زیرک
محفلین
پی آئی اےنجکاری بہانہ ہے،ہوٹل نشانہ ہے
"ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں، پی آئی اے کو ادارہ چلانا آتا ہے یا نہیں؟ نجکاری کی باتیں قومی ادارے کے ساتھ مذاق ہے، اصل میں نظریں پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نیویارک پر ہیں، ریاستی ادارے کو بند ہونے نہیں دیں گے۔" پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔ آج تو چیف جسٹس سپریم کورٹ بھی بھانپ گئے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں مگر مچھوں کی نظریں پی آئی اے کی نیویارک میں واقع روزوویلٹ ہوٹل پر لگی ہوئی ہیں (یعنی کہ پی آئی اے نجکاری بہانہ ہے، ہوٹل نشانہ ہے)۔ ادارے کو بطور ائیرلائن نہ چلا سکنے والوں کے لیے بھی وارننگ ہے، جعلی ڈگری والے اور غیر متعلقہ افراد ممکنہ طور پر فارغ ہو سکتے ہیں۔
آخری تدوین: