آج کی دلچسپ سیاسی خبر

زیرک

محفلین
ملک دیوالیہ ہوگیا تو آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کو قرضہ معاف کرنا پڑے گا جیسا کہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوا تھا۔ اس لئے وہ تو پورا زور لگائیں گے کہ ملک دیوالیہ نہ ہو تاکہ ان کا قرض واپس ادا ہوتا رہے۔ بیشک اس کے بدلہ غریب عوام کا خون پسینہ نچوڑ لیا جائے۔ ان کو تو صرف قرضہ واپسی سے غرض ہے۔
کوئی بھی حکومت عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی مشکل وقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پہلے مرحلے میں جسے مذاکرات یا ڈیلنگ ٹائم کہلاتا ہے، تم لوگ یہ جنگ ہار چکے ہو۔
 
زیرک

محفلین
یعنی حکومت کے مالی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ان بیواؤں، یتیموں کو یہ گرانٹس دی جائیں۔ افسوس کا مقام ہے۔
2017: نوکریاں، گھر
2018: انڈے، مرغیاں
2019: مہنگائی، بیروزگاری
2020: کفن، قبر و تدفین
2021: فاتحہ درود
اس کارکردگی پہ ناچو
 
زیرک

محفلین
غلط کیا تھا۔ امسال بلدیاتی انتخابات کے بعد زیادہ تر ترقیاتی فنڈز براہ راست بلدیاتی حکومتوں کو ٹرانسفرہوں گے۔ ایم این اے اور ایم پی اے کو صبر و حوصلہ سے کام کرنا چاہئے۔
صبر کے مظاہرے دیکھ رہے ہو ناں، جن کو راضی کرنے کے لیے جہانگیر ترین کا جہاز چنگچی بنا ہوا ہے، کیا یہ ایسے یہی چپ کر کے بات مان لیں گے؟ سوچنا بھی مت
 
زیرک

محفلین
غلط کیا تھا۔ امسال بلدیاتی انتخابات کے بعد زیادہ تر ترقیاتی فنڈز براہ راست بلدیاتی حکومتوں کو ٹرانسفرہوں گے۔ ایم این اے اور ایم پی اے کو صبر و حوصلہ سے کام کرنا چاہئے۔
بلدیاتی ادارے ہی موجود نہیں تو کس کے ذریعے کام کرو گے؟ بچے ہو ابھی، تم یہ گولی کسی ار کو دینا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی بھی حکومت عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی مشکل وقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پہلے مرحلے میں جسے مذاکرات یا ڈیلنگ ٹائم کہلاتا ہے، تم لوگ یہ جنگ ہار چکے ہو۔
یہ ملک پہلے بھی 21 بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ بھارت صرف ایک بار گیا تھا کیونکہ اس نے پہلی بار ہی میں مطلوبہ معاشی ریفارمز کر لئے تھے اور آئی ایم ایف کی مزید ضرورت باقی نہ رہی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت خالی قرضہ نہیں لے رہی ساتھ میں ریفارمز بھی کر رہی ہے۔ چیخیں تو نکلیں گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
2017: نوکریاں، گھر
2018: انڈے، مرغیاں
2019: مہنگائی، بیروزگاری
2020: کفن، قبر و تدفین
2021: فاتحہ درود
اس کارکردگی پہ ناچو
اگلی حکومت تیل اور گیس کے کنویں کھود کر ملکی خسارے اور قرضے پورے کرے گی؟ وہ بھی اسی غریب عوام کا ہی خون چوسے گی۔ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑا
 
زیرک

محفلین
یہ ملک پہلے بھی 21 بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ بھارت صرف ایک بار گیا تھا کیونکہ اس نے پہلی بار ہی میں مطلوبہ معاشی ریفارمز کر لئے تھے اور آئی ایم ایف کی مزید ضرورت باقی نہ رہی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت خالی قرضہ نہیں لے رہی ساتھ میں ریفارمز بھی کر رہی ہے۔ چیخیں تو نکلیں گی۔
پاکستان جہاں گریڈ 18 سے لے کر وزیراعظم تک سب کو رہائش پٹرول بجلی گیس فری ملتا ہ وہاں غریبوں کے لیے مہنگائی کا احساس کسے ہو گا؟ کیا آئی ایم ایف کی اس چرط کو پورا کیا جائے گا کہ مقدس گائیوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤ؟ کہو بڑبولے سے کہ ان سب کی تنخواہیں 15000 کرنے کا آرڈی ننس لائے تو میں چپ ہو جاؤں گا۔
شرم آتی ہے کہ اس شہر میں ہم ہیں کہ جہاں
نہ ملے بھیک تو لاکھوں کا گزارا ہی نہ ہو​
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
اگلی حکومت تیل اور گیس کے کنویں کھود کر ملکی خسارے اور قرضے پورے کرے گی۔ وہ بھی اسی غریب عوام کا ہی خون چوسے گی۔ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑا
سب کی تنخواہ 15000 مہینہ اور تمام مراعات بند کر دے، میں مان جاؤں گا کہ اب کام ہو رہا ہے۔ خود کھاؤ دیسی ککڑ اور غریب ترسے سوکھا ٹکر
 
زیرک

محفلین
ہمارا وزیراعظم وہ نابغہ ہے جس نے شروع میں کم خوراک والے بچوں کے دماغ کی تصویر دکھائی اور پھر باقی قوم کو بھی کم خوراک کی فراہمی کے لیے مہنگائی کو بے لگام چھوڑ دیا تاکہ سب کے دماغ کا سائز ایک جیسا ہو جائے تاکہ وہ سکون سے 5 سال پورے کر سکے۔ حکومت عوام کشی میں مصروف ہے اور اپوزیشن ناپید، پاکستانیوں اللہ حافظ
یہ میرے نہیں ایک پوٹیاز کے الفاظ ہیں، جو اب تقریباً تائب ہونے کے قریب ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسی وعدے پہ بیٹھے رہو، ایسا ہونا ممکن نہیں ہاں سپریم کورٹ نے ڈنڈہ دیا تو تبھی ایسا ممکن ہے
اعلان کو غور سے پڑھو، کہا گیا ہے کہ تیار ہیں، کروانے کا وعدہ نہیں۔
ابھی مارچ توآنے دیں۔ آپ پہلے ہی پریشان ہو گئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ میرے نہیں ایک پوٹیاز کے الفاظ ہیں، جو اب تقریباً تائب ہونے کے قریب ہے۔
پوٹیاز تائب ہو کر جائیں گے کہاں؟ واپس انہی جماعتوں کے پاس جو ریکارڈ بیرونی قرضے لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا کرتے تھے۔ اورپھر ان قرضوں کا بوجھ اگلی حکومت پر ڈال کر یہ جا وہ جا۔
 
زیرک

محفلین
ابھی مارچ توآنے دیں۔ آپ پہلے ہی پریشان ہو گئے ہیں۔
میں پریشان؟ یہ خواب مت دیکھا کرو، مجھے غریب سے ہمدردی ضرور ہے، اور فورم رولز کی وجہ سے کچھ ہاتھ ہولا رکھتا ہوں، وگرنہ سوشل میڈیا پہ جو کہتا ہوں ببانگ دھل کہتا ہوں، یہ ہیں ہی کس قابل کے ان سے گھبرایا جائے؟
 
زیرک

محفلین
پوٹیاز تائب ہو کر جائیں گے کہاں؟ واپس انہی جماعتوں کے پاس جو ریکارڈ بیرونی قرضے لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا کرتے تھے۔ اورپھر ان قرضوں کا بوجھ اگلی حکومت پر ڈال کر یہ جا وہ جا۔
سب میری طرز پر غیر جانبداری کی طرف مائل ہیں، غیر جانبداری کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اچھائی کو اچھائی اور برائی کو برائی کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی اور سب سے بڑی بات یہ کہ بعد میں کسی کے یو ٹرن، جھوٹ اور ڈپلومیسی کی وجہ سے شرمندگی نہیں اٹھانا پڑتی۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں پریشان؟ یہ خواب مت دیکھا کرو، مجھے غریب سے ہمدردی ضرور ہے، اور فورم رولز کی وجہ سے کچھ ہاتھ ہولا رکھتا ہوں، وگرنہ سوشل میڈیا پہ جو کہتا ہوں ببانگ دھل کہتا ہوں، یہ ہیں ہی کس قابل کے ان سے گھبرایا جائے؟
آپ اس حکومت کو گھر بھیج کر نئی آنے والی حکومت کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ آپ کی ٹینشن ختم نہیں ہونے والی۔ :)
 
زیرک

محفلین
آپ اس حکومت کو گھر بھیج کر نئی آنے والی حکومت کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ آپ کی ٹینشن ختم نہیں ہونے والی۔ :)
حق کے لیے بات کرنا مخالفت نہیں ہوا کرتی، مولا علی کا قول کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ' بہتر ناصح آپ کا سچا دوست ہوا کرتا ہے'۔ اگر ہم سمجھ جائیں تو بہتر ہے
 
زیرک

محفلین
دئیے کے تلے اندھیرا ہی اندھیرا ہے​
عمران خان کی آسٹریلیا میں آگ بجھانے میں مدد فراہم کرنے والی بات پہ کیا کہوں، آپ نے وہ مثال تو سنی ہو گی کہ چاہے شیخ چلی کے اپنے گھر میں ایک گلاس پانی نہ ہو اور وہ اپنا نام سمندر خان رکھ کر اوروں کی پیاس بجھانے کا کام کرنے کا سوچنے لگے تو اس پر سر پر دو ہتھڑ ہی مارے جا سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور بلوچستان میں تمام پہاڑے سلسلوں میں تاریخ کی شدید ترین برفباری سے 80 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عمران کو آزاد کشمیر جانا یاد رہا کیونکہ جنرل باجوہ وہاں جا رہے تھے، لیکن مظفرآباد سی ایم ایچ کو ہاتھ لگا کر واپس آ گئے، باقی علاقے ہنوز جناب کے منتظر ہیں۔
 
Top