منیر نیازی آئینہ بن کر کبھی ان کو بھی حیراں دیکھئے

ماہی احمد

لائبریرین
آئینہ بن کر کبھی ان کو بھی حیراں دیکھئے
اپنے غم کو ان کی صُورت سے نمایاں دیکھئے
اس دیارِ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
ان بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھئے
عمر گزری دل کے بُجھنے کا تماشہ کر چکے
کس نظر سے بام و در کا یہ چراغاں دیکھئے
دیکھئے اب کے برس کیا گُل کِھلاتی ہے بہار
کتنی شدت سے مہکتا ہے گلستاں دیکھئے
اے منیرؔ اس انجمن میں چشمِ لیلٰی کا خیال
سردیوں کی بارشوں میں برق لرزاں دیکھئے

منیرؔ نیازی​
 
ابن رضا

منیرؔ نیازی
اچھا انتخاب ہے، داد کے :rose::rose::rose: حاضر ہیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
اسلام آباد کا موسم آج بہت دلفریب ہے، گہرے گہرے بادل آسمان پر تسلط جمائے بیٹھے ہیں، خنک ہواؤں کی بھی نہیں مان رہے، ایسے میں بار بار مجھے نجانے کیوں یہ غزل یاد آ رہی تھی آج :)
ٹیگ:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اے منیرؔ اس انجمن میں چشمِ لیلٰی کا خیال
سردیوں کی بارشوں میں برق لرزاں دیکھئے

بہت خوب ماہی :)
 
زبیر حسین

محفلین
اسلام آباد کا موسم آج بہت دلفریب ہے، گہرے گہرے بادل آسمان پر تسلط جمائے بیٹھے ہیں، خنک ہواؤں کی بھی نہیں مان رہے، ایسے میں بار بار مجھے نجانے کیوں یہ غزل یاد آ رہی تھی آج :)
ٹیگ:
اندر کے موسم کو باہر کے موسم سے ہم آہنگ کر کے ایک ایک شعر کی تشریح خود بن جائیے۔۔۔:)
 
عمر سیف

محفلین
بہت خوب ۔۔
اس دیارِ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
ان بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھئے
دیکھئے اب کے برس کیا گُل کِھلاتی ہے بہار
کتنی شدت سے مہکتا ہے گلستاں دیکھئے
اے منیرؔ اس انجمن میں چشمِ لیلٰی کا خیال
سردیوں کی بارشوں میں برق لرزاں دیکھئے
 
آئینہ بن کر کبھی ان کو بھی حیراں دیکھئے
اپنے غم کو ان کی صُورت سے نمایاں دیکھئے
اس دیارِ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
ان بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھئے

بہت عمدہ انتخاب۔۔ بہت شکریہ جناب
جزاکِ اللہ خیرا۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
اسلام آباد کا موسم آج بہت دلفریب ہے، گہرے گہرے بادل آسمان پر تسلط جمائے بیٹھے ہیں، خنک ہواؤں کی بھی نہیں مان رہے، ایسے میں بار بار مجھے نجانے کیوں یہ غزل یاد آ رہی تھی آج :)
ٹیگ:
آج یہاں بھی بادل رہے، بارش بھی اور شام کو تیز ہوا چلنا شروع ہوئی ہے، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز۔ واپسی کے سفر پر گاڑی کا سڑک پر رہنا محال ہو رہا تھا (اشارہ، میری ڈرائیونگ بری نہیں، ہوا تیز تھی)
 
ماہی احمد

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب ۔۔
اس دیارِ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
ان بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھئے
دیکھئے اب کے برس کیا گُل کِھلاتی ہے بہار
کتنی شدت سے مہکتا ہے گلستاں دیکھئے
اے منیرؔ اس انجمن میں چشمِ لیلٰی کا خیال
سردیوں کی بارشوں میں برق لرزاں دیکھئے
شکریہ محترم :)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد کا موسم آج بہت دلفریب ہے، گہرے گہرے بادل آسمان پر تسلط جمائے بیٹھے ہیں، خنک ہواؤں کی بھی نہیں مان رہے، ایسے میں بار بار مجھے نجانے کیوں یہ غزل یاد آ رہی تھی آج :)
ٹیگ:
اور ہم ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے کھڑکی کے پاس کھڑے ہیں۔۔۔۔ ایک طرف فیصل مسجد ہے اور دوسری طرف سینٹورس کی بلند عمارت۔۔۔۔ :)

نوٹ:یہ تبصرہ واپس کرسی پر آکر کیا گیا ہے۔۔۔ :D
 
اسلام آباد کا موسم آج بہت دلفریب ہے، گہرے گہرے بادل آسمان پر تسلط جمائے بیٹھے ہیں، خنک ہواؤں کی بھی نہیں مان رہے، ایسے میں بار بار مجھے نجانے کیوں یہ غزل یاد آ رہی تھی آج :)
ٹیگ:
ہائے کاش میں یہ غزل اسی دن پڑھ لیتی۔۔۔ :(
 
محمداحمد

لائبریرین
عمر گزری دل کے بُجھنے کا تماشہ کر چکے
کس نظر سے بام و در کا یہ چراغاں دیکھئے

بہت ہی خوب۔۔۔!
 
اس دیارِ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
ان بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھئے
واہ بہت خوب انتخاب ہے
ماہی بیٹا ۔جیتی رہیں :)
 
Top