آج

پاکستانی

محفلین
میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ ریفریس کے متعلق کچھ نہ بولوں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
میں آئینی اور قانونی نکات پر بات کروں گا یہی میری ترجیح ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
عوام کی آواز کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
شخصی حکمرانی میں اختیارات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
انصاف کی فراہمی کے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
بہترین انتظام کے لئے عدلیہ کا آزاد ہونا ضروری ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
پاکستانی کے قانون میں ایک مکمل اور آزاد عدلیہ کا خیال رکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
پاکستانی

محفلین
آزاد عدلیہ کا نفاظ ایک مشکل ہدف ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سپریم کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب
 
ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف دھرنا دیا ہے اور ایک مہم شروع کر دی ہے کردار کشی کی اور معافی مانگنے کو کہا۔ عمران نے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی جائیں گے جس پر وزارت داخلہ نے ان پر پابندی لگا دی ہے مگر اس کے باوجود ان کے فیصلے میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
آج دن کو بڑے بھائی سردار فاروق خان لغاری کی ضیافت پر ایک بار پھر ڈیرہ غازی خان تشریف لا رہے ہیں۔

یااللہ ڈیرے کی حفاظت فرما۔
praying.gif
 
ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف دھرنا دیا ہے اور ایک مہم شروع کر دی ہے کردار کشی کی اور معافی مانگنے کو کہا۔ عمران نے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی جائیں گے جس پر وزارت داخلہ نے ان پر پابندی لگا دی ہے مگر اس کے باوجود ان کے فیصلے میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:

shocked2.gif
 
یوم تکبیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) پیر کو یوم تکبیر جوش و خروش سے منائے گی۔ اندرون اور بیرون ملک متعدد تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر لندن میں تقریب سے میاں نوازشریف سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔ یوم تکبیر کے حوالے سے ٹوکیو ، نیویارک سمیت دیگر ممالک میں بھی تقاریب ہوں گی ،ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان حراست میں یوم تکبیر منائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے 9ویں یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح قوم نے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کی اسی طرح قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اٹھ کھڑی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قوم کی صلاحیتوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے جب ملک کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے اپنی لگن سے ثابت کر دیا کہ یہ قوم مشکل ترین حالات میں بھی اپنا قومی مقصد حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اتحاد اور مضبوط سیاسی نظام ایٹمی پروگرام کے لئے ناگزیر ہے ۔ میاں نوازشریف نے راجہ ظفر الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عالم اسلام کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنا لیکن المیہ یہ ہے کہ ایٹمی قوت کے خالق کو پابند سلاسل کر دیا گیا اور ایٹمی بنیاد رکھنے والے کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا جب کہ دھماکہ کرنے والے کو جلا وطن کیا گیا۔ دریں اثناء لندن میں میاں نوازشریف، شہباز شریف ، غوث علی شاہ ، چوہدری جعفر اقبال ، عشرف اشرف، پرویز رشید ، نادر چوہدری اور مقامی رہنما تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ، چوہدری نثار علی ، ظفر علی شاہ ، مشاہدہ اللہ خان اور دیگر رہنما کراچی کمپنی باغ میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ احسن اقبال ، ذوالفقارکھوسہ ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنما لاہور کے بھاٹی گیٹ پر یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کریں گے
 
پاکستانی

محفلین
سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس کی پیر کو بیرون ملک روانگی کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور حکومت کے حامی وکلاء نے شرکت کی جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ اٹارنی جنرل مخدوم علی خان اور سینئر حکومتی وکیل سید شریف الدین پیرزادہ بھی تقریب میں موجود نہیں تھے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے جسٹس جاوید اقبال سے حلف لیا۔
 
پاکستانی

محفلین
سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ عدالت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کا فیصلہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر کیا جائے گا۔
 
Top