مشیر اطلاعات کا حساب یعنی میتھ بڑی ٹاپ کی ہے فرماتی ہیں "ہمارے دور میں مہنگائی صرف ٪7 بڑھی ہے"۔ کاش تم عورت نہ ہوتیں تو یہ کہتا "مار اوئے ڈپٹی سو چھتر تے گن ہک وی نہ"۔ ڈاکٹر تیری میتھ کو سو چھتروں کا سلام، عمران خان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے وقت پنجاب میں آٹے کا تھیلا 680 روپے کا تھا آج مارکیٹ میں 1100 روپے میں بک رہا ہے، کوئی ڈاکٹر کے نیڑے تریڑے رہتا ہو تو اسے بتاؤ کہ یہ قریباً ٪62 اضافہ ہے۔
غریب جس کے پاس دو روٹیاں یا ایک کلو آٹے کے لیے پیسے نہیں، وہ لائن میں آٹا نہ ملنے کی شکایت کے لیے پہلے 20 ہزار کا ٹچ سکرین فون خریدے، پھر 500 یا 1000 کا پیکج لے اور پھر کسی پڑھے لکھے کی منت کر کے میسج لکھوائے، ڈاکٹر "ایدا مطلب تے ایہہ ہویا نا کہ اوہ شکایت کرن بھل کے بھکھا مرے"۔