اقتباسات آئیے کچھ دیر کے لیے فرض کر لیں کہ پاکستان کی ہر گلی میں لائبریری قائم ہے

جاسمن

لائبریرین
لیکن کچھ میرے جیسے بھی ہوتے ہیں جو فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن اپنی 14 گھنٹے کی ڈیوٹی کی وجہ سے نہیں اٹھا پاتے۔
اس کا حل ہے۔ کسی ایسے دوست کو ممبر بنوایا جائے جسے کسی حد تک دلچسپی بھی ہو اور وقت بھی ہو۔ وہ ایشو کروا لایا کرے اور آپ پڑھ لیا کریں۔
ہمارے شہر میں بہت بڑی اور اچھی لائیبریری ہے لیکن استفادہ کرنے والے بہت ہی کم۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
ا،س کا حل ہے۔ کسی ایسے دوست کو ممبر بنوایا جائے جسے کسی حد تک دلچسبی بھی ہو اور وقت بھی ہو۔ وہ ایشو کروا لایا کرے اور آپ پڑھ لیا کریں۔
ہمارے شہر میں بہت بڑی اور اچھی لائیبریری ہے لیکن استفادہ کرنے والے بہت ہی کم۔
شکریہ۔ مشورہ تو بہت اچھا ہے، میں آج ہی سے کوئی ایسا دوست ڈھونڈتا ہوں (میرا مطلب ہے ذہن میں لاتا ہوں) جسے مطالعہ کا شوق ہو۔ پہلے تو بھائی ہوتے تھے لیکن اب وہ بھی لاہور ہی ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا سبیل نکلتی ہے۔
اتنے اچھے مشورہ کے لیے ایک بار پھر شکریہ :)
 

زیک

مسافر
ہر شہر میں لائبریری ہونے کے باوجود بھی کتب بینی کے شوقین حضرات خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ کیونکہ اکثر گورنمنٹ لائبریریوں کے اوقات کار سرکاری ہوتے ہیں۔ وہی وقت کام کا ہوتا ہے اور اسی وقت لائبریری کھلی ہوتی ہے۔ ادھر کام سے چھٹی اور ادھر لائبریری بند۔ :)
جس طرح باقی ہر کام کے لیے ڈبل شفٹ ہوتی ہے اسی طرح لائبریری سٹاف کی بھی ڈبل شفٹ کرکے لائبریری کا وقت رات 9، 10 بجے تک ہونا چاہئے۔ اور خاص طور پر اتوار اور جمعہ کے دن لائبریری کا کھلنا ضروری ہے۔ :)
روزانہ دیر تک کھلے رہنے میں کافی خرچہ آتا ہے ۔ ہمارے لوکل لائبریری سسٹم میں لائبریری ہفتے میں دو دن شام آٹھ بجے تک کھلی ہوتی ہے۔ گھر کے قریب دو تین لائبریریاں ہیں جو مختلف دنوں میں دیر تک کھلی ہوتی ہیں تو آپ تقریباً کسی بھی دن دیر سے لائبریری جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویک اینڈ کے اوقات بھی ہیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
روزانہ دیر تک کھلے رہنے میں کافی خرچہ آتا ہے ۔ ہمارے لوکل لائبریری سسٹم میں لائبریری ہفتے میں دو دن شام آٹھ بجے تک کھلی ہوتی ہے۔ گھر کے قریب دو تین لائبریریاں ہیں جو مختلف دنوں میں دیر تک کھلی ہوتی ہیں تو آپ تقریباً کسی بھی دن دیر سے لائبریری جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویک اینڈ کے اوقات بھی ہیں۔
دیر تک بے شک نہ کھلیں لیکن جمعہ اور اتوار کو کھل جائیں تو بھی کافی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دیر تک بے شک نہ کھلیں لیکن جمعہ اور اتوار کو کھل جائیں تو بھی کافی ہیں۔
میرے خیال میں تو کچھ ایسا ہی ہے کم از کم سیالکوٹ میں۔ علامہ اقبال پبلک لائبریری اتوار کو کھلی ہوتی ہے اور ان کو ہفتہ وار چھٹی منگل یا بدھ کو ہوتی ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر پارک میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے گا ،ہارٹی کلچر اینڈ لینڈ سکیپ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے اورشاہدرہ سے رائیونڈ تک 40کلو میٹر ریلوے ٹریک کے اردگرد شجر کاری کے پروگرام کی منظوری ہوچکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہارٹی کلچرکے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اورترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے خوبصورت اوردیدہ زیب بنایاگیا ہے۔پودے اور پھول آلودگی کے خاتمے کے ساتھ شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال اورحفاظت بھی ضروری ہے ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کے منصوبے پر فوری عملدر آمد کیا جائے گا ۔رٹی کلچر کے فروغ سے بڑے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ فروٹ گارڈنز کے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ فروٹ گارڈنز کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔


کچھ امید تو بنی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ کب تک اس پر عملدرآمد ہوسکے گا۔ :)
 
Top