آج کی دلچسپ سیاسی خبر

زیرک

محفلین
کیا ق لیگ حکومتی اتحاد سے نکلنے کے لیے پر تولنے لگی ہے؟
"وزیر اعظم پنجاب سے پتہ نہیں کون سا انتقام لے رہے ہیں؟ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اسی تنخواہ پر کام کرو تو یہ ہماری مرضی ہے کہ ہمیں یہ نوکری وارا کھاتی ہے یا نہیں"- ق لیگی وزیر طارق بشیر چیمہ پھٹ پڑے۔ کیا ق لیگ حکومتی اتحاد سے نکلنے کے لیے پر تولنے لگی ہے؟
حکومت اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ق لیگ نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔"ہمارے ساتھ طے شدہ معائدے پر ایک ہفتے میں عمل درآمد نہ ہوا تو گلہ مت کیجیئے گا"۔ چوہدری برادران کا پیغام بھی حکومت تک پہنچا دیا گیا ہے کہ "مونس الہٰی کو کوئی وزارت نہیں چاہیے، اب یہ ڈھنڈورا پیٹنا بند کیا جائے کہ مونس الہٰی وزارت چاہتے ہیں"۔ ق لیگ کی ڈیمانڈز سامنے آ گئیں کہ وزارتوں میں مکمل اختیار دیا جائے اور ان کی وزارتوں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور پی ٹی آئی حکومت ترقی فنڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ پرویز الہیٰ اور عثمان بزدار میں حکومت بنانے کا جو تحریری معاہدہ ہوا تھا، اس کے کے تحت ق لیگ کو وفاق میں 2 اور پنجاب میں بھی 2 وزارتیں دی جانی تھیں، پنجاب کی وزارتوں کے لیے خصوصی شرائط طے کی گئیں تھیں کہ ان کے فیصلوں میں وزیراعلیٰ بھی مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
نیب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیب کئی ماہ کی معنی خیز خاموشی کے بعد میٹھی نیند سے جاگ اٹھی ہے، خبر ملی ہے کہ نیب نے مالم جبہ اراضی کیس کی فائل کھول کر اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مالم جبہ سکینڈل میں ملوث حکومتی وزراء اور بیوروکریٹس کا معاملہ ابتدائی تحقیقات کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نیب نے جن افراد کا معاملہ ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوایا گیا ہے ان میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ایم ڈی ٹوررزم خالد پرویز، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔
 
چور تھے یا نہیں تھے، چور ہیں یا نہیں، چلیں بات کو سمجھنے کے لیے اس بحث میں پڑتے، لیکن ایک بات ماننا پڑے گی کہ نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی نے اپنے خلاف کیسز کو اوپن کورٹس چلانے کا مطالبہ کیا جبکہ خود کو ایماندار کہلانے کے شوقین عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس روکنے میں اس کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پشاور بی آر ٹی اور کاروباری دوستوں کو بچانے کے لیے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے نیب کے پر کترنے کی پوری کوشش کی۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کون ٹھیک تھا اور کون نہیں، کیونکہ سچ وہی ہوتا ہے جسے اکثریت مانے یا عدالت میں ثابت ہو۔
 
زیرک

محفلین
باقی علاقوں کا علم نہیں لیکن راولپنڈی سٹی جہاں سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق منتخب ہوئے ہیں، مری روڈ کے آس پاس کے لوگوں کے مطابق ان دو حلقوں میں صحت کارڈ اور راشن کارڈ متمول دوستوں، پارٹی ورکروں اور کاروباری تعلقات کی بنیاد پر بانٹے جا رہے ہیں۔ میں الزام نہیں لگا رہا، بس ایک اشو بنتا نظر آیا تو اس پر آواز بلند کرنا میرا انسانی فرض بنتا تھا،جس کی تحقیقات کی جانی چاہییں، بڑا آسان طریقہ ہے تمام مستحقین یا کارڈ ہولڈرز کے قومی شناختی کارڈز جو کہ ہر انسان کا ٹیکس نمبر بھی ہوتا ہے کی بنا تحقیقات ہونی چاہییں تاکہ بے نظیر انکم سپورٹ کی طرح یہاں بھی غیر حقدار، حقداروں کا حق غصب نہ کریں۔
 
زیرک

محفلین
اتحادیوں سے نک آئی ہوئی حکومت کا نواں امتحان شروع، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چلو ہن بلاؤ کسی وکیل کو مشورہ کرو اور جان چھڑاؤ۔قارئین کہیں محکمہ زراعت ایک بار پھر سے تو اپنے پرانے تھوہر کے پودے کو نئے گملے میں لگانے کی تیاری تو نہیں کر رہا؟ تھوڑا انتظار کریں، ووٹ لیے ہیں تو کجھ خیال تو رکھنا ہی پڑے گا ناں، آخر پاکستان میں سبھی ڈیلر ہی تو اکٹھے ہوئے پڑے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
حکومت اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ق لیگ نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔"ہمارے ساتھ طے شدہ معائدے پر ایک ہفتے میں عمل درآمد نہ ہوا تو گلہ مت کیجیئے گا"۔ چوہدری برادران کا پیغام بھی حکومت تک پہنچا دیا گیا ہے کہ "مونس الہٰی کو کوئی وزارت نہیں چاہیے، اب یہ ڈھنڈورا پیٹنا بند کیا جائے کہ مونس الہٰی وزارت چاہتے ہیں"۔ ق لیگ کی ڈیمانڈز سامنے آ گئیں کہ وزارتوں میں مکمل اختیار دیا جائے اور ان کی وزارتوں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور پی ٹی آئی حکومت ترقی فنڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ پرویز الہیٰ اور عثمان بزدار میں حکومت بنانے کا جو تحریری معاہدہ ہوا تھا، اس کے کے تحت ق لیگ کو وفاق میں 2 اور پنجاب میں بھی 2 وزارتیں دی جانی تھیں، پنجاب کی وزارتوں کے لیے خصوصی شرائط طے کی گئیں تھیں کہ ان کے فیصلوں میں وزیراعلیٰ بھی مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔
لگتا ہے حکومت کے سارے اتحادی چینی کی فی کلو قیمت کو 115 روپے پر پہنچا کر ہی چھوڑیں گے۔ بس کرو ایوانِ اقتدار کے ڈیلرو عوام کا بھی کجھ خیال کر لو۔
 
جاسم محمد

محفلین
نیب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیب کئی ماہ کی معنی خیز خاموشی کے بعد میٹھی نیند سے جاگ اٹھی ہے، خبر ملی ہے کہ نیب نے مالم جبہ اراضی کیس کی فائل کھول کر اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مالم جبہ سکینڈل میں ملوث حکومتی وزراء اور بیوروکریٹس کا معاملہ ابتدائی تحقیقات کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نیب نے جن افراد کا معاملہ ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوایا گیا ہے ان میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ایم ڈی ٹوررزم خالد پرویز، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔
حکومت نے اپنے قریبیوں کو بچانے کیلئے نیب کے پر کاٹ دئے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لیا جا رہا ہے۔
اپنے ان بیانات پر معافی مانگنی ہے یا اب کوئی نیا حکومت مخالف جھوٹ گھڑنا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
فیصلہ آپ نے کرنا ہے کون ٹھیک تھا اور کون نہیں، کیونکہ سچ وہی ہوتا ہے جسے اکثریت مانے یا عدالت میں ثابت ہو۔
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے نواز شریف کو جھوٹا، خائن اور تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ دیکھتے ہیں آپ اس عدالتی فیصلے کو مانتے ہیں یا نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پشاور بی آر ٹی اور کاروباری دوستوں کو بچانے کے لیے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے نیب کے پر کترنے کی پوری کوشش کی
پہلے جھوٹ بولتے رہے کہ حکومت نے نیب کے پر کتر دئے۔ جب آرڈیننس میں ترمیم کے باوجود نیب کے اختیارات میں کوئی کمی نہ آئی اور حکومتی وزرا نیب کے ریڈار پر آ گئے تو اب یہ جھوٹ گھڑ لیا کہ نیب کے پر کترنے کے باوجود نیب نے بڑی بہادری دکھائی۔ کیسے کر لیتے ہیں یہ سب؟
 
زیرک

محفلین
بوٹو بوٹو کر بھیا
کہنے کو عمران خان حکومت کا چیف ایکزیکٹو یعنی وزیراعظم ہے لیکن شاید آپ کو یاد ہو گا کہ چند دن پہلے شاید وڈی سرکار کو ان کے کچھ الفاظ اچھے نہ لگے تو ان کی کی لائیو تقریر کا منہ بند کر دیا گیا تھا۔ کل کاشف عباسی کے پروگرام میں فیصل واؤڈا نے بوٹ پالش کمپنی کا نیا نعرہ نعرہ بوٹو بوٹو چلایا تو نہ تو اے آر وائی نے نیٹ ورک کا منہ بند کیا نہ بندے کا، نہ ہی پیمرا نے اس کا نوٹس لیا اور نہ بوٹاں والی سرکار نے، اسے کہتے ہیں اصل حکمران کون ہے، جسے سمجھ نہ آئے وہ ٹھنڈے پانی سے استنجہ کر لے۔
 
زیرک

محفلین
بوٹو بوٹو کر بھیا
کہنے کو عمران خان حکومت کا چیف ایکزیکٹو یعنی وزیراعظم ہے لیکن جب وڈی سرکار کو ان کے کچھ الفاظ اچھے نہ لگے تو ان کی کی لائیو تقریر کا منہ بند کر دیا گیا تھا۔ کل کاشف عباسی کے پروگرام میں فیصل واؤڈا نے بوٹ پالش کمپنی کا نیا نعرہ نعرہ بوٹو بوٹو چلایا تو نہ تو اے آر وائی نے نیٹ ورک کا منہ بند کیا نہ بندے کا، نہ ہی پیمرا نے اس کا نوٹس لیا اور نہ بوٹاں والی سرکار نے، اسے کہتے ہیں اصل حکمران۔
حکومت نے اپنے قریبیوں کو بچانے کیلئے نیب کے پر کاٹ دئے۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لیا جا رہا ہے۔
اپنے ان بیانات پر معافی مانگنی ہے یا اب کوئی نیا حکومت مخالف جھوٹ گھڑنا ہے؟
نیب کے پر کاٹے یہ تو سو فی صد حقیقت ہے لیکن یہ بھول گئے ہو کہ قانون جب موجود تھا، تب یہ جرم ہوا تھا، اس لیے باریکی سمجھ اور پتلی گلی پکڑ ورنہ میں پکڑا دوں گا۔ سارا دن حکومتی جھوٹ کی قے کرتا رہتا ہے اور قانونی پوائنٹ سمجھے بغیر بکواس کرتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اتحادیوں سے نک آئی ہوئی حکومت کا نواں امتحان شروع، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چلو ہن بلاؤ کسی وکیل کو مشورہ کرو اور جان چھڑاؤ۔قارئین کہیں محکمہ زراعت ایک بار پھر سے تو اپنے پرانے تھوہر کے پودے کو نئے گملے میں لگانے کی تیاری تو نہیں کر رہا؟ تھوڑا انتظار کریں، ووٹ لیے ہیں تو کجھ خیال تو رکھنا ہی پڑے گا ناں، آخر پاکستان میں سبھی ڈیلر ہی تو اکٹھے ہوئے پڑے ہیں۔
کابینہ نے متفقہ طور پر مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ کر لو جو کرنا ہے
 
زیرک

محفلین
بوٹو بوٹو کر بھیا
کہنے کو عمران خان حکومت کا چیف ایکزیکٹو یعنی وزیراعظم ہے لیکن جب وڈی سرکار کو ان کے کچھ الفاظ اچھے نہ لگے تو ان کی کی لائیو تقریر کا منہ بند کر دیا گیا تھا۔ کل کاشف عباسی کے پروگرام میں فیصل واؤڈا نے بوٹ پالش کمپنی کا نیا نعرہ نعرہ بوٹو بوٹو چلایا تو نہ تو اے آر وائی نے نیٹ ورک کا منہ بند کیا نہ بندے کا، نہ ہی پیمرا نے اس کا نوٹس لیا اور نہ بوٹاں والی سرکار نے، اسے کہتے ہیں اصل حکمران۔
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے نواز شریف کو جھوٹا، خائن اور تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ دیکھتے ہیں آپ اس عدالتی فیصلے کو مانتے ہیں یا نہیں۔
پہلا فقرہ کاٹے بغیر پڑھ کوڑ مغز بندے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نیب کے پر کاٹے یہ تو سو فی صد حقیقت ہے لیکن یہ بھول گئے ہو کہ قانون جب موجود تھا، تب یہ جرم ہوا تھا، اس لیے باریکی سمجھ اور پتلی گلی پکڑ ورنہ میں پکڑا دوں گا۔ سارا دن حکومتی جھوٹ کی قے کرتا رہتا ہے اور قانونی پوائنٹ سمجھے بغیر بکواس کرتا ہے۔
جب پرانے کیسوں پر نیب آرڈیننس ترمیم پر کوئی حرج نہیں آنا تھا تو اس پر اتنا واویلا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
 
زیرک

محفلین
کابینہ نے متفقہ طور پر مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ کر لو جو کرنا ہے
مجھے اس کی کوئی ٹینشن نہیں، جواب حکومت کو دو، میں تو تم دونوں کا تماشا دیکھنے والا ہوں، اسے چھوڑو گے تو اس نے کون سا میرے گھر جھاڑو مارنا ہے، نہیں چھوڑو گے تو میرا کوئی نقصان نہیں، شاباش ہے تمہارے بوگس دماغ کے جو ابھی تک نہیں سمجھا کہ میں غیر جانبدار ہوں، بات کا مزا لیتا ہوں کیونکہ یہ سب عوام کو ٹینشن دیتے تھے آج کل خود ٹینشن میں ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
بوٹو بوٹو کر بھیا
کہنے کو عمران خان حکومت کا چیف ایکزیکٹو یعنی وزیراعظم ہے لیکن شاید آپ کو یاد ہو گا کہ چند دن پہلے شاید وڈی سرکار کو ان کے کچھ الفاظ اچھے نہ لگے تو ان کی کی لائیو تقریر کا منہ بند کر دیا گیا تھا۔ کل کاشف عباسی کے پروگرام میں فیصل واؤڈا نے بوٹ پالش کمپنی کا نیا نعرہ نعرہ بوٹو بوٹو چلایا تو نہ تو اے آر وائی نے نیٹ ورک کا منہ بند کیا نہ بندے کا، نہ ہی پیمرا نے اس کا نوٹس لیا اور نہ بوٹاں والی سرکار نے، اسے کہتے ہیں اصل حکمران کون ہے، جسے سمجھ نہ آئے وہ ٹھنڈے پانی سے استنجہ کر لے۔
جب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اصل حکومت فوج کی ہے تو سارا دن عمران عمران کی چیخیں کیوں مارتے ہیں؟
 
زیرک

محفلین
ایک لیڈر کا نعرہ درمیان سے گول کر گئے:
پیلی ٹیکسی، لیپ ٹاپ اور قیمہ والا نان
وہ جب حکومت میں آئے گا اسے بھی رگڑوں گا، میں زیادہ تر حکومت کو ہی رگڑا دیتا ہوں کیونکہ وہ اختیار رکھتے ہوئے بھی جب کچھ نہیں کرتے تو میں تو شیشہ دکھاتا رہوں گا ناں
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے اس کی کوئی ٹینشن نہیں، جواب حکومت کو دو، میں تو تم دونوں کا تماشا دیکھنے والا ہوں، اسے چھوڑو گے تو اس نے کون سا میرے گھر جھاڑو مارنا ہے، نہیں چھوڑو گے تو میرا کوئی نقصان نہیں، شاباش ہے تمہارے بوگس دماغ کے جو ابھی تک نہیں سمجھا کہ میں غیر جانبدار ہوں، بات کا مزا لیتا ہوں کیونکہ یہ سب عوام کو ٹینشن دیتے تھے آج کل خود ٹینشن میں ہیں۔
حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی صورت مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ اب اگر اسٹیبلشمنٹ نے پس پردہ نواز شریف سے ڈیل کر لی ہے تو بوٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس کو باہر بھیج سکتی ہے۔ حکومت کا موقف واضح ہے۔
 
Top