محمد وارث: یہ ہر وقت لا"چار" سے لگتے ہیں۔
عبدالقیوم چوہدری: قومی خزانے کی طرح پنجابی کا بھی بےدریغ استعمال کرتے ہیں۔ شاید حکمران پارٹی کا اثر ہے۔
نور سعدیہ شیخ: زیادہ تر تصوراتی دنیا میں رہتی ہیں۔
امان زرگر: کافی "اصلاح پسند" واقع ہوئے ہیں۔
وجی: ان کا تعلق دارالسلام سے لگتا ہے۔ بہت سلام جھاڑتے ہیں۔
شاہد شاہ: ایک ہی ٹاپک کو ہفتوں کھینچتے ہیں۔ ان کو برین واشنگ کی اشد ضرورت ہے۔
محمد ریحان قریشی: تھوڑے سے پراسرار ہیں۔ کبھی کبھی جاسوس لگتے ہیں ۔
جاسمن: نیک صفت خاتون ہیں ۔ گھر گرہستی اپنی جگہ، لیکن آؤٹ آف دا باکس سوچ لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
محمد عدنان اکبر نقیبی: کچھ زیادہ ہی بھلے مانس ہیں۔
صائمہ شاہ : جارحانہ مزاج کی بالکل بھی نہیں ہیں۔
ہادیہ : یہ اپنے سٹوڈنٹس کو بڑا نہیں ہونے دیں گی۔
مریم افتخار: یہ صرف سالگرہ کا کیک کھانے آتی ہیں۔