آئی ایس آئی ایس نے انسانی سر نیزوں پر اٹھالئے

صرف علی

محفلین
آئی ایس آئی ایس نے انسانی سر نیزوں پر اٹھالئے
29 جولائی 2014 (15:08)

news-1406566154-7940.jpg

دمشق (نیوز ڈیسک) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے شام کے رقہ شہر میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے بعد درجنوں شامی فوجیوں کے سرکاٹ کر نمایاں مقامات پر لبے بانسوں پر ٹانک دئیے۔ حملے میں 85 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 200 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ” سیرین ہیومن رائٹس آبزرویٹری“ کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے فوجیوں میں سے اکثر کے سرتن سے جدا کردئیے گئے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ایک جنگلے کے اوپر متعدد سروں کو نمائش کیلئے لٹکایا گیا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی فوجی اڈے پر حملے اور جنگجوﺅں کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس اڈے پر حملہ کیا گیا وہاں شامی فوج کی ڈویژن 17 تعینات تھی۔
http://dailypakistan.com.pk/human-rights/28-Jul-2014/127596
 

سید زبیر

محفلین
انا للّہ وانا الیہ راجعون۔
بھائی ہم کس منہ سے اللہ سے مدد طلب کریں ، ہم تو خود باغی ہیں ،سود کے نظام کا حصہ بن کر اللہ سے جنگ کر رہے ہیں ۔ نہ ہم مذہب سے نہ ملک و وطن اور قوم سے مخلص ہیں ۔ بے شک اللہ رحیم و برد بار ہے ، وہ رب العالمین ہے اللہ بے نیاز ہے اسے ہماری مطلق ضرورت نہیں ہم ہی اُس کے محتاج ہیں مگر گدا گری کہیں اور کر رہے ہیں ۔ مگر کوئی آسرا نہیں کوئی سہارا نہیں پاتے پھر مایوس ہو کر اللہ سے یہی دعا کرتے ہیں اللہ کریم اپنے حبیب پاک ﷺ کی نسبت سے کہ غیر مسلم ہمیں اُن ہی کی امت سمجھتے ہیں اس امت کی لاج رکھ لے ۔اپنے محبوب ﷺ کی امت کی لاج رکھ لے میرے مولا۔ ہمیں پھر ایک لڑی میں پرو دے ۔ ہمیں متحد کردے ۔ رحم میرے مولا رحم (آمین ثم آمین)
 

صرف علی

محفلین
امام علی علیہ السلام کا قول ہے :
حکومت کفر میں تو قائم رہ سکتی ہئ مگر ظلم میں نہیں ۔
مغربی دنیا میں کفر ہے مگر ظلم نہیں ہے اور یہ دہشت گرد لوگ سمجھتے ہیں یہ ظلم کے ذریعے حکومت قائم کرے گے
 

قیصرانی

لائبریرین
اے اسرائیل والو، ڈرو ہم سے۔ یہ محض ایک ٹریلر تھا۔ یہی سلوک ہم تمہارے ساتھ کرنے والے ہیں، بس ذرا مسلمان ختم ہو جائیں اور ہمارا ہاتھ بھی رواں ہو جائے
 

سید زبیر

محفلین
اے اسرائیل والو، ڈرو ہم سے۔ یہ محض ایک ٹریلر تھا۔ یہی سلوک ہم تمہارے ساتھ کرنے والے ہیں، بس ذرا مسلمان ختم ہو جائیں اور ہمارا ہاتھ بھی رواں ہو جائے
ارے بھائی ان کا مشن ختم ہونے پر جو حشر اسامہ ، صدام حسین جیسے لوگوں کا ہوا ان کو بھی ختم کردیا جائے گا ۔ ہمیشہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کا یہی حشر ہوا ہے ۔
 
Top