آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
The Secret World of Arrietty دیکھی۔ یہ فلم بھی Studio Ghibli کی پہلی فلموں کی طرح شانداز گرافکس کی حامل ہے۔ اگرچہ اس میں Hayao Miyazaki کی ہدایت کاری کا جادو نہیں ہے لیکن پھر بھی ایک بہت سویٹ فلم ہے۔ زمین دوز رہنے والے بونے لوگ جو خود کو Borrowers کہتے ہیں، زمین کے اوپر رہنے والے لوگوں کے سامان سے صرف اپنی ضرورت کا سامان چراتے ہیں جسے وہ Borrowing کہتے ہیں۔ یہ فلم ایک ایسی Borrower فیملی کی کہانی ہے جسے زمین پر رہنے والے ایک بیمار بچے نے دیکھ لیا ہے اور اب انہیں یہ جگہ چھوڑنی ہوگی کیونکہ Borrowers کے لیئے ضروری ہے کہ جب کبھی کوئی زمین پر بسنے والا انہیں دیکھ لے تو انہیں اپنی موجودہ جگہ چھوڑنی پڑتی ہے۔

Karigurashi_no_Arrietty_poster.png

نوٹ:
جن لوگوں نے کی Hayao Miyazaki کی فلمیں نہیں دیکھی ہوئی انہیں چاہیے کہ وہ دیکھیں کیونکہ انہوں نے کچھ بہت ہی شاندار نہیں دیکھا ہوا۔ میری پسندیدہ ترین Nausicaä of the Valley of the Wind اور Castle in the Sky اور Princess Mononoke اور Spirited Away اور Howl's Moving Castle اور My Neighbor Totoro ہیں۔ اس کے علاوہ Studio Ghibli کی Grave of the Fireflies ایک بہترین فلم ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Raid: Redemption کا انگریزی ورژن دیکھا۔ بنیادی طور پر یہ ایک انڈونیشین مووی ہے۔ ایک پولیس ٹیم شہر کے ایک بڑے جرائم کے بادشاہ کو ختم یا گرفتار کرنے کے لیئے اس کے اڈے جو کہ ایک تیس منزلہ عمارت ہے پر ریڈ کرتی ہے لیکن یہ ریڈ کئی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ ادھر سے پولیس کے لوگ گرتے ہیں تو وہاں سے جرائم پیشہ بھی گاجر مولی کی طرح کٹتے ہیں۔ فلم کا مین واچ پوائنٹ فلم میں گن فائیٹ کے ساتھ ساتھ بہترین قسم کی جسمانی فائیٹ بھی ہے۔ کُل ملا کر ایک اچھی فلم ثابت ہوئی۔

The_Raid_Redemption.jpg
 
Le Femme Nikita دیکھی۔فرانسیسی زبان میں تھی اس لیے انگلش سب ٹائٹلز لگا کر دیکھنی پڑی:oops:۔کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جو ایک ڈکیٹی کے دوران ایک پولیس آفیسر کو مار دیتی ہےاور پکڑی جاتی ہے بعد میں اسے اچھے طریقے سے ٹرین کیا جاتا ہے۔اور پھر وہ فرانسیسی حکومت کیلیے کرائے کے قاتل کا کام کرنے لگ جاتی ہے۔
اسی نام کی ایک ٹیلی ویژن سیریز بھی ہے جو اس فلم سے انسپائر ہو کر بنائی گئی ہے۔
ایک درمیانی سی فلم ہے
1798_front.jpg
 
میں نے اسے کئی بار ڈاؤنلوڈ کرتے کرتے چھوڑا ہے پر ڈاؤنلوڈ نہیں کی۔
 
MughalS

محفلین
Le Femme Nikita دیکھی۔فرانسیسی زبان میں تھی اس لیے انگلش سب ٹائٹلز لگا کر دیکھنی پڑی:oops:۔کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے جو ایک ڈکیٹی کے دوران ایک پولیس آفیسر کو مار دیتی ہےاور پکڑی جاتی ہے بعد میں اسے اچھے طریقے سے ٹرین کیا جاتا ہے۔اور پھر وہ فرانسیسی حکومت کیلیے کرائے کے قاتل کا کام کرنے لگ جاتی ہے۔
اسی نام کی ایک ٹیلی ویژن سیریز بھی ہے جو اس فلم سے انسپائر ہو کر بنائی گئی ہے۔
ایک درمیانی سی فلم ہے
ٹی وی سیریز کا ایک سیزن دیکھا تھا ۔ اس سے زیادہ نہ دیکھ سکا
 
شہزاد وحید

محفلین
The Avengers دیکھی۔ ہے تو وہی دنیا بچانے والا کہانی والا فارمولا لیکن کیا کریں چلتا ہے بھائی چلتا ہے :) تھور کا بھائی لوکی دنیا کو تباہ کرنے کے منصوبے کے ساتھ ایک سپر نیچرل آرمی کے ساتھ دنیا پر حملہ کرتا ہے لیکن تھور، آئرن مین، ہلک، کیپٹن امریکہ وغیرہ مل کر ان کا مقابلہ کرتے ہیں اور ایک پھر، جی ہاں، ایک بار پھر دنیا بچا لیتے ہیں۔ فلم کے کمپیوٹر گرافکس کئی مقامات پر سستے لگے۔ فلم اچھی ہے لیکن اوور ریٹڈ ہے۔

TheAvengers2012Poster.jpg
 
Battleship دیکھی۔ایلین آئے انہوں نے تباہی مچائی۔ایسے لگا جیسے دنیا آج ہی ختم ہو جائیگی۔ادھر ہیرو نے اپنے چند ٹوٹکوں کی مدد سے ان پر قابو پالیا اور دنیا پھر محفوظ ہو گئی ساتھ میں فلم بھی ختم
بس ایکشن ہی ہے اور سٹوری وہی پرانی۔

Battleship-poster.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو بھائی یہاں تو فلمز کا سین آن ہے اور مجھے خبر ہی نہیں۔ بہت سی فلمز دیکھیں ہیں پر آخری آخری تو ٍ شاشانک ریڈیمپشن دیکھی ہے کوئی بیسیویں بار۔ IMDB پر تو اسکی ریٹنگ بہت ہی اعلی ہے۔ اور یہ فلم تو خیر ہے ہی کلاسک۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اوکے چاچا مقبول حسین عرف حسیب نذیر گِل

چاکلیٹ :۔ فلم ایک پر سکون گاؤں کی ہے جہاں ایک خانہ بدوش عورت اپنی بیٹی کے ساتھ وہاں رہنے آتی ہے اور گاؤں میں ہلچل سی مچ جاتی ہے
گاؤں کا نمبردار اور پادری اس کے خلاف ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ چرچ نہیں جاتی
وہ چاکلیٹ کی دوکان کھولتی ہے ، مگر نمبر دار کے کیے گئے پراپیگنڈے کی وجہ سے کوئی اس کی دوکان پر آنا تو دور اس سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا
پھر فلم میں ہیرہ (جونی ڈیپ) کی انٹری ہوتی ہے، وہ ایک خانہ بدوش ملاح ہوتا ہے۔ اسے بھی گاؤں کی کسی بھی دوکان سے کوئی چیز نہیں ملتی، سب اسے دھتکار دیتے ہیں۔ مگر چاکلیٹ والی اسے بلا کر اس کی مہمان نوازی کرتی ہے۔ آہستہ آہستہ گاؤں والے جاننے لگتے ہیں کہ یہ تو دراصل بہت اچھی عورت ہے، اور یوں وہ گاؤں میں پہلی بار ایک پارٹی کرتے ہیں۔کچھ دن بعد پھر ایک ڈانس پارٹی ہوتی ہے۔ گاؤں کا نمبر دار سمجھتا ہے کہ میرا اثر ورسوخ کم ہو تا جا رہا ہے۔ وہ جونی ڈیپ کی کشتیوں کو آگ لگوا دیتا ہے اور اسے گاؤں سے جانے پر مجبور کر دیتا ہے۔
لیکن جیسا کہ ہیپی اینڈ ہوتا ہے ہر کہانی کا۔ اس فلم میں گاؤں کے بورنگ لوگ خوش باش اور ہلا گلا کرنے لگ جاتے ہیں ، اور گاؤں پہلے جیسا بورنگ نہیں رہتا۔ جونی ڈیپ لوٹ آتا ہے ۔ اور پھر شادی
 
میں نے دیکھی ہوئی ہے یہ فلم
 
یار اتنے بڑے ہیرو کے نام سے مجھے پکار رہے ہو۔بہت شکریہ
 
چھوٹاغالبؔ
بس ایک فلم کا ہی تجزیہ پیش نہیں کرنا بلکہ جب بھی کوئی فلم دیکھو فورا یہاں پر آکر اندراج کرنا ہے اور ہاں ساتھ میں پوسٹر یا IMDB کا لنک ضرور دے دیا کرو۔
نام بھی انگلش میں لکھا کرو تاکہ ڈھونڈنے میں آسانی رہے
 
بندہ بن یار
میرے پاس کوئی ڈی ایس ایل کنکشن نہیں ہے
پی ٹی سی ایل وی وائرلیس
یہی مراسلے سینڈ ہو جاتے ہیں ، یہی اس کی بڑی مہربانی ہے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس

یہ چمپینزی ہیرو کی فلم ہے
سائیڈ ہیرو وہ سپائیڈر مین فلم میں جو پیٹر پارکر کا دوست تھا "ہیری" وہ ہے
فینٹاسی فلم ہے
ایک دوائی بناتے ہیں دماغی مریضوں کیلئے "ایلز 112"
وہ چمپینزی پر ٹیسٹ کرتے ہیں۔ ایک چمپینزی کا دماغ تیز ہو جاتا ہے
مگر ایک غلط فہمی کی وجہ سے سب کو مارنا پڑتا ہے۔ اس کا پیدا ہونے والا بچہ ڈاکٹر گھر لے جاتا ہے
وہاں پل کر جوان ہو جاتا ہے۔ 3 سال بعد وہ پہلی بار جنگل جاتا ہے۔وہاں اسے احساس ہوتا ہے کہ میں انسانوں سے مختلف ہوں
وہ اپنی ماں کا پوچھتا ہے۔ تو ڈاکٹر کو سچ بتانا ہی پڑتا ہے۔ ایک آدمی کی انگلی چبانے کے جرم میں اسے جانوروں کے جیل جانا پڑتا ہے۔
اس کا پالنے والا س سے جھوٹ بولتا ہے کہ آ کے لے جاؤں گا۔ وہ کافی دن انتظار کرتا ہے مگر آخر کار پکا ارادہ کر لیتا ہے واپس نہ جانے کا۔
اور وہاں کے تمام چمپینزیوں کو اپنے ساتھ ملا کر اپنی عقل کے سہارے جیل سے نکال لے جاتا ہے۔ پورے شہر میں تباہی مچا دیتے ہیں۔
سٹی گیٹ پل پر بندروں اور انسانوں کی آخری لڑائی ہوتی ہے۔ اور بندر ہر رکاوٹ توڑ کر جنگل میں پہنچ جاتے ہیں

فلم بہت بہت زبردست اور شاندار بنائی ہے۔ کیمرہ مین کو واقعی داد ملنی چاہیے
 
کیمرہ مین اکیلا ہی یہ کام نہیں کرتا۔اس میں تو بہت لوگوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے کیوں شہزاد وحید بھائی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top