آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

عثمان

محفلین
اذیت پسند بن کر تو ایسی موویز کا پورا لطف لیا جاسکتا ہے
جبکہ دل پکا کرکے صرف دیکھی جاسکتی ہیں۔

ویسے میں نے Saw کا پہلا پارٹ دیکھا ہے زبردست لگا
لیکن جب بعد میں اس کے بھی پارٹز کی لائن لگی تو بکواس لگنے لگی یہ مووی:)
یہ سا اور ایک اور مووی ہوسٹل تو میرے خیال میں بدترین فلمیں ہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ سا اور ایک اور مووی ہوسٹل تو میرے خیال میں بدترین فلمیں ہیں۔

ہاسٹل کا تو معلوم نہیں لیکن سا کا پہلا پارٹ بہترین ہے:)

ساء کا صرف پہلا پارٹ ایک بہترین اور تخلیقی کہانی کا حامل ہے۔ دوسرا پارٹ کسی حد تک ایک بہتر فلم ہے۔ لیکن بعد والے سب بے حد بے کار۔ اور ہاسٹل وغیرہ تو بلکل ہی فضول فلمیں ہیں۔ اصل میں ایک واحد جینر ہارر کا ایسا ہے جو میں نہیں دیکھتا۔ باقی تمام جینر کی کوئی فلم میں نے چھوڑی نہیں ہوگی۔ لیکن ہارر سے مجھے چڑ ہے۔ صرف اور صرف ایل ڈیڈ پارٹ ٹُو دیکھ رکھی ہے ہارر موویز میں۔
 

فہیم

لائبریرین
ساء کا صرف پہلا پارٹ ایک بہترین اور تخلیقی کہانی کا حامل ہے۔ دوسرا پارٹ کسی حد تک ایک بہتر فلم ہے۔ لیکن بعد والے سب بے حد بے کار۔ اور ہاسٹل وغیرہ تو بلکل ہی فضول فلمیں ہیں۔ اصل میں ایک واحد جینر ہارر کا ایسا ہے جو میں نہیں دیکھتا۔ باقی تمام جینر کی کوئی فلم میں نے چھوڑی نہیں ہوگی۔ لیکن ہارر سے مجھے چڑ ہے۔ صرف اور صرف ایل ڈیڈ پارٹ ٹُو دیکھ رکھی ہے ہارر موویز میں۔
سا کا جو پہلا پارٹ آیا وہ ایک نئی چیز تھی نئی سوچ اور کہانی ایسی کہ دیکھنے والے کر جکڑ لے۔
کمال کا سسپنس اور تھرل۔

لیکن اس کے بعد جو بھی آئے چونکہ سب کا کانسپیٹ ایک جیسا تھا تو ظاہر ہے وہ مزہ نہیں رہا۔

بالکل ایسے جیسے پیروڈی موویز میں "تیرے نام پارٹ ٹو" جو بنی وہ بے حد کمال کا تجربہ تھا
لیکن وہ بس پہلا اور آخری ہی کمال کا تجربہ تھا اس کے بعد جو بھی پیروڈیز بنی سب بکواس سے بکواس تر۔
 

فہیم

لائبریرین
1991 سے 2016 تک میں کوشش کرتا ہوں کہ ہر سال کی اپنی ایک پسندیدہ مووی نکال سکوں۔
ویسے اس عرصے کی بہت سی سپر ہٹ اور مشہور موویز میں نے نہیں دیکھیں۔
غربا غربائی میں جو دیکھ رکھی ہیں انہیں میں سے کوشش ہوگی کہ ہر سال صرف ایک سب سے بیسٹ ہی نکالوں۔ پر ایک آدھی جگہ پر 2 کی گنجائش رکھنی پڑے گی۔

1991: Terminator 2
1992: The Last of the Mohicans
1993: Schindler's List
1994: The Shawshank Redemption
1995: The Usual Suspects
1996: The Rock
1997: Face / Off
1998: Saving Private Ryan
1999: Fight Club & American Beauty (یہاں یہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو چننا مشکل تھا۔ کیونکہ دونوں ہی عام ڈگر سے ہٹ کر موویز تھیں)
2000: Gladiator

اس سے آگے کی اگلی قسط میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہالی وڈ کی تاریخ میں ڈینئیل ڈے لوئس وہ واحد اداکار ہے جس نے بیسٹ ایکٹر کا آسکر 3 بار جیتا ہے۔
لیکن مزے کی بات کہ جن تین موویز پر اس نے آسکر جیتا ان میں سے کوئی ایک بھی بیسٹ مووی کا ایوارڈ نہیں لے سکی۔

یہ اس اداکار کا کمال ہے کہ وہ اتنی جاندار ادکاری کرتا ہے کہ ایک عام سی مووی کو بھی اپنی اداکاری سے جاندار بنا دیتا ہے۔
ہالی ووڈ کا دھرمیندر ہوا
 

مظہر آفتاب

محفلین
فلموں کی اقسام کون بیان کرے گا ؟
فلم کتنی قسم کی ہوتی ہیں اور کن خوبیوں کی حامل فلمیں دیکھنی چاہیے ؟
 

فہیم

لائبریرین
ہالی ووڈ کا دھرمیندر ہوا
نہیں قیصرانی بھائی
ڈینئیل ڈے لویز اس طرح کا اداکار نہیں۔
یہ بہت نیچرل اداکار ہے۔
اس کے کچھ کردار ایسے ہیں جو مجھے نہیں لگتا کہ اس کے علاوہ کسی اور نے کیے ہوتے تو ویسے کر پاتا۔
جن میں ایک
گینگز آف نیو یارک میں "ولیم کٹنگ"
اور دوسرا
دیئر ول بی بلڈ میں "ڈینئیل پلین ویو"
یہ دونوں بہت زیادہ قابل ذکر ہیں۔

 
Top