آج میری زندگی کی دیوار کی ایک اینٹ اور گر گئی

دوستو : آپ سبھی کی خدمت میں اشرف علی بستوی کا سلام پہونچے۔۔۔۔۔۔۔ آج میری زندگی کی دیوار کی ایک اینٹ اور گر گئی ، مجھے اس دارفانی میں رہتے آج 38 برس ہو گئے۔ یعنی میری طے شدہ عمر جو اللہ تعالی ہی کو معلوم ہے ،اس میں سے38 برس کم ہو گئے یہ ماہ و سال کتنی تیزی سے گزر گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا احساس اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ذرا بھی نہیں ہوا ، آج صبح جب فیس بک کےکچھ دوستوں نے مجھے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ، تو ایک لمحہ کے لیے فرط مسرت سے دل باغ باغ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگلے ہی ساعت یہ خوشی کافور ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں نے یہ محسوس کیا میں نے تو 38 برس یوں ہی گزار دیے ۔ دوستو اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو وقت کی قدر کرنے والا بنائے اور میں اپنی بقیہ زندگی رضائےالہی اور خدمت خلق میں گذار وں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مبارک باد پیش کرنے والے سبھی دوستوں کا بے حد شکریہ ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وقت کا کام ہی گزرنا ہے۔

؎ وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ

سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد قبول کیجے۔ :)
 
Top