میری طرح اپنے گلاس میں زیادہ مت ڈالیں) اوپر سے دودھ ، چینی اور آئس کریم کا مکسچر ڈال کر گلاسوں کو لبا لب کر لیں ( آدھا گلاس مکسچر پھر بھی بچ جائے گا اسے کچن میں کھڑے کھڑے پی جائیں )
گلاس میں سٹرا ڈالیں ،اختیاطا ٔٔ چمچ بھی رکھ لیں (بعد میں آئس کریم بھی تو کھانی ہے نا)
ٹرے اٹھائیں گھر والوں کو پلائیں اور دعائیں لیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آئس کریم ایک لیٹر( فلیور اپنی پسند کا)
دودھ ایک لیٹر (اندازأٔ)
چینی ایک پاو ( یا حسب مٹھاس)
دودھ کو گرائنڈر میں ڈال لیں ، لگے ہاتھوں چینی اور آدھی آئس کریم بھی ڈال لیں۔
اچھی طرح گرائنڈ کریں (یہاں تک کہ جھاگ اڑنے لگے)
چھ گلاس لے لیں(میری طرح) ان میں بقیہ آدھی آئس کریم انصاف سے ڈالیں( میری طرح اپنے گلاس میں زیادہ مت ڈالیں) اوپر سے دودھ ، چینی اور آئس کریم کا مکسچر ڈال کر گلاسوں کو لبا لب کر لیں ( آدھا گلاس مکسچر پھر بھی بچ جائے گا اسے کچن میں کھڑے کھڑے پی جائیں )
گلاس میں ایسٹرا ڈالیں ،اختیاطا ٔٔ چمچ بھی رکھ لیں (بعد میں آئس کریم بھی تو کھانی ہے نا)
ٹرے اٹھائیں گھر والوں کو پلائیں اور دعائیں لیں۔
:rollingonthefloor:
 
عثمان

محفلین
آئس کریم لیں۔
اسے فریزر سے باہر چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔
پھر گلاسوں میں ڈال لیں۔
اور مزے کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر صفر درجہ یا اس سے نیچے ہو تو آئس کریم کو مائیکرویو میں حسب ضرورت وقت کے مطابق گرم کر لیں۔

ویسے ساقی بھائی کی ترکیب اچھی ہے۔
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
ہم لوگ اکثر ایک جگہ کولڈ کوفی پینے جاتے ہیں تو وہ بھی مزے کی ہوتی ہے اس میں آئس کریم ہوتی ہے
 
Top