نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں اس پوسٹ میں آپ دوستوں کو محفل فورم پر آئی ٹی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے بارے میں نئی گائیڈ لائن کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ اب تک محفل فورم پر آئی ٹی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں رہا ہے۔ اگرچہ آئی ٹی ٹیوٹوریل کے نام سے ایک زمرہ موجود ہے لیکن مناسب موڈریشن نہ ہونے کے باعث اس پر غیر متعلقہ پوسٹس بھی اکٹھی ہوتی رہی ہیں۔ محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر جب ٹیوٹوریل ڈے کے انعقاد کی تجویز سامنے آئی تو ہم نے آئی ٹی ٹیوریل پوسٹ کرنے کے نظام کو سٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ آئی ٹی ٹیوریل براہ راست پبلک فورم پر پوسٹ کرنے کی بجائے انہیں پہلے مضامین کی ادارت فورم پر پوسٹ کیا جائے گا جہاں مصنفین صرف اپنے پیغامات کو دیکھ اور مدون کر سکیں گے۔ اس کے بعد ان ٹیوٹوریلز کو نظر ثانی کے بعد پبلک فورم پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ابن سعید نے اس مقصد کے لیے ایک گائیڈ لائن تیار کی ہے جسے میں ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
تعارف:
اس میں موضوع کا بنیادی تعارف، فوائد، اغراض و مقاصد، ٹارگیٹ احباب اور ان کی پہلے سے ضروری صلاحیتیں، ضروری سافٹوئیرس اور تاریخ (اگر ضروری ہو تو، طوالت سے بچنے کے لئے ترک کیا جا سکتا ہے یا روابط کے زمرے میں روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔) وغیرہ فراہم کیئے جائیں۔
اصل مضمون:
یہاں نفس مضمون کی شروعات کی جائے اور بتدریج آگے بڑھایا جائے۔ انسٹالیشن کے لئے روابط دیئے جائیں۔ ان کی تفصیل میں پرنا غیر ضروری ہوگا۔ جبکہ ہر سافٹوئیر بہترین انسٹال نوٹس کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔ اجنبی اصطلاحات کا فوری مختصر تعارف کرایا جائے اور تفصیل کے لئے روابط چھوڑے جائیں۔ تصویروں کے ساتھ کوڈ ٹیگ کا استعمال کرکے نمونے کے کوڈ بھی فراہم کئے جائیں۔
نتیجہ:
اس زمرے میں یہ بیان کیا جائے کہ موضوع سے کس قدر انصاف کیا جا سکا ہے۔ آئندہ اس تسلسل میں کیا پیش کیا جا سکتا ہے۔ اور مزید معلومات کے رسورسیز کہاں کہاں اور کس کس شکل میں دستیاب ہیں۔ قارئین کو اسائنمنٹ بھی دئے جا سکتے ہیں۔ نیز ان کو اس سلسلے میں ممکنہ تعاون پر اکسایا جا سکتا ہے۔
حوالے/روابط:
- ٹیوٹوریل کی تیاری میں اگر کہیں سے استفادہ کیا گیا ہے تو اس کا حوالہ
- ضروری سافٹوئیرس کے ڈاؤن لوڈ روابط ان کے انسٹال انسٹرکشنس کے روابط
- مزید ٹیوٹوریل رسورسیز کی معلومات/روابط
- پریکٹس کے لئے تیار کی گئے مکمل یا جزئی زپ کردہ کوڈ برائے ڈاؤن لوڈ
واضح رہے کہ پبلک فورم پر اشاعت کے لیے ٹیوٹوریل کی فارمیٹ کا اس گائیڈ لائن کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ ان ٹیوٹوریلز کی نظرثانی کے دوران ان میں ضروری ترمیم کی جا سکتی ہے یا ان کے مصنفین سے ہی ضروری نظرثانی کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
آئی ٹی ٹیوریل پوسٹ کرنے والوں کو اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ممکن ہوا تو ان کے ڈیمو کوڈ کو بھی اردو ویب پر ہوسٹ کیا جائے گا۔ اگر ایک مرتبہ ٹیوٹوریل ڈے منعقد کرنے کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو ہم اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں اس مقصد کے لیے ایک آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہو جس سے ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے لیے کچھ اضافی سہولت فراہم ہو سکتی ہے۔ میں ابن سعید کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے initiative پر اس سلسلے کا آغاز کیا گیا۔
والسلام