تعارف آج ہم بھی آپ کی اس پیاری سی محفل کا چھوٹا سا حصّہ بن گئے ہیں

ریحان 007

محفلین
السلام علیکم​

محترم اراکین!

چھپتے چھپاتے، سنتے سناتے اور دیکھتے دکھاتے آج ہم بھی آپ مایاناز ہستیوں کی شاندار، مہکتی محفل کا حصّہ بن گے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ انسان کسی نہ کسی انمول چیز کی تلاش میں ہی بھٹکتا رہتا ہے، موقع کی نزاکت کو سمحھتے ہوئے میں اپنا تعارف مختصر ہی کروں گا لہاذا گھبرانے کی آپ کو ضرورت کبھی محسوس نہیں ہوگی۔

میرا نام ریحان محمد ارشد ہے، پاکستان سے تعلق ہے لیکن سعودی عرب میں رہتا ہوں۔ فی الحال نہ تو طالبعلم ہو اور نہ کوئ ملازمت کرتا ہوں۔ کمپیوٹر سے لگاؤ نے مجھے اس سے جڑی ہر چیز کا دیوانہ بنا دیا ہے۔ اب اللہ کے فضل و کرم سے میں ورڈ پریس، جوملہ اور ایچ – ٹی – ایم – ایل کی مدد سے ویب سائٹس بنا لیتا ہوں اور مزید سیکھنا چاہتا ہوں۔ تصاویر اور ویڈیو کی ایڈیٹنگ میں بھی مہارت حاصل کرلی ہے مگر ذکر کردہ دونوں چیزوں میں سے، میں کسی کا استاد نہیں ہوں۔ 'ورلڈ آف کرکٹ' نامی ویب سائٹ چلا رہا ہوں۔ اگر آپ رضاکرانہ طور پر کام کرنا چاہتے ہیں تو بتادیجیئے گا۔

آگے ارادہ تو سوفٹ ویئر انجینرنگ کرنے کا ہے، سو دیکھیئے کہ اس عظیم الشان کائنات کے مالک کی رضا کیا ہے۔ دعا کیجیئے۔

آپ کی محفل میں حاضر ہونے کی کچھ وجوہات ہیں:
1۔ میں اردو کی ایک ویب سائٹ بنا رہا ہوں، ورڈ پریس کی مدد سے۔ شروع میں تو کافی مشکلیں ہوئیں کیونکہ اردو میں میرا نہیں خیال کہ ورڈ پریس کا نیا ورژن موجود ہے۔ لہاذا عربی کے ورڈ پریس سے مدد حاصل کی اور کام بڑھایا۔ اب جب میں قریب ہوں اپنے منصوبے کو پایہء تکمیل پہچانے کے، تو چاہتا ہوں کہ اس کے فونٹ، اردو کے اصل فونٹوں سے مزیّن ہوں، جو نہایت خوبصورت ہوں۔ کچھ فونٹ تو میری نگاہ میں بھی ہیں اور کچھ آپ کی درسگاہ سے بھی حاصل کروں گآ۔ اردو کے ان فانٹس کو کیسے ایچ – ٹی – ایم – ایل کی شکل میں لکھنا ہے، یہ آپ سے جاننا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس میں میری مدد ضرور کریں گے۔
2۔ اردو زبان سے محبت کرنے والوں کی رفاقت (غلط مت سمجھ لیجیئے گا)۔

تجویز: یہ تعارفی جملے میں نے ایم – ایس ورلڈ میں لکھیں ہیں کیونکہ آپ کے فورم کا ایڈیٹر مجھے اپنا کی – بورڈ استعمال کرنے نہیں دے رہا اور وہاں کے کی – بورڈ سے لکھنا میرے لیئے ایک تکلیف دہ کام ہے، برائے مہربانی اگر آپ اس میں کچھ ترمیم کردیں تاکہ میرے جیسے اراکین کو آسانی ہو۔

دل کی گہرایئوں سے شکریہ اور آپ کا قیمتی وقت صرف کرنے کے لیئے معذرت۔

اللہ حافظ و ناصر ہو ہم سب کا
 
برادرم ریحان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انٹگریٹیڈ اردو ایڈیٹر نہیں چاہتے تو اپنے کنٹرول پینل میں جا کر ایڈیٹر کی ترتیبات تبدیل کر لیں۔ اس کے لئے آپ کو یہاں جا کر "پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس" تلاش کرنا ہوگا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ریحان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

سعودی عرب میں کہاں پر ہوتے ہیں؟ اور یہ تو طے ہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہوں گے۔
 

ریحان 007

محفلین
تمام اراکین کا دل و جان سے شکریہ۔ امید ہے کہ آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا اور میرے علم میں اضافہ ہوگا۔ آمین۔

: برادر کریم ابن سعید صاحب، شکریہ میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کے عین مطابق تبدیلیاں کر لی ہیں۔

: برادر کریم شمشاد صاحب، میں جدّہ میں رہتا ہوں اور جی، میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہوں۔
 
Top