آئیے مل کر خدا سے دُعا مانگیں۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آئیے
سوچیں
اور اپنی سوچ کو مثبت رُخ دیں
اور عمل کریں
اور مل کر خدا سے دعا مانگیں عاجزی کے ساتھ


خدایا۔۔۔

تُو ہمیں اپنے دشمن کی پہچان عطا کر۔۔۔ آج بھی ۔۔۔ آئندہ بھی۔۔۔

ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرما اور ہمیں اس کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی فروعی سوچوں سے نکلنے کا شعور عطا فرما

اتحاد کے معانی و مفہوم کو ہمارے لئے پہلے سے کہیں واضح تر اور روشن تر کردے اور متحد رہنے کی قوت سے دے

ہماری لغزشوں سے درگذر کر کے ہمیں آپس میں اُلجھنے سے بچا لے

ہمیں عمل کی قوت دے

ہمیں مثبت سوچ دے

ہمیں منفی سوچ سے بچا


جس آزادی کو حاصل کرنے میں ہمارے بزرگوں نے اپنا سب کچھ لُٹا دیا تھا ہمیں توفیق دے کہ ہم اس آزادی کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرسکیں

فرقہ واریت اور گروہی تعصب دیمک ہے ہمیں اس سے کھوکھلا نہیں ہونا

مجھے نہیں معلوم اگر آزادی سے بڑی کوئی نعمت ہے یہ آزادی جس ایک نام کی سلامتی میں مضمر ہے اس کا نام ہمارے لئے پاکستان ہے اس نام کا جھنڈا لہرائے رکھنا ہے اگر یہ لہراتا رہے گا تو میں آزاد رہوں گی ، ہم آزاد رہیں گے۔۔۔۔مقید ہوا زہریلی ہوتی ہے مقید ہوا میں سانس نہیں لی جا سکتی۔۔۔ وہ نسلوں کو زہر آلود کر دیتی ہے۔۔۔



مجھے دعا مانگنا نہیں آ رہا۔۔۔ شاید آپ لوگ مجھ سے بہتر دعا مانگ سکیں۔۔۔
مجھ سے بہتر سوچ سکیں۔۔۔
مجھ سے بہتر عمل کر سکیں۔۔۔
۔۔۔
 

باسم

محفلین
اے اللہ ہمیں اپنوں کی نادانیوں اور غیروں کی سازشوں سے محفوظ فرما
اے اللہ ہماری جن خطاؤں کی وجہ سے تو ہم سے روٹھا ہوا ہے انہیں محض اپنی کرم سے معاف فرما
اے کریم مولٰی اپنے دین کی سربلندی کیلیے کوشش کرنے والوں کو کامیاب فرما اور ہمیں بھی ان میں شامل فرما
جو تیرے دین کے خلاف شازشیں کررہے ہیں انہیں ناکام فرما اور ہمیں ان میں شامل نہ فرمانا
اے رحیم آقا امت مسلمہ کے حال پر رحم فرما انہیں اتحاد و اتفاق نصیب فرما ان میں دائمی الفتیں اور محبتیں پیدا فرما
 
سب دعائیں عمدہ ہیں اور میرے خیال سے سب کے دل کی آواز بھی

یاللہ انہیں قبول فرما اور ہمارے حال پر رحم کر

آمین
ثم آمین
 
امین
ایک اور دعا بھی مانگ لیجیے۔
یااللہ اسلام کو ہماری زندگیوں‌میں‌داخل کردے۔ یا اللہ ہم کو قبول کرلے کہ ہم اسلام کا دنیا میں‌بول بالا کرنے کا ذریعہ بنا۔ اے اللہ ہم کو اسلام پر زندہ رکھ اور اسلام پرہی اٹھا۔
 

ظفری

لائبریرین
سب ہی دعائیں انتہائی پُرتاثیر اور بیک وقت ہم سب کے دل کی آواز بھی ہیں ۔ اللہ تعالی ہماری غلطیوں کو معاف کرے ۔ ہمیں صراط المستقیم پر چلائے اور وطنِ عزیز کی حفاظت فرمائے ۔ آمین
 

تفسیر

محفلین

بسم اللہ الرحمنٰ الرحیم

دُعا

اللہ تعالیٰ
ہماری
سچی سوچ
کے ساتھ
مقصدِ مقرر
قائم مزاجی
اور
خواہشِ شدید
کو شامل کر ۔
ہمیں
یقین کامل
تعلیم خصوصی
اعلیٰ تصور
منظم منصوبہ بندی
صحیح فیصلہ کرنے کی قوت
اور
مل کر کام کرنے کی
اہلیت دے۔
آمین




اقتباس
پختون کی بیٹی - سید تفسیراحمد


جب گلاب کا پُھول کُھلتا ہے تب اس کی خوشبو باہر نکلتی ہے۔ کیا یہ ایسا ہے؟
کیا تم کِسی کلی کی بھی خوشبوُ کو سُونگھ سکتے ہو؟ نہیں، تم نہیں۔
کیا تم اس کی خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہو؟ نہیں یہ تو صرف ایک کلی ہے۔
جب یہ کِھل جائےگی تب اس کی خوبصورتی اور خوشبوُ کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔
دل ، ایک پھول ہے اگرچہ کہ وہ موجود ہے مگروہ کَلی طرح ہے
تم اس کی خوبصورتی کو، اس کے رنگ کو محسوس نہیں کر پاؤگے۔
جب یہ دل پُھول کی طرح کُھل جائے گا تب ہی تم اس کی مہک کو سُونگھ سکوگےاور پُھول کودیکھ سکوگے۔
تب ہی اس کی خوبصورتی، رنگ، اور اُس کا امتیاز پہچان جاؤ گے۔
یہ خصوصیات کلی میں نہیں دیکھی جاسکتیں۔ اس لیے دل جو پُھول ہے اس کوکُھولناہوگا۔ اس کوکِھلناہوگا۔
پُھولوں کے باغ کو بند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جانور اندر آ کراُس کو تباہ نہ کرسکیں۔
ہم کواس پُھولوں کے باغ کوکُھولنا ہے۔
تا کہ ہم اندر جائیں اوراُس کی دیکھ بھال کریں۔
ہمیں پودوں کو پانی دینا ہے، غذا دینی ہے اور ان کی حفاظت کرنی ہے۔
ہم سچائ اور دانائ کر کے پُھولوں کا باغ کھولتے ہیں۔
جب ہم داخل ہوتے ہیں تو ہم یہ معلوم کریں کہ اس کلی کو بڑھ کر کِھل جانے کے لیے کس چیزکی ضرورت ہے۔
ہم اس کو حسن مُتَبرّک کی غذا اور پانی دیں۔
اس طرح پُھول شاداب ہوگا۔
تم اس باغ کے مالی ہو۔
کیا تم شرمسارنہیں ہوکہ جانور تمہارے گُلوں کے باغیچے کوتباہ کررہے ہیں؟
 
اے اللہ! ہمیں صراطِ مستقیم پر چلا۔
ہمارے مزاجوں کی تلخی کو دور فرما۔
ہمیں اچھے حکمران عطا فرما۔
عوام کو شعور عطا فرما۔
اے اللہ! دین اسلام کا بول بالا فرما۔ آمین
 
Top