اسلامُ علیکم،
میں ماہر نیٹ ورک تو نہیں ہوں لیکن جو کچھ جانتا ہوں وہ بتائے دیتا ہوں۔
IP انٹرنیت پروٹوکول ایڈریس کےلیئے استعمال ہوتا ہے، انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہر ایک Router, Modem, Gateway point کا اپنا ایک حاص ایڈریس ہوتا ہے جوکہ ساری دنیا میں واحد ہوتا ہے۔
اب تک آئی پی کا ورژن 4 استعمال ہوتا ہے جس سے 232 ایڈریس استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔
یہ کوئی 4000000000 اڈریس بنتے ہیں جو کہ بہت زیادہ ہیں۔
لیکن انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا استعمال اور ہر ٹیکنالوجیکل چیز کو انٹرنیٹ کے زریعے سے آپس میں منسلک کرنے کے خیال نے اس بات کا تقاظہ کیا کہ آئی پی اڈریس کی تعداد بڑھائی جائے۔
اسی خیال کہ مدنظر آئی پی ورژن 6 کو ایجاد کیا گیا، اس نئے طریقے سے آئی پی ایڈریس کی تعداد 2128 میسر ہو گی۔
اس نئے طریقے کے استعمال سے جو تعداد آئی پی کی میسر ہو گی اسکا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ: اگر زمین کہ کل مربع میٹر لیئے جائیں تو ورژن 4 سے تقریبا 7 ایڈریس ہر 1 ملین مربع میٹر کیلئیے ہیں، جبکہ ورژن 6 سے یہی تعداد 666000000000000000000000 ہر مربع میٹر کے لیئے محتص ہو گی۔