سحر کائنات
محفلین
آج ٹی وی چینلز بدلتے ہوئے اچانک بول ٹی وی چینل پر ایک شو کی جھلک دیکھنے کو ملی۔تجسس اور اشتیاق میں کچھ دیر دیکھا کہ یہ آخر کیا ہے؟
شو کا نام تھا "ٹک ٹاک شو (گھر سے کروڑ پتی)"
جس میں مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز دکھائی جا رہی تھیں اور اینکر پرسن یہ اعلان کر رہا تھا کہ سب سے اچھی ویڈیو کو لاکھوں روپے انعام دیا جائے گا۔
کچھ دیر تو سکتے کا عالم رہا کہ یہ سب کیا ہے؟
نوجوان نسل کی بربادی پر انعام ہے یہ یا پھر
ہماری بے حسی اور غفلت کی قیمت ہے۔
اس شو میں بچوں،نوجوانوں حتی کہ ادھیڑ عمر لوگوں کی ویڈیوز دکھائی جا رہی تھیں۔کچھ ویڈیوز میں مائیں بھی بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتی نظر آئیں یہ لمحہء فکریہ ہے۔
بحیثیت استاد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کر رہے ہیں؟
ہم انھیں بتارہے ہیں کہ یہ ناچ گانے والے ہمارے ہیروز ہیں؟
یا پھر اسلام دشمنوں کی روایات ہم اپنی نوجوان نسل کو سونپ رہے ہیں؟
یہ کس طرح کی اسلامی ریاست ہے جہاں غیر اخلاقی مواد اور غیر اخلاقی اطوار کی تشہیر کی جا رہی ہے؟
یا ہم انھیں سکھا رہے ہیں کہ شرم و حیا اور اخلاقیات کو پامال کر کے کس طرح روپیہ کمایا جا سکتا ہے؟
افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا یہ کوئی ایک پروگرام نہیں ہے ،ہمارے ٹی وی چینلز پر ایسا ہی سب کچھ دکھایا جا رہا ہے اور یقیناً یہ سب چلانے والے ان پڑھ لوگ نہیں ہوں گے مگر شاید قرآن کریم کے مطابق صم بکم(گونگے ،بہرے،اندھے) یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر پردہ ہے۔
خدارا جاگیں ،اس قوم کے استاد،والدین اور شریعت کا پرچار کرنے والے جاگیں۔
اس سے پہلے کہ یہ نسل کردار کی بربادی کے اندھے گڑھے میں گر جائے ،اپنے حصے کی شمع جلائیں تاکہ جب انصاف کا دن قائم ہو تو ہماری نظریں شرم سے جھکی نہ ہوں۔
خداوند کریم ہمیں حق پر قائم رہنے کی توفیق دے
آمین
تحریر :سحر کائنات