آئی جی سندھ واقعہ؛ رینجرز اور آئی ایس آئی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ثمین زارا

محفلین
جب دلیل نہیں ہوتی تو ۸۹ مراسلے کرنے والا شخص ذاتی حملوں پر اتر آتا ہے۔
اب کیا دعائیں کاپی پیسٹ کر کے مراسلے بڑھاؤں ۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ میں کچھ کہوں تو بتا دیجئے ۔ بلاوجہ ہاں میں ہاں تو نہیں ملائی جا سکتی۔
 

ثمین زارا

محفلین
نیک کام میں کامیابی کاتصور جد و جہد ہی ہے۔ وزیراعظم کی کرسی نہیں۔
ان لوگوں نے کرسی کے لیئے مارشل لا کا ساتھ دیا ۔ ۔ بعد میں معافی مانگ لی کہ ضیا کا ساتھ دے کر غلطی کی ۔ ۔ سینیٹربننے کے لیئے ووٹ بھی لے لیا ۔ ۔ قربان جائیے ان کے ۔ ۔
 
ان لوگوں نے کرسی کے لیئے مارشل لا کا ساتھ دیا ۔ ۔ بعد میں معافی مانگ لی کہ ضیا کا ساتھ دے کر غلطی کی ۔ ۔ سینیٹربننے کے لیئے ووٹ بھی لے لیا ۔ ۔ قربان جائیے ان کے ۔ ۔
کپتان صاحب نے بھی جن فوجیوں کو بے نقط سنائیں ، آج ان کے پیر پڑکر حکومت حاصل کی۔
 
جب دلیل نہیں ہوتی تو ۸۹ مراسلے کرنے والا شخص ذاتی حملوں پر اتر آتا ہے۔
الف نظامی بھائی! ذاتی حملہ آپ پر ہوتا تو محفل انتظامیہ حرکت میں آجاتی۔ آپ کے پسندیدہ لیڈر پر الزام ہے تو اس کے حق میں اور الزام کے رد میں دلائل دیجیے۔
 

ثمین زارا

محفلین
نیازی صاحب کے بارے میں حکیم سعید پہلے ہی خبردار کرگئے تھے، کچھ یاد ہے؟
حکیم صاحب (اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے) نے مارشل لا کا ساتھ دینے والوں کے بارے میں کچھ کہا ۔ ؟ اپنے قاتلوں کے بارے میں خبردار نہ کر سکے ۔ ۔ جبکہ جانتے تھے ۔ ۔ ہم سب کے لیئے عمران خان آسان ہدف ہیں ۔ ۔ سب کو پتہ ہے کچھ حشر نہیں ہو گا ۔ ۔ تو ہرکسی کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے ۔ ۔ کسی اور کو جو اس سے بھی کہیں زیادہ عیبی ہیں کوئی کچھ کہنے کی جرت ہی نہیں کرتا ۔ ۔ انجام کے ڈر سے ۔ ۔
 

جاسم محمد

محفلین
کمپیوٹر سسٹم اور فارم 45 اور کاؤنٹنگ کے وقت فوجی جوانوں کی موجودگی کا کرشمہ۔
الیکشن کمیشنر لگانے والے ن لیگ اور پی پی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر باہر تعینات کرنے والے الیکشن کمیشنر۔ الیکشن کی رات آرمی چیف کو فون کرنے والے ن لیگ کے خواجہ آصف۔ سندھ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر حکومت بنانے والی پی پی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ن لیگ اب کس منہ سے الیکشن چوری کا الزام لگا رہی ہے؟
 

ثمین زارا

محفلین
الیکشن کمیشنر لگانے والے ن لیگ اور پی پی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت فوج کو تعینات کرنے والے الیکشن کمیشنر۔ الیکشن کی رات آرمی چیف کو فون کرنے والے ن لیگ کے خواجہ آصف۔ سندھ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر حکومت بنانے والی پی پی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ن لیگ اب کس منہ سے الیکشن چوری کا الزام لگا رہے ہیں؟
کیونکہ یہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے آئے ۔ شہباز شریف کہتے ہیں کابینہ کا فیصلہ بھی ہو گیا تھا۔ 2013 میں ووٹ گنتی سے پہلے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھا ۔ سب جانتے ہیں ۔ بس مانتے نہیں۔
 
جاسم محمد ایک جذباتی رُکن و بانی محفل ممبر ہیں۔
کوئی بھی ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو سوچنا چاہیے۔آئے روز معطل کرنا مناسب نہیں۔ نام وغیرہ صیغہ راز میں رکھ کر محض اعلانیہ کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
کیونکہ یہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے آئے ۔ شہباز شریف کہتے ہیں کابینہ کا فیصلہ بھی ہو گیا تھا۔ 2013 میں ووٹ گنتی سے پہلے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھا ۔ سب جانتے ہیں ۔ بس مانتے نہیں۔
اسٹیبلشمنٹ اگر اپوزیشن کا ساتھ دینا شروع کر دے تو سب نیک فرشتے بن جائیں گے۔ سارا مسئلہ ہی یہ کہ اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کا ساتھ کیوں نہیں دے رہی۔
 

جاسم محمد

محفلین
فوج نے اپنے محکمے میں انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ سندھ کی سویلین حکومت اپنے پولیس کے محکمے میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کب کرے گی؟ یا یہ کام بھی فوج کو جذبات میں بہہ کر کرنا پڑے گا؟ :)

کراچی واقعہ؛ سندھ پولیس بھی بغاوت کرنے والے اپنے افسران کیخلاف کارروائی کرے، شبلی فراز
ویب ڈیسک منگل 10 نومبر 2020
2103610-shiblifaraz-1605008842-822-640x480.jpg

سندھ حکومت ڈیوٹی چھوڑنے والے پولیس افسران کیخلاف ایکشن لے، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی واقعے پر پاک فوج نے تو اپنے افسران کیخلاف ایکشن لے لیا اب سندھ پولیس بھی بغاوت کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کرے۔

شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی پر بہت سے شہری مشتعل تھے، اگر پولیس بروقت مقدمہ درج کرلیتی تو حالات اتنے پیچیدہ نہ ہوتے، عوام کا رینجرز پر دباؤ آیا تو انہوں نے آئی جی سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو معاملہ پیچیدہ ہوجائے گا، اس معاملےپر فوج نے اپنے فیصلے لے لیے جس کی ہم قدر کرتے ہیں، اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل حرکت میں آیا اور انہوں نے اپنے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ کو بھی دیکھیں گے، سندھ حکومت نے بتانا ہے کہ کیا ان کی پولیس اور آئی جی سندھ بھی اپنے ان افسران کے خلاف انکوائری کریں گے جنہوں نے ایک قسم کی بغاوت کردی تھی اور پورے سندھ کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا، اب سویلین کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم مثال قائم کریں جو غلط ہے وہ غلط ہے، وہ کیونکر بغاوت کرسکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بھی اس بات کی ذمہ دار ہے اور اسے ایکشن لینا چاہیے کہ وہ کیا واقعات تھے کہ سندھ پولیس افسران نے ڈیوٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، اب سندھ حکومت نے ثابت کرنا ہے کہ وہ بھی قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے تاکہ احساس پیدا ہو کہ ڈسپلن اور احتساب ہر جگہ ہے، سندھ حکومت نے بتانا ہے کہ کیا ان کی پولیس اور آئی جی سندھ بھی اپنے ان افسران کے خلاف انکوائری کریں گے جنہوں نے ایک قسم کی بغاوت کردی تھی۔
 

بابا-جی

محفلین
اسامہ بن لادن، آئی ایس آئی اور غیر ملکی ایجنسیوں سے پیسے لینا تو ثابت شدہ ہے ۔ ۔ فارن فنڈنگ کا کوئی فیصلہ نہیں آیا ۔ ۔ بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے ۔ ۔
جنہوں نے پیسہ لِیا، اُن میں فوجی بھی شامل تھے، سیاست دان بھی، کاروائی ہونی چاہیے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھنٹی باندھنی ہے بلی کے گلے میں، کون باندھے، عوام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
Top