آئی فون اور آئی پیڈ میں اُردو لکھنے کامفت کی بورڈ

فہد سعید

محفلین
آئی فون اور آئی پیڈ میں اردو لکھنے کے لئے پہلی ایپ ڈاوٴن لوڈ کیجئے اور اپنی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیئے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ میسیج بھیج سکتے ہیں اور فیس بک اور ٹوئیٹر پر بھی لکھ سکتے ہیں۔ بہت ہی آسان کی بورڈ ہےاور بالکل مفت ہے۔ یہاں سے آپ دائونلوڈ کر سکتے ہیں۔

https://itunes.apple.com/us/app/urdu-writer/id469339098?mt=8

mzl.mdbqtbvc.320x480-75.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے سام سنگ گلیکسی ایس تھری میں اب ڈیفالٹ اردو سپورٹ آ گئی ہے اپ ڈیٹ کے بعد سے۔ امید ہے کہ یہی کام گلیکسی ٹیب میں بھی ہوگا۔ تاہم ایپل والی بات کچھ مشکوک ہے کہ اتنی بڑی فرم ہو کر بھی ابھی تک اردو فراہم نہیں کر پائی ہو
 
کھوکھر

محفلین
فہد سعید صاحب یہ اپلیکیشن تو فون میں کرلی ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا فیس بک پر کیسے اردو میں لکھیں وہاں سے تو اپنی وال پر ہی لکھا جارہا ہے
دوسرا کچھ لفظ ٹوٹ رہے ہیں کیا یہ میرے موبائل کا مسئلہ ہے خاص کر ہ کسی کے ساتھ نہیں جڑ رہا جیسے ہ ے (ہے)
 
نیلم

فیس بک پہ لکھنے کے لیئے آپ پہلے جو بھی لکھنا ہے اسی پیڈ پہ لکھے اور پھر اوپر تصویر میں آپ کو ایک سائیڈ پہ ایرو کا سائن نظر آرہا ہوگا اُس پہ کلک کرو تو کچھ اوپشن آئیں گے اُن میں ایک فیس بک بھی ہوگا فیس بک پہ کلک کریں اور اور آگے ہدایات کے مطابق عمل کریں
اور ہے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں آرہا وہ بھی ٹھیک ہے اوپر والی تصویر میں دیکھ لیں
 
ایرو کے سائن پر جاکر فیس بک کے وال پر ہی لکھا جارہا ہے کسی گروپ میں پوسٹ یا کمنٹ کرنا ہوتو کیا کیا جائے
ہے آپ کے پاس تو ٹھیک ہے پتہ نہیں میرے ساتھ کیا پرابلم ہے
mjG6t.png
 
فہد سعید

محفلین
ٹیکسٹ لکھنے کے بعد خالی جگہ پر ٹھوڑی دیر اپنی انگلی کو دبا کر رکھیں پھر آپ وہاں سے سلیکٹ آل کر کے کاپی کر لیں اور کسی بھی جگہ پیسٹ کر لیں۔
 
نیلم

محفلین
ایرو کے سائن پر جاکر فیس بک کے وال پر ہی لکھا جارہا ہے کسی گروپ میں پوسٹ یا کمنٹ کرنا ہوتو کیا کیا جائے
ہے آپ کے پاس تو ٹھیک ہے پتہ نہیں میرے ساتھ کیا پرابلم ہے
mjG6t.png
آپ ج اور گ کے درمیان میں جو ہ ہے اُس کا استعمال کریں ،،،آپ دوسری والی ھ کا استعمال کر رہے ہیں
اور کہیں بھی پوسٹ کرنے کے لیئے کاپی پیسٹ کریں
 
کھوکھر

محفلین
آپ ج اور گ کے درمیان میں جو ہ ہے اُس کا استعمال کریں ،،،آپ دوسری والی ھ کا استعمال کر رہے ہیں
اور کہیں بھی پوسٹ کرنے کے لیئے کاپی پیسٹ کریں
بہت شکریہ ہ کا مسئلہ تو حل ہوگیا لیکن میں نے کاپی پیسٹ نہیں کرنا :nottalking: مجھے اردو کی بورڈ چاہیے :sad:
 
کھوکھر

محفلین
پہلے میری پاس آئی فون 3 تھا وہ جیل بریکڈ تھا اب 4 لیا ہے لیکن دکان دار کہہ رہا تھا جیل بریکڈ نہیں ہوگا فلحال مجھے تو اس بارے میں کوئی نالج نہیں
اس بارے میں کچھ معلومات دیں
 
Top