آئینہ ( 2)۔۔۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

نور وجدان

لائبریرین
آئینہ ( 2)

کبھی تم نے ندی میں 'ندی ' کا عکس دیکھا ہے؟ کبھی اس عکس میں چُھپے بھید کو تلاشنے کی کوشش کی ہے ؟ آؤ ! ندی میں ڈوب جائیں!!!!

نہیں ! ڈوبنا نہیں ہے !ڈوبنے والے روشنی کو تاریکی نہیں دے سکتے مگر تاریکی میں جا کر روشنی دیتے عدم کی جانب رواں دواں رہتے ہیں ................مجھے ڈوبنا ہے! ڈوب جانے دو ! مٹ جانے دو ! لہریں تو نہیں ہیں ! اس میں مٹ کر مجھ عکس ہوجانے دو.

دھیرج ! دھیرج ! آرام سے ! پیار سے ! پیار کرنا بڑا افضل ہے مگر محبوب ہونا اس سے بھی زیادہ افضل ہے ....!!!

چھن ! چھن ! چھناکے ! آواز کا تاثر غائب ہوگیا ! کیا کوئی ڈوب گیا ہے ؟ کوئی جھلا سا ، بھلا مانس سا بندہ ہے! ڈوب کے بھی کیا کرنا ہے ! سوچتا ہی نہیں! سوچے تو ...!

ندی کا پانی شفافیت سے بھرپور ، ٹھنڈا ، میٹھا ، سرمدی احساس .........! جاوداں ! جاوداں ! جاوداں ! پانی نے ملمع کاری تو نہیں کی .....ملمع تو اتر جاتی ہے ! محبت پر کیسا کھوٹ ...! محبت تو اک احساس ہے ...! اس کو محسوس کرتے کرتے خاک کے ذرے ...! خاک کے ذرے خزاں کی طرح جھڑنے لگے .......! زرد پتے ! سوکھے پتے ! سرخ پتے ! گرتے رہے اور جھڑتے رہے..!

پتوں کا پانی میں کیا کام...! ہے نا ...! پتے تاریکی میں جائیں گے اور ان سے ڈھونڈنے والے راہ پالیں گے...!!!

اچھا ..!! تو یہ بات ہے !! میں خود جھاڑتی ہوں پتوں کو ...! مجھ کو گُلاب پسند ہے ...!مہکتا گلاب ! گلاب ہلکا ہلکا ...پنک سا ...!!! کہاں ملے گا...؟

پت جھڑ کا موسم ! جاناں ! چلا گیا ....! یہ پت جھڑ تو نہیں ! یہ بہار کا موسم ہے ! جمال کا موسم ہے ...!!! گلاب کو موسم ہے !! کہاں ملے گا ..! ڈھونڈ !!! ڈھونڈنے والے نئی دنیا پالیتے ہیں...!!!

میں ندی سے نکل کر گلاب کی خوشبو کے تعاقب میں جانا چاہ رہی تھی ۔۔۔وہ گُلاب جو شجر سے منسلک ہے ۔۔۔اس دنیا میں اس کا ٹھکانہ ہے۔۔۔وہ گُلاب جو سب سے مشرف ہے۔۔۔ !!

ابھی ندی سے پاؤں قدم نکالنا ہی چاہا...انتہائے حیرت ! حیرت نے جُھنجھلا کر مجھ سے پوچھا !
پاؤں کا نشان نہیں.......پاؤں نظر نہیں آرہا ہے .......! ایک پل ..یک ٹک ..! لمحے گُزر گئے..اور گزرتے گزرتے احساس ہوا کہ ہلکا سا عکس پاؤں کا موجوس ہے...میں ندی سے نکلی تو بڑی سرشار تھی...مجھے پاؤں نظر نہیں آرہے تھے مگر میں چل رہی تھی ... جانے کیسے !!

چلتے چلتے ! ہاں چلتے میں مدہوش ہورہی ہوں...مجھے گلاب کی پھول کی مہک آرہی تھی ...یوں لگا زمین نے نغمہ سُنا دیا ہے اور گھومنے لگی ہے اور ایک دم سے کالی گھٹا چھا گئی ہے یا کہ رات نے نیم واہی کی حد کردی ہے ... زمانے کا زمانے مہک رہا ہے ..مکاں سے لامکاں تک نور کی خوشبو ہے...واہ ! واہ! کیسی مسحور کن خوشبو ہے...!!!

میں نے چلتے چلتے ! ہاں چلتے چلتے شجر گلابوں کا دیکھا...... ایک حقیقت! گلاب کا شجر کہاں ہوتا مگر شجر تھا....مجھ میں پھول توڑنے کی ہمت نہ ہوئی مگر میں نے قریب جا کر اپنی حس کو لطافت ضرور دی ...اک عطر تھا...یا کوئی خوشبو کا دریا...میرا روم روم...رگ رگ...خوشبو سے بھر گیا...اور مجھے اپنا ہوش نہ رہا...!

جب مجھے ہوش آیا تب ایک عجب بات ہوئی ۔۔۔! وہ کہ درختوں کو دیکھنے پر درخت مجھ میں نظر آتے۔ پھولوں کو دیکھوں تو پھول میرا وجود۔۔۔خاک کی طرف نگاہ کروں تو خاک مجھے تاکے ہے۔۔ !! مجھے اپنا آپ نظر نہیں آتا مگر مجھ میں ارد گرد کا عکس آئنہ ہونے لگا۔۔۔۔۔! ایک سوچ ہے کہ میں کون ہوں؟ کیا میرا ہے؟ کچھ بھی تو نہیں ہے میرا۔۔۔۔۔! کچھ کیسے ہو۔۔مجھے تو سر مستی آئینہ جات کی بہانے لگی ہے۔۔میں موجود ہو کر بھی موجود نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
واہہہہہ
بہت خوب
بلاشبہ منظر نامہ مکمل تجسیم کر دینے کی قوت ہے آپ کے قلم سے بکھرے الفاظ میں ۔
یہ "آئینہ " کا دوسرا حصہ ہے ۔ ؟
ذرا سا نم ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
شکریہ تحریر کو پھر سے زندہ کرنے کا ۔۔۔ آئینے کا پہلا حصہ وہی ہے جو آپ نے لنک کیا ہے دوسرا حصہ یہ ہے جو آپ نے پڑھا ہے ابھی ۔۔آپ دعا دیتے رہیں تاکہ نم ہوجائے ورنہ ۔۔۔۔۔۔
 
آپ کی تحریریں اچھی ہوتی ہیں لیکن اس بے ربط سی تحریر کا آغاز ہی ناقابل فہم ہے۔ ندی میں ندی کا عکس؟ کوہ قاف کی کہانیوں جیسا مبہم سا خیال ، حاصل تحریر یا مقصد شقصد کم از کم مجھ جیسے جاہل کی تو سمجھ سے باہر ہے۔ اور یہ "سرمستی آئینہ جات" کی ترکیب کیا بلا ہے۔ یا خامخواہ ہی ٹھونسا گیا ہے۔ یہاں کن معانی میں لیا گیا ہے ۔کہانی ہے افسانہ ہے عالمِ ارواح کا بکھیڑا ہے ، اللہ ہی جانے کیا گورکھ دھندہ ہے۔ کیا بلا ہے یہ صاحبہ!
 
اس بے ربط تحریر سے آپ اُلجھ کے رہ گئے ہیں ۔ اس تحریر کو بے ربط سوچ والے ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ آپ نے تبصرہ کیا ہے مجھے دل خوشی ہوئی ہے ۔ شکریہ
 
نور وجدان

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
کہانی ہے افسانہ ہے عالمِ ارواح کا بکھیڑا ہے ، اللہ ہی جانے کیا گورکھ دھندہ ہے۔
میرے محترم بھائی
آپ نے سچ لکھا کہ
ایسی " بے ترتیب بے ربط تحریریں " دانشمندوں کی سمجھ میں کم ہی آتی ہیں ۔
یہ تو مجھ ایسے جاہل بے عقل کے لیے ہوتی ہیں ۔
آپ کہاں الجھ بیٹھے ۔ وقت کے زیاں میں ۔۔۔
بہت دعائیں
 
آخری تدوین:
سلمان دانش جی بھیا ۔آپ کو اوپر مراسلے میں کیا ناپسندیدہ لگا ؟
صاحبہ میں اپنے اوپری تبصرے میں ناپسندیدگی کی وجہ بتا چکا ہوں۔ میرا تبصرہ برا لگا ہے تو سوری۔ ارے میری بہن یہ اردو ادب ہے کوئی مذاق شزاق نہیں ہے۔ تنقید تو میر اور غالب کی شاعری پر بھی ہوتی ہے اور رجب علی بیگ سرور اور سعادت حسن منٹو پر بھی۔ میری پرابلم یہ ہے کہ میں خامخواہ میں واہ واہ کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ آپ کو میری تنقید بری لگی ہے تو میرا کیا ہے۔ آئیندہ آپ کی تحریر سے ڈیڑھ چھٹانک پرے ہو کر گزر جایا کروں گا۔ خوش رہیں
 
آپ شاید میری بات سمجھ نہیں پائے ۔ آپ نے اوپر ایک مراسلہ ناپسندیدہ کیا ہے جو تبصرے میں ہے اور اسی کا اقتباس لیتے آپ سے پوچھا آپ کو کیا برا لگا ہے ۔

مجھے اپنی تحریر پر تنقید کبھی بری نہیں لگتی ۔ آپ نے جو کہا میں نے سن لیا ۔ اس کو پڑھنا ہے یا دور سے گزرنا ہے فیصلہ آپ کا ہے ۔ مجھے خومخواہ واہ درکار نہیں ہے اس لیے بطور خصوصی آپ کے تبصرے کو سراہا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
صاحبہ میں اپنے اوپری تبصرے میں ناپسندیدگی کی وجہ بتا چکا ہوں۔ میرا تبصرہ برا لگا ہے تو سوری۔ ارے میری بہن یہ اردو ادب ہے کوئی مذاق شزاق نہیں ہے۔ تنقید تو میر اور غالب کی شاعری پر بھی ہوتی ہے اور رجب علی بیگ سرور اور سعادت حسن منٹو پر بھی۔ میری پرابلم یہ ہے کہ میں خامخواہ میں واہ واہ کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ آپ کو میری تنقید بری لگی ہے تو میرا کیا ہے۔ آئیندہ آپ کی تحریر سے ڈیڑھ چھٹانک پرے ہو کر گزر جایا کروں گا۔ خوش رہیں
محترم نور سعدیہ شیخ بٹیا مبارک ہو آپ ایسی " نو آموز " کی تحریر کو محترم دانش جی نے اردو ادب کے سرخیل میر اور غالب کی شاعری اور رجب علی بیگ سرور اور سعادت حسن منٹو کی نثر میں رکھ " تنقید " کی ۔۔۔۔ اک سچا نقاد " خوامخواہ " مذاق شذاق " کو دور رکھتے اپنی تنقید سے تعمیر یونہی کرتا ہے ۔ بہت دعائیں
 
اردو ادب کی ایسی کی تیسی ۔انجمن ستائش باہمی۔ زندہ باد درندہ باد ۔ یہاں بھی فیس بک معاشرت کا نظارہ زندہ کر دیا صاحب ۔ بہت دعائیں
 
ویسے سچ بات ہے نایاب انکل تنقید لکھنا بھی کسی کسی کا کام ہوتا ہے کاش میرا نام بھی نقادوں میں ہوتا :D
میں بھی سب نثر نگاروں پر تنقید کرتی سب شاعروں کے کلام کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتی
 
نایاب

لائبریرین
اردو ادب کی ایسی کی تیسی ۔انجمن ستائش باہمی۔ زندہ باد درندہ باد ۔ یہاں بھی فیس بک معاشرت کا نظارہ زندہ کر دیا صاحب ۔ بہت دعائیں
کچھ برا لگا صاحب ؟
دلی معذرت
اپنی جانب سے تو آپ کی تنقید کی حمایت کی تھی ۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
ویسے سچ بات ہے نایاب انکل تنقید لکھنا بھی کسی کسی کا کام ہوتا ہے کاش میرا نام بھی نقادوں میں ہوتا :D
میں بھی سب نثر نگاروں پر تنقید کرتی سب شاعروں کے کلام کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتی
محترم بٹیا آپ " بنا جھجھک " تنقید کا بیڑا سنبھال لیں ۔
میں آپ کی تنقید کی تعریف کرتا جاؤں گا ۔
چند ہی " تنقیدوں " کے بعد آپ شرطیہ نقاد ٹھہریں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تجربہ شرط ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
 
ویسے سچ بات ہے نایاب انکل تنقید لکھنا بھی کسی کسی کا کام ہوتا ہے کاش میرا نام بھی نقادوں میں ہوتا :D
میں بھی سب نثر نگاروں پر تنقید کرتی سب شاعروں کے کلام کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتی
ایک آسان طریقہ تو یہ ہے کہ یہ سمجھ کر پڑھیں کہ عدنان نے لکھا ہے. تنقید خود بخود وارد ہونا شروع ہو جائے گی.
 
Top