آج کی تصویر ۔ علم کا سفر جاری رہے گا

جیہ

لائبریرین
سوات کے مقامی اخبار کے ویب سائٹ پر یہ تصویر دیکھ کر ایک عجیب سے کیفیت طاری ہوگئ جس میں غم غصہ ملال، اطمنان، سکون، امید رجائیت کے سارے احساس موجزن ہیں۔ یہ تصویر سوات کے علاقے قمبر کے ایک سکول جسے طالبان اڑا دیا تھا کے ملبے پر بیٹھ کر طالب علم امتحان دے رہے ہیں۔

انشاء اللہ علم کا سفر جاری رہے گا
TOP-STORY-LAST.gif
 
مغزل

محفلین

یہ کل کے سورج ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے اور تعصب کے اندھیروں سے محفوظ رکھے۔ آمین
گبین کے اسکول جانے تک عمارت بھی بن جائے گی ۔:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں پر "علوم لطیفہ" تو مشکل ہے۔ البتہ "علوم دھماکہ" ضُرور سیکھ پائیں گے!:)

اسکولوں میں استاد علوم دھماکہ نہیں سکھاتے، البتہ کچھ مدرسوں نے یہ ریت ضرور ڈالی ہے کہ اسلام کے نام پر مدرسے کھول کر علوم دھماکے سکھاتے رہے۔
 
جہانزیب

محفلین
دیکھ کے دکھدکھ ہوتا ہے ۔ جب ہم کراچی میں‌ پڑھتے تھے، تو صوبہ سرحد میں‌ سب سے زیادہ لڑکے سوات کے جماعت میں‌ تھے ۔ بلکہ ایسا بھی کہا جاتا تھا کہ سوات میں کوئی علاقہ ایسا نہیں‌ جہاں‌ سے کوئی شخص بحری جہاز پر موجود نہ ہو ۔
 
Top