آج کا دن کیسا رہا؟ - 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
ٌالحمدللہ
اچھا ہے لیکن ایک ڈر سا ہے کراچی میں مزید فساد کا خطرہ ہے
نام نہاد کراچی کے وفادار کچھ بھی نہیں کرسکے۔
لوگوں کا نکلنا مشکل ہوگیا،، جس کو بھی فون کرتا ہوں وہ کہتا ہے
جان ہاتھ پر لے کر نکلتا ہوں ۔۔
دعاء کیجئے اللہ ہم سب کو ان دغا بازوں کے ہتھکنڈوں سے حفاطت فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ سب کی حفاطت فرمائے ۔ آمین ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کم کم آرہی تھیں ناں اس لیے پوچھ رہی تھی۔

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آنا ہوتا ہے لیکن لاگ ان کے بغیر کیونکہ لاگ ان کے بعد میرے پاس بعض اوقات فورم کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔
سعود بھائی نے وعدہ کیا تھا ایک آسان تھیم فراہم کرنے کا جب ان کے پاس فرصت ہو گی تو اس کا بھی انتظار ہے، پھر آپ کی شکایت ختم ہو جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
ٌالحمدللہ
اچھا ہے لیکن ایک ڈر سا ہے کراچی میں مزید فساد کا خطرہ ہے
نام نہاد کراچی کے وفادار کچھ بھی نہیں کرسکے۔
لوگوں کا نکلنا مشکل ہوگیا،، جس کو بھی فون کرتا ہوں وہ کہتا ہے
جان ہاتھ پر لے کر نکلتا ہوں ۔۔
دعاء کیجئے اللہ ہم سب کو ان دغا بازوں کے ہتھکنڈوں سے حفاطت فرمائے۔ آمین

اللہ تعالٰی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین
 
کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آنا ہوتا ہے لیکن لاگ ان کے بغیر کیونکہ لاگ ان کے بعد میرے پاس بعض اوقات فورم کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔
سعود بھائی نے وعدہ کیا تھا ایک آسان تھیم فراہم کرنے کا جب ان کے پاس فرصت ہو گی تو اس کا بھی انتظار ہے، پھر آپ کی شکایت ختم ہو جائے گی۔
شگفتہ بٹیا، ہم نے آسان تھیم کا وعدہ نہیں کیا تھا، وہ تو شاید تب دستیاب ہو جب زین فورو کا اگلا ورژن آئے اور اس میں موبائل تھیم موجود ہو۔ ہاں نسخ فونٹ میں تھیم کی فراہمی کا وعدہ ضرور کیا تھا جس کے لئے کچھ وقت درکار ہے جو دیگر ترجیحات کی نذر ہو جاتا ہے۔ :)

ویسے آپ نیا لیپ ٹاپ لینے والی تھیں، اس کا کیا ہوا بٹیا؟ بہت ممکن ہے کہ رفتار کے مسائل ازخود حل ہو جائیں! :) :) :)
 
بالکل درست، اسی کا کہا تھا سعود بھائی، نسخ ہو تاہوما یا جو بھی آسان ہو وہی اور سعود بھائی کسی دن کر دیجئے ناں وقت نکال کر، بہنوں کو اتنا طویل انتظار نہیں کروانا چاہیے ناں
 
ویسے بہنیں غائب کہاں ہیں ان دنوں، کوئی اپڈیٹ نہیں، کوئی پروگریس نہیں، کوئی تحریک نہیں۔۔۔ قصہ کیا ہے؟ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے آپ نیا لیپ ٹاپ لینے والی تھیں، اس کا کیا ہوا بٹیا؟ بہت ممکن ہے کہ رفتار کے مسائل ازخود حل ہو جائیں! :) :) :)

اس کا جواب لکھا تو پھر آپ نے کہنا ہے کہ رُلانے کا نہیں۔
معذوری کبھی کبھی آزمائش بن جاتی ہے، ہنوز منتظر کہ کب جانا ممکن ہو
 
اللہ خیر کرے بٹیا۔۔۔ بس اب آپ اس پر ایک عدد بلاگ پوسٹ لکھ دیں۔۔۔ "خریدنا لیپ ٹاپ کا" اور اس میں جملہ احوال درج ہوں کہ کیا کیا قصد کیے، کیسے کیسے پوچھ تاچھ کی، کہاں کہاں سے اسپیسیفیکیشنز منگوائے، کیسے اس کے لیے رقم جمع کی اور کس درجہ تاخیر ہوئی اور تاخیر ہوئی تو باعث تاخیر کیا تھا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ نیز اس کو تب تک شائع نہ کریں جب تک اشاعت کے لیے اسی متوقع خرید شدہ لیپ ٹاپ کی اسکرین سامنے موجود نہ ہو۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے بہنیں غائب کہاں ہیں ان دنوں، کوئی اپڈیٹ نہیں، کوئی پروگریس نہیں، کوئی تحریک نہیں۔۔۔ قصہ کیا ہے؟ :) :) :)

اچھا، یعنی اس کا جواب بھی ہمیں دینا ہے سد سکندری بلند کر کے سوال بھی ہم سے پوچھا جا رہا ہے، یعنی سب قصور ہمارے ہیں، ہم نہیں جانتے آپ پہلے اس سد کو گرائیے کسی دن وقت نکال کر
 
بٹیا، ہمیں واقعی نہیں معلوم کہ اس میں ہماری وجہ سے کہاں رکاوٹ ہے؟ ہم نے کئی دفعہ رابطے کی بھی کوشش کی لیکن مجال ہے جو کبھی جواب موصول ہوا ہو۔۔۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر کرے بٹیا۔۔۔ بس اب آپ اس پر ایک عدد بلاگ پوسٹ لکھ دیں۔۔۔ "خریدنا لیپ ٹاپ کا" اور اس میں جملہ احوال درج ہوں کہ کیا کیا قصد کیے، کیسے کیسے پوچھ تاچھ کی، کہاں کہاں سے اسپیسیفیکیشنز منگوائے، کیسے اس کے لیے رقم جمع کی اور کس درجہ تاخیر ہوئی اور تاخیر ہوئی تو باعث تاخیر کیا تھا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ نیز اس کو تب تک شائع نہ کریں جب تک اشاعت کے لیے اسی متوقع خرید شدہ لیپ ٹاپ کی اسکرین سامنے موجود نہ ہو۔ :) :) :)

بلاگ پوسٹ تو کیا اس پر تو پورا طویل مقالہ ترتیب پا جائے گا، ضرور لکھوں گی سعود بھائی اگر میں اس وقت کے آنے سے پہلے مرحوم نہ ہو گئی تو :happy: :angel:
 
شمشاد

لائبریرین
آج کا دن تو ابھی شروع بھی نہیں ہوا، لیکن دفتر میں ڈھیروں ڈھیر کام ہے۔ خوب مصروف گزرے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top