آج پھر دل اداس ہے یا رو--- غزل برائے اصلاح

صابرہ امین

لائبریرین
آج پھر دل اداس ہے یا رو
اس سے ملنے کی آس ہے یارو

درد کا زور بڑھ گیاپھر سے
وہ کہیں آس پاس ہے یارو

نہ بجھا پائے گا سمندر بھی
میرے اندر جو پیاس ہے یارو

وہ کبھی آج تک نہ ہم پہ کھلا
اس کے دل میں جو پھانس ہے یارو

اس نے کب ہم پر اعتبار کیا
ایسا مردم شناس ہے یارو

اس کی خاموشئ مسلسل ہی
میرے غم کی اساس ہے یارو​
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
قافیہ درست نہیں ہے۔
آپ سے ہمیشہ کی طرح نظر کرم کی درخواست ہے ۔ ۔ چھوٹی بحر میں ردیف اور قافیہ کے صحیح استعمال کی کوشش کی ہے ۔ ۔ بتائیے کچھ کامیابی ہوئ یا نہیں ۔ ۔
شکریہ
قافیے کے علاوہ اس شعر کے مصرعوں کا ربط بھی کچھ کمزور ہے کسی واضح مضمون پر اچھی طرح متحد نہیں ہو رہا ۔
اور ہاں ۔ باقی غزل تو واقعی اچھی ہے ۔ واہ کہنا چاہیئے ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
قافیے کے علاوہ اس شعر کے مصرعوں کا ربط بھی کچھ کمزور ہے کسی غیر واضح مضمون پر اچھی طرح متحد نہیں ہو رہا ۔
اور ہاں ۔ باقی غزل تو واقعی اچھی ہے ۔ واہ کہنا چاہیئے ۔
شکریہ ۔ ۔ ۔
دل بڑھا دیا آپ نے ۔ ۔ اللہ ہمیشہ آپ سے راضی رہے ۔ ۔
میں نے غور کیا تو مجھے بھی یہ جھول نظر آیا ۔ ۔ سوچ کے نئے در وا ہو رہے ہیں ۔ ۔ جزاک اللہ
اگرچہ اپنے پچھلے ترانے پر کام نہ کر سکی ۔۔ کوئ سرا ہاتھ نہیں آ رہا ۔ ۔ آنسو بہانے سے بھی صرف سر کا درد ہی ہاتھ آیا ۔ ۔ اس لیئے اس پر کام فی الحال مؤخر کر دیا ہے ۔ ۔ جیسے جیسے ذہن کی گرہیں کھلیں کی وہسے ویسے امید ہے کہ کچھ کام بن ہی جائے گا ۔ ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین

وہ کبھی آج تک نہ ہم پہ کھلا
الف عین محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی

ان میں سے کونسا مناسب رہے گا ۔ ۔


اس کو پڑھنے کی آس ہے یارو
یا

اس کو پڑھنے کی یاس ہے یارو
یا
جتنا سمجھا قیاس ہے یارو
یا
جتنا جانا قیاس ہے یارو


اور مزید اشعار ذہن میں آ گئے اچانک ۔ ۔

اس کےدر پر مجھے اماں جو ملے
بےنوائ بھی راس ہے یارو

ہے یہ فیضان اسکی چاہت کا
رکتی چلتی جو سانس ہے یارو
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سانس کے ساتھ بھی وہی مسئلہ ہے کہ درست قافیہ نہیںکہ قافیے میں 'اس' پر ختم ہونے کا نظم ہے، پھانس، سانس، بانس مین :انس' مشترک ہے۔
باقی اشعار درست ہیں ، البتہ بہتری کی گنجائش ضرور ہے ۔
جیسے
نہ بجھا پائے گا سمندر بھی
کو اگر
کیا بجھا پائے گا سمندر بھی
کر دیں تو!
ماشاء اللہ صابرہ سمجھ دار ہیں اور اب درست راہ پکڑ لی ہے تو کامیاب شاعرہ بنیں گی، صرف سوشل میڈیا پر داد بٹورنے والی ناشاعرہ نہیں!
 

صابرہ امین

لائبریرین
سانس کے ساتھ بھی وہی مسئلہ ہے کہ درست قافیہ نہیںکہ قافیے میں 'اس' پر ختم ہونے کا نظم ہے، پھانس، سانس، بانس مین :انس' مشترک ہے۔
باقی اشعار درست ہیں ، البتہ بہتری کی گنجائش ضرور ہے ۔
جیسے
نہ بجھا پائے گا سمندر بھی
کو اگر
کیا بجھا پائے گا سمندر بھی
کر دیں تو!
ماشاء اللہ صابرہ سمجھ دار ہیں اور اب درست راہ پکڑ لی ہے تو کامیاب شاعرہ بنیں گی، صرف سوشل میڈیا پر داد بٹورنے والی ناشاعرہ نہیں!
آداب
بہت بہت شکریہ ۔ ۔
جی سانس ٹھیک نہیں ۔ ۔
آپ کے منہ میں گھی شکر ۔ ۔ اللہ مہربان ہے ۔ ۔ ۔ کرم کی امید ہے ۔ ۔ انشااللہ
 
Top