آئی ایم ایف وفد کی مشیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر سے ملاقات کے بعد مشیر خزانہحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ"آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالرز کے نئے قرضے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کا قرض دے رہا ہے"۔آئی ایم ایف کا وفد پچھلے بیل آؤٹ پر حکومتی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، مجھے تو یقین ہے کہ سوائے مہنگائی کرنے، ترقیاتی کاموں کو روکنے اور ٹیکس بڑھانے کے کسی مد میں ان کو نمبر نہیں ملیں گے۔قصہ مختصر کبوتر کو آئی ایم ایف کی بلی نے ایک بار پھر اپنے خونی پنجوں میں دبوچ لیا ہے۔ قوم کا لیموں مزید نچوڑا جائے گا، لیکن حکومت اور آئی ایم ایف کے نزدیک ابھی لیموں میں تھوڑا رس باقی ہے گویا
ابھی اور نچوڑنا ہے عوام کو
جب قرض ملے گا، کیا ہو گا؟ پلاؤ کھائیں گے مفاد پرست احباب اور فاتحہ ہو گا۔ اللہ خیر کرےآثار اچھے نظر نہیں آتے کیونکہ جو نیا حکمران بھی آتا ہے پچھلی حکومتوں کے قرضوں کو کوستا ہے اور خود قوم پر پہلے سے زیادہ بڑا قرض کا کوہ ہمالیہ چڑھا جاتا ہے۔ اے اللہ! ہمیں اندھے وژن کے حکمرانوں سے بچا، آمین۔