قتیل شفائی آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا

نیرنگ خیال

لائبریرین
آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا​
کل شام میں تو اپنے ہی سائے سے ڈر گیا​
مٹھی میں بند کیا ہوا بچوں کے کھیل میں​
جگنو کے ساتھ اس کا اجالا بھی مر گیا​
کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں​
دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا​
ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ہو اپنی عمر​
موسم خوشی کا وقت سے پہلے گزر گیا​
لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف​
"مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت خوب نینی

لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف​
"مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"​
بہت شکریہ باباجی۔
ویسے آپ آجکل غائب کہاں ہیں۔۔۔ :)

:) :) :) یہ داد ہی سمجھی جائے گی۔۔۔ :)

لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف
"مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"
واہ
زبردست
شکریہ منے :)

بہت خوب انتخاب
شاد و آباد رہیں
شکریہ شہزاد بھائی۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف​
"مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"​
واہ واہ کیا لاجواب مقطع ہے ۔بہت خوب​
اپیا پذیرائی کے لیئے شکر گزار ہوں :)

:) :)

یوں تو ہر شعر ہی اپنی مثال آپ ہے پر مقطع نے تو "محفل" ہی لوٹ لی:applause:
:aadab:

"مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"
:) اچھا ہو گیا یہ بھی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں
دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا

بہت اعلیٰ۔۔۔!

حسنِ انتخاب کی داد قبول کیجے بھائی جان۔۔۔!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ جناب ارسال فرمانے کیلیے
:) نوازش جناب پذیرائی کے لیئے :)

بہت خوب
ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ہو اپنی عمر
موسم خوشی کا وقت سے پہلے گزر گیا
انتخاب کو پسند کرنے پر مشکور ہوں :)

کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں
دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا

بہت اعلیٰ۔۔۔ !

حسنِ انتخاب کی داد قبول کیجے بھائی جان۔۔۔ !
کر لی داد قبول۔ اور جوابی رسید حاضر ہے۔ :)
 
Top