آئی فون کنٹری لاک

ایکسپرٹ حضرات بتائیں کہ آئی فون کنٹری لاک کیا چیز ہے۔اور اسے کیسے انلاک کیا جاسکتا ہے
مزید برآں جیل بریکنگ کیا ہےِ؟
کیا جیل بریکنگ کے ذریعے آئی فون انلاک ہو جاتا ہے؟
 
ایکسپرٹ حضرات بتائیں کہ آئی فون کنٹری لاک کیا چیز ہے۔اور اسے کیسے انلاک کیا جاسکتا ہے

آئی فون کا ماڈل کونسا ہے ؟
بیس بینڈ کونسا ہے ؟

جیل بریکنگ کیا ہےِ؟

جیل بریک کرنے سے آپ اپنے فون کی Root یعنی کہ [\:C] کی ایکسس حاصل کر لیتے ہیں اور وہ کچھ بھی انسٹال کر لیتے ہیں جو ایپل کے App Store پر موجود نہیں، جیسا کہ کسٹم تھیم، سافٹ وئیر، ہیکس وغیرہ۔

کیا جیل بریکنگ کے ذریعے آئی فون انلاک ہو جاتا ہے؟

جی اور نہیں ، یہ فون کے ماڈل اور بیس بینڈ پر منحصر ہے ، پرانے ماڈل Ultrasnow سے اانلاک ہو جاتے ہیں۔ پر نئے نہیں۔ اور اگر جیل بریک ختم تو انلاک ختم۔

ویسے اسکے 2 مذید حل ہیں۔

1- گریوی سم
2- IEMI UNlock

گریوی سم : ایک سستا طریقہ ہے ، اس یہ ایک الیکٹرانک سم جیکٹ ہے ، جو کے ایپل کا اختیار آپکی سم سے ذائل کر دیتی ہے، پر آپریٹنگ سسٹم کی اپگریڈ اس کے کام میں مسلے ڈال سکتے ہیں۔

IEMI Unlock : یہ ایک پرمننٹ انلاک ہے ، جو ایپل اپنے سرور پر خود کرتا ہے ، اسکے بعد آپکا فون کبھی دوبارہ لاک نہیں ہوتا۔

ایکسپرٹ حضرات بتائیں کہ آئی فون کنٹری لاک کیا چیز ہے۔اور اسے کیسے انلاک کیا جاسکتا ہے

نیز ، ایپل کے فون کنڑی لاکڈ نہیں ہوتے ، یہ صرف نیٹورک لاکڈ ہوتے ہیں۔

ہور کجھ کاکے ؟ :thinking:
 
کیا جیل بریکنگ کے ذریعے آئی فون انلاک ہو جاتا ہے؟

جی اور نہیں ، یہ فون کے ماڈل اور بیس بینڈ پر منحصر ہے ، پرانے ماڈل Ultrasnow سے اانلاک ہو جاتے ہیں۔ پر نئے نہیں۔ اور اگر جیل بریک ختم تو انلاک ختم۔
بہت بہت شکریہ
پرانے ماڈل سے مراد کون کونسے ماڈل ہیں؟
 
اچھا یار آئی فون نیٹورک یا کیرئیر لاکڈ کیوں ہوتے ہیں؟
کوئی خاص وجہ؟

سب آئی فون نیٹورک لاکڈ نہیں ہوتے، اگر آپ انھیں Apple Store سے خریدیں تو یہ فیکٹری انلاکڈ ہوتے ہیں۔

لیکن باہر کے ممالک میں جب آپ کسی فون کمپنی سے فون لیتے ہیں ، تو وہ آپ پوری قیمت کی بجائے ، مفت یا کچھ پیسوں کے عوض ایک آئی فون اور مخصوس پیکج ، سال یا دو سال کے کانٹریکٹ پر لیتے ہیں۔ جیسا کہ میں اس نیٹورک پہ ہوں (The One Plan) پلان پر۔

اب مجھے آئی - فون 5 مفت ملا ہوا ہے (اپگریڈ تھی) ، ساتھ ہی ساتھ
All-you-can-eat data (Unlimited Internet) d
2000 Any network minutes​
5000 Texts​
5000 Three-to-Three minutes​
لیکن میرا فون 3 نے اپنے نیٹورک پر لاک کیا ہوا ہے ، کیونکہ ًٰمیں نے انکی برانڈگ سے سستا فون لیا ہے ، پر آپکو نیٹورک آپشن دیتے ہیں کہ آپ اپنا فون انلاک کروا لیں۔ جیسا کہ میرا کسی بھی نئے فون کے ساتھ ہمیشہ یہی بہانہ ہوتا ہے پاکستان جا رہا ہوں :rollingonthefloor: ، اور وہاں لوکل نیٹورک استعمال کرنا ہے ، تو وہ مجھے 15£ کے عوض فون انلاک کر دیتے ہیں۔​
سمجھے کہ پہلی وی گئی ؟ :heehee:
 
مقدس

لائبریرین
میں بھی ایک سوال پوچھ لوں یہاں۔۔
میرا آئی فون 3 کے ساتھ ہے۔ اگر میں اس کو کانٹریک ختم ہونے کے بعد پے ایز یو گو کے لیے کسی اور نیٹ ورک کے ساتھ یوز کروں تو کیا وہ ان لاک کروانا پڑے گا مجھے
 
میں بھی ایک سوال پوچھ لوں یہاں۔۔
میرا آئی فون 3 کے ساتھ ہے۔ اگر میں اس کو کانٹریک ختم ہونے کے بعد پے ایز یو گو کے لیے کسی اور نیٹ ورک کے ساتھ یوز کروں تو کیا وہ ان لاک کروانا پڑے گا مجھے

لو کر لو گل :disappointed: میری نقل کرتے ہوئے آپکو ذرا بھی خیال نہ آیا :disappointed: کوئی اور ہی نیٹورک چوز کر لیا ہوتا :hypnotized::surprise::cry2: :laughing3:
لیکن۔۔
کل ہی 333 پر فون کریں ، کسٹمر سروس ایجینٹ سے ممبئی کے موسم کا حال پوچھیں :rollingonthefloor: ، اور اسے دل کی بات کہہ ڈالیں ، کہ میں پاکستان جا رہی ہوں ویکیشن پہ ، تے فون انلاک کر دے سوہنیا۔

وہ آپ کو چند گھسی پٹی لائنیں پڑھ کے سنائے گا، اور 3 سے 4 دن کی مہلت مانگے گا، نیر 15 پاونڈ کا ٹیکہ آپ کے اگلے بل میں ساتھ نتھی ہو کہ آجائے گا۔

پھر جب آپکو آپکا کنفرمیشن ٹیکسٹ مل جائے تو کسی دوسرے نیٹورک کی سم اپنے فون میں ڈال کہ فون کو iTunes سے منسلک کریں ، کچھ لمحے بعد آپکو یہ میسج دکھائی دے گا۔

official_iphone_3g_unlock.png

مبارکاں ، یو ٖآر آفیشلی انلاکڈ :dancing:

نوٹ: بہتر ہے کہ آپ کانٹرکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی انلاک کروا لیں ورنہ بعد میں ایک تو انلاک مہنگا بھی ہوتا ہے اور مسائل بھی۔

:thinking:
 
تو کیا ابھی سے کروا لوں؟؟
تو بعد میں دوبارہ لاک تو نہیں ہو جائے گا ناں

:rollingonthefloor:

آُپکو UK ویزا کس نے دیا تھا ، میں نے اس پر کیس کرنا ہے :rollingonthefloor: ، میں نے واضع طور پر اوپر لکھا تھا کہ یہ Permanent Unlock ہے، مطبل دوبارہ لاک نہیں ہو گا :wasntme::blushing:
 
وجی

لائبریرین
جی ایس ایم کی مائکرو ویئو فریکوئنسی بینڈ کئی ہوتے ہیں
کئی ممالک کسی ایک بینڈ کو استعمال کرتے ہیں یا پھر دو تین بینڈ
میرا خیال ہے کہ فون کمپنی اس فریکوئنسی کو بند کردیتے ہیں اس ملک کے حساب سے جس میں وہ بینڈ استعمال نہیں ہوتے
یہ کنٹری لاک کسی بھی فون رپیئر کرنے والے کے پاس سے اوپن ہوسکتے ہیں
آئی فون کا البتہ کچھ ہی لوگ کر پائیں میرا خیال ہے
 
بھائی ، آئی فون سرور بیسڈ انلاک ہوتا ہے ، اسلیے اسے عام دکاندار انلاک نہیں کر سکتے ، پر OS ہیکرز آپ کے بیس بینڈ کو پیچ کر کے کوئی دیسی جگاڈ نکال لیتے ہیں اور فون انلاک ہو جاتا ہے ، پر جیسے ہی کوئی سوفٹویر اپڈیٹ آپکا بیس بینڈ تبدیل کرتی ہے ، تو فون دوبارہ لاک ہو جاتا ہے۔
 
Top