آئی جی سندھ واقعہ؛ رینجرز اور آئی ایس آئی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ثمین زارا

محفلین
اب کیا کسی نئے قومی چور کو جعلی بیماریوں کے نام پر ملک سے بھگانے کی ڈیل فائنل ہوئی ہے؟ :)
121781336_3459066580837023_5761884366016116712_o.jpg
ہیں جی!!! یہ آپ کی پوسٹ ہے؟ امریکن ایمبیسی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ جیسا محسوس ہو رہا ہے ۔ ۔ :ROFLMAO:
 

ثمین زارا

محفلین
نون لیگ والے ہوتے تو نہ نیازی صاحب کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں کلین چٹ ملتی، نہ ہی قاضی فائز عیسیٰ کی زندگی اجیرن ہوتی۔
عمر بن خطاب رض سے پوچھا جا سکتا ہے کہ یہ کرتا کہاں سے آیا ۔ ایک جج سے نہیں کہ اتنی مہنگی جائیداد کہاں سے آئی ۔ کہ جس نے حدیبیہ پیپر مل کا کیس بند کیا ہمیشہ کے لیئے۔ یہ آسمان سے اترے ہیں؟ منی ٹریل گورنمنٹ کے منہ پر دے ماریں نا۔
 
جو جذباتی فورسز جنرل باجوہ کے کنٹرول میں نہیں وہ وزیر اعظم کو کامیڈی ہی لگیں گی :)
جس وزیراعظم کے کنٹرول میں کچھ بھی نہیں، جسے کچھ علم نہیں ہوتا کیا ہورہا ہے، وہ تو ہر واقعے کو ڈرامہ ہی سمجھے گا۔ اسے شرم نہیں آئے گی۔
 
عمر بن خطاب رض سے پوچھا جا سکتا ہے کہ یہ کرتا کہاں سے آیا ۔ ایک جج سے نہیں کہ اتنی مہنگی جائیداد کہاں سے آئی ۔ کہ جس نے حدیبیہ پیپر مل کا کیس بند کیا ہمیشہ کے لیئے۔ یہ آسمان سے اترے ہیں؟ منی ٹریل گورنمنٹ کے منہ پر دے ماریں نا۔
عمر بن خطاب رض سے پوچھا جا سکتا ہے مگر عاصم باجوہ سے نہیں پوچھا جا سکتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
جس وزیراعظم کے کنٹرول میں کچھ بھی نہیں، جسے کچھ علم نہیں ہوتا کیا ہورہا ہے، وہ تو ہر واقعے کو ڈرامہ ہی سمجھے گا۔ اسے شرم نہیں آئے گی۔
نوکری کی تہ نخرہ کی۔ جب تک جنرل باجوہ نے وزیر اعظم رکھا ہوا ہے تب تک وہ پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔ ہاں اگر انہوں نے دوران ملازمت کوئی اور وزیر اعظم لانے کی کوشش کی تو پھر کپتان اپنی پرانی فارم میں واپس آجائے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
نہ کامران خان کو شرم آئے گی، نہ نیازی کو اور نہ ہی ابنِ فراز کو جو اسے سندھ حکومت کا ڈرامہ کہتے تھے۔
اگر اس واقعہ پر اپوزیشن کی تائید کرتے تو مقتدرہ والے ایک پیج پھاڑ کر کسی متبادل کی تلاش شروع کر دیتے۔ اس لئے خاموشی میں ہی عافیت جانی۔
 

Ali Baba

محفلین
تاریخ گواہ ہے کہ خود امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خلیفہ بنتے ہی اپنے پہلے خطبے میں عوام الناس سے کہہ دیا تھا کہ اگر وہ آئین کی خلاف ورزی کریں تو ان کی بات نہ مانی جائے۔
کچھ خدا کا خوف کریں، وکالت چوروں کی اور اپنے الفاظ امیر المومنین اور خلیفۃ المسلمین کے منہ میں ڈال رہے ہیں۔ اگر آپ "مفہوم" کی بات کر رہے ہیں تو پھر نعوذ باللہ کسی صحابی نے اس مفہوم کا بھی کچھ ذکر کیا ہوگا کہ "ووٹ کو عزت دو" اور "مجھے کیوں نکالا"۔
 

Ali Baba

محفلین
اس سارے تماشے میں سارے تماش بین ایک چیز بھول گئے کہ "اغوا" ہونے والا آئی جی یعنی انسپکٹر جنرل آف پولیس تھا یا وہ "آئی جی" جس کو کوئی بھی تماش بین بلائے تو وہ کہے"آئی جی"۔ یہ کوئی گھسیارا تھا جسے اغوا کیا گیا، اس نے اغوا کاروں کی بات کیوں مانی؟ وہ اگر دو گھنٹے بھی بغیر اطلاع کے کہیں غائب رہتا تو پورے صوبے میں ہلچل مچ جاتی؟ اس نے غیر قانونی بات کیوں مانی؟ اگر نہ مانتا تو کیا ہو جاتا؟ اگر اس نے بات مانی تو کیا کسی سیاسی باس سے پوچھ کر مانی یا خود ہی اپنے آپ کو اغوا شدہ سمجھ کر بات مان لی؟

دونوں رخ ہی سیاہ ہیں لیکن تصویر کے ایک طرف کی کالک سب کو نظر آرہی ہے، دوسری طرف جو سیاہی ہے وہ شاید ان کے کرتوتوں کی ہے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔
 

ثمین زارا

محفلین
جی جی اس ملک میں تو سب ہی غلطی کے بعد ہاتھ باندھ کر معافی مانگ لیتے ہیں ۔ بھئی جلدی مانگیں عوام کو دیر ہو رہی ہے ۔
چلیے آپ نے مان تو لیا کہ کسی سے غلطی ہوئی ہے۔ اب بہتر ہوگا کہ معافی مانگ لے بجائے بے شرم بن کر بیٹھ رہنے سے!
 

الف نظامی

لائبریرین
پی ٹی آئی یعنی پاکستان تحریک پروپگنڈا کا سارا نظام جھوٹ ، فریب ، کردار کشی اور سوشل میڈیا کھپ پر چلتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
گوئبلز کی تکنیک + سوشل میڈیا
بالکل درست، انتخابات میں من پسند نتیجہ حاصل کرنے کے لیے میڈیا کو خریدا گیا جنہوں نے پرو پی ٹی آئی بیانیہ تشکیل دیا۔
سوشل میڈیا ونگ بنا کر مخالفین کی کردار کشی کی گئی ۔
فارن فنڈنگ سے ملک گیر جلسے اور دھرنے کیے گئے اور مخالفین کو خرید کر اپنی پارٹی میں شامل کیا گیا۔
اور کہا گیا کہ جب آئے گا عمران تو پھر ہو گا کیا ملک کا ستیا ناس کر کے رکھ دیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟
قانون بنائیں کہ کسی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا پانچ سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
 
Top