آئیں گیتوں میں باتیں کریں

سیما علی

لائبریرین
آپا! کیا یہ ملکہ ترنم ہیں ، نور جہاں ؟
جی بھیا 😊
یہ قتیل شفائی صاحب کا لکھا ہوا ہے
کیا خوبصورت ؀
کروں جو میں فریاد اپنی زباں سے گریں ٹوٹ کر بجلیاں آسماں سے
میں اشکوں میں سارے جہاں کو بہا دوں مگر مجھ کو رونے کی عادت نہیں ہے
کیا خوبصورت شاعری اور موسیقی ہے اور پھر ملکۂ ترنم کی آواز
 
سید عاطف علی

لائبریرین

نوازش کرم شکریہ مہربانی ۔
ہمیں گیند دی شکریہ شیروانی ۔

پس منظر
ہمارے ہاکی کے کھلاڑی سلیم شیروانی صاحب پر خالد عباس ڈار نے گانے میں طنز کیا تھا جو کسی کو پاس نہیں دیتے تھے اور گیند اپنے پاس رکھتے تھے ۔😊😊😊
 
عظیم

محفلین
کانٹوں سے کھینچ کے یہ آنچل
توڑ کے بندھن باندھی پائل
کوئی نہ روکو دل کی اڑان کو
دل وہ چلا ا ا ا ا
آج پھر جینے کی تمنا ہے
آج پھر مرنے کا ارادہ ہے
کون کہاں پر مل جائے اور کون کہاں کھو جائے۔۔۔ کون کہاں کھو جائے
کروٹ بدلے وقت یہ ایسے، کیا سے کیا ہو جائے۔۔۔ کیا سے کیا ہو جائے
 
عظیم

محفلین
کوشش کریں کہ ایک دوسرے کے گانے کو کوٹ کر کے جواب دیں۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ بات بھی ہو رہی ہے۔
مثلاً
تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا
پیا پیا بولے متوالا جیا
:sleep:
ہم میں ہے کیا کہ ہمیں
کوئی حسینہ چاہے
صرف جذبات ہیں جذبات میں کیا رکھا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
کوشش کریں کہ ایک دوسرے کے گانے کو کوٹ کر کے جواب دیں۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ بات بھی ہو رہی ہے۔
مثلاً

ہم میں ہے کیا کہ ہمیں
کوئی حسینہ چاہے
صرف جذبات ہیں جذبات میں کیا رکھا ہے
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے

آتا ہے جو طوفاں آنے دے، کشتی کا خدا خود حافظ ہے
مشکل تو نہیں ان موجوں میں خود بہتا ہوا ساحل آ جائے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوشش کریں کہ ایک دوسرے کے گانے کو کوٹ کر کے جواب دیں۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ بات بھی ہو رہی ہے۔
مثلاً

ہم میں ہے کیا کہ ہمیں
کوئی حسینہ چاہے
صرف جذبات ہیں جذبات میں کیا رکھا ہے
اور اس دل میں کیا رکھا ہے
تیرا ہی درد چھپا رکھا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے

آتا ہے جو طوفاں آنے دے، کشتی کا خدا خود حافظ ہے
مشکل تو نہیں ان موجوں میں خود بہتا ہوا ساحل آ جائے
اک پیار کا نغمہ ہے موجوں کی روانی ہے
زندگی اور کچھ بھی نہیں تیری میری کہانی ہے
 
Top