آج سے میں بھی سیاسی ہوگیا

فرحان عباس

محفلین
السلام علیکم: کافی عرصہ پہلے لکھے اشعار جنہیں آج وزن میں لایا گیا ہے ، سر محمد یعقوب آسی سر الف عین اور تمام اساتذہ سے اصلاح کی گزارش ہے

فاعلاتن فاعلاتن فاعلن

وہ مرے وعدوں سے راضی ہو گیا
آج سے میں بھی سیاسی ہو گیا

جرم ہے اپنی زباں اب تو یہاں
پڑھنا لکھنا سب اے بی سی ہو گیا

جو بھی انکے من کو بھایا پھر حضور
وہ تھا اٹھارہ ا کاسی ہو گیا

وردِ کرسی میں مگن رہتے ہیں سب

رہبروں کومرضِ کرسی ہو گیا

فرحان عباس فرحاں
 
الف عین

لائبریرین
اتفاق سے ایک قافیہ کے علاوہ سارے ہی قوافی ’سی‘ والے ہو گئے ہیں۔ کیا اس میں بھی کوئی سیاسی چال ہے؟؟؟
مرض میں ’ر‘ پر ’زبر‘ ہے، جزم نہیں۔ اور ’مَرَضِ‘ اس بحر میں نہیں آ سکتا۔
اے بی سی کا بھی ’ابیسی‘ تلفظ ہونا اچھا نہیں لگتا۔
 
فرحان عباس

محفلین
[FONT=Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, tahoma, Arial, Helvetica, sans-serif]http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=مرض_1
استادِ محترم
اس لغت میں تو تلفظ ایسا ہے
[/FONT]
مَرْض {مَرْض} (عربی)
اسم نکرہ
معانی

1. (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔
مترادفات

عَلالَت، دُکھْڑا، عارْضَہ
 
محمد وارث

بالکل غلط لکھا ہے انہوں نے، اور اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ ویب سائٹ مستند نہیں ہے۔ یہ تو عام سا لفظ ہے اور رے پر زبر کے ساتھ ہے۔ اور یہ شعر خاص طور پر دوسرا مصرع تو اسکول میں اعراب سمجھانے کے لیے اکثر پڑھایا جاتا تھا

مریضِ عشق پر رحمت خدا کی
مَرَض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
 
ابن رضا

لائبریرین
[FONT=Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, tahoma, Arial, Helvetica, sans-serif]http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=مرض_1
استادِ محترم
اس لغت میں تو تلفظ ایسا ہے
[/FONT]
مَرْض {مَرْض} (عربی)
اسم نکرہ
معانی

1. (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔
مترادفات

عَلالَت، دُکھْڑا، عارْضَہ
اس لغت میں تلفظ کے حوالے سے کئی غلطیاں موجود ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
مستند شاید نہیں۔ البتہ سکین شدہ لغات میں فرہنگ آصفیہ ، نور الغات وغیرہ موجود ہیں کئی جگہوں پر
ہو سکے تو لنک دے دیں یہاں پر. میں نے فرہنگ آصفیہ فاتح بھائ کے شروع کردہ دھاگے سے ڈاؤن لوڈ کی کوشش کی مگر وہ نہ ہوئ
 
Top