نوشہرہ کینٹ +لوئردیر (آن لائن) جمعیت علماءاسلام اور طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا قوم مایوس نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ سے مکہ مکرمہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے۔ دریں اثنا طالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج وطن پہنچ رہے ہیں۔ طالبان قیادت اور سیاسی شوریٰ سے مولانا اور میرا رابطہ ہوا ہے آج جنگ بندی کی نوید قوم کو سنانے کی امید ہے۔ طالبان قیادت جنگ بندی کروانے پر راضی ہوگئے ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ مذاکرات میں ڈیڈلاک بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گا۔آئی این پی کے مطابق مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی اور حکومتی کمیٹی میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا قوم مایوس نہ ہو۔ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ گولی اور بندوق سے امن قائم کر نےوالوں کو اپنے فےصلے پر نظر ثانی کرنی ہو گی‘ ملک مےں امن کے قےام اور تر قی خوشخالی کےلئے حکو مت کو طاقت کی بجائے مذاکرات سے مسائل حل کر نا ہونگے‘ دنےا مےں امن صرف مذاکرات کے ذرےعے ہی آسکتا ہے‘ حکو مت سنجےدگی کا مظاہرہ کرے تو طالبان اور حکو متی کمےٹی مےں بہت جلد ڈےڈلاک ختم ہو سکتا ہے۔ ادھر طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹی میں جلد ہی ڈیڈ لاک ختم ہو جائیگا، آپریشن مسائل کا حل نہیں، امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور جلد ہی افغانستان سے ناکام ہوکر نکل جائیگا۔ جاتے ہوئے شکست کا بدلہ پاکستان سے لیکر اس کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/01-Mar-2014/285317
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/01-Mar-2014/285317