آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

انڈیا کی فلم پیپلی لائیو ایک بہت شاندار فلم ہے، پاکستان اور انڈیا کا میڈیا جو کچھ کر رہاہے اس کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ وقت ملے تو دیکھیے گا۔
 
چند آرٹ فلمیں جو مجھے بہت پسند آئیں
ماچس
پنجر
سرداری بیگم
زبیدہ
مایا میم صاب
تمنا
ڈیڈی
بازار
زخم
دھوپ
اجازت
وارث
ہے رام

آپ ایک پرانی فلم "پیاسا"دیکھیے گا۔ ایک شاعر کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ مجھے تو آرٹ مووی ہی لگتی ہے۔ اس میں بہت کچھ چھپا ہے۔
 
میرے خیال میں بالی وڈ کی اچھی فلموں میں
Gangs of Wasseypur (2012) - IMDb

کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اس کے دونوں پارٹ ہی کمال کے ہیں۔ میں نے پہلی بار صدیقی کو فیضل کے کردار میں دیکھا تھا۔ وہ کمال کا ایکٹر ہے اور میری فہرست میں اسے عرفان خان سے ایک قدم آگے جگہ مل چکی ہے۔اس سیریز کو بالی وڈ میں جادوئی حقیقت نگاری کہا جا سکتا ہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
آخر کار "پلپ فکشن" دیکھنا شروع کردی۔ آج کل چونکہ ایک نشست میں پوری مووی دیکھنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے تو ابھی صرف 2 چیپٹرز ہی دیکھے۔

ابھی تک تو کچھ ایسی خاص مووی نہیں لگی کہ جس کے لیے اس کی اتنی ہائی ریٹنگ ہو سوائے گالیوں کے۔
دوسرا اس مووی کو لے کر جان ٹروالٹا بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول آسکر کے لیے نامزد ہوا تھا، جبکہ اب تک اس مووی میں جان ٹروالٹا کا کردار لیڈنگ رول کا لگتا ہی نہیں۔
اس کے برعکس ابھی تک کی مووی میں بروس ولس کا کردار لیڈنگ رول کا معلوم ہوتا ہے۔

اب تیسرا چیپٹر دیکھ کر ہی معلوم ہوگا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
کیونکہ ونسنٹ ویگا صاحب بظاہر تو اوپر نکل چکے ہیں۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
ہالی وڈ کی موویز Django unchained , 47 Ronin اور Divergent اچھی ہیں اس کے علاوہ مجھے بالی وڈ کی ایک مووی "قصہ (the tale of a lonely ghost)" کافی پسند ہے ایک ایرانی مووی "The song of Sparrows" بہت اچھی لگی :)
 
یاز

محفلین
آخر کار "پلپ فکشن" دیکھنا شروع کردی۔ آج کل چونکہ ایک نشست میں پوری مووی دیکھنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے تو ابھی صرف 2 چیپٹرز ہی دیکھے۔

ابھی تک تو کچھ ایسی خاص مووی نہیں لگی کہ جس کے لیے اس کی اتنی ہائی ریٹنگ ہو سوائے گالیوں کے۔
دوسرا اس مووی کو لے کر جان ٹروالٹا بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول آسکر کے لیے نامزد ہوا تھا، جبکہ اب تک اس مووی میں جان ٹروالٹا کا کردار لیڈنگ رول کا لگتا ہی نہیں۔
اس کے برعکس ابھی تک کی مووی میں بروس ولس کا کردار لیڈنگ رول کا معلوم ہوتا ہے۔

اب تیسرا چیپٹر دیکھ کر ہی معلوم ہوگا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
کیونکہ ونسنٹ ویگا صاحب بظاہر تو اوپر نکل چکے ہیں۔
پلپ فکشن میں سے گالیوں کے بغیر والے ڈائیلاگ کی نشاندہی پہ انعام بھی رکھا جا سکتا ہے۔
لیکن خیر فلم کمال کی ہے۔ ایکٹنگ میں سیموئیل جیکسن کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگ بھی کافی کمال کے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
پلپ فکشن میں سے گالیوں کے بغیر والے ڈائیلاگ کی نشاندہی پہ انعام بھی رکھا جا سکتا ہے۔
لیکن خیر فلم کمال کی ہے۔ ایکٹنگ میں سیموئیل جیکسن کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگ بھی کافی کمال کے ہیں۔
سیموئیل جیکسن بس ایک سین میں اپنے ڈائیلاگ سنا کر جو غائب ہوئے ہیں تو ابھی تک نمودار نہیں ہوئے:)

باقی پہلی لائن تو بلاتبصرہ ہے:)
 
Top