آخر پاک نوری نستعلیق فانٹ کب ریلیز ہوگا؟؟؟

arifkarim

معطل
قسیم بھائی آپ کو پتہ تو ہے کہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ اب یہ پاک نستعلیق شاید الیکشن کے بعد ہی آئے گا۔ تب تک پہلے والوں سے ہی کام چلائیے۔

بھائی جان، نہ الیکشن ہونگے اور نہ ہی فانٹ ریلیز ہوگا! اور ویسے بھی پاکستان میں ایمر جنسی کے نفاز کا، اس فانٹ سے کوئی تعلق نہیں! :)
 
خرم

محفلین

ارے بھائی بہت گہرا تعلق ہے۔ اب فانٹ کی ریلیز کے لئے صدر، وزیر اعظم یا کوئی اور وزیر مشیر تو چاہئے نا۔ اور وہ تو نہیں ملنے کے الیکشن کے بعد تک یا کم از کم ایمرجنسی کے ختم ہونے تک۔ تب تک اپنے سولنگی بھائی اور محسن بھائی دیہاڑی لگائی جائیں :)
 
اول محسن تو یہ ادارہ چھوڑ کر چلا گیا ہے میں اس وقت بھی اس فانٹ کے وہ ترسیمے جو رہ گئے ہیں ڈال رہا ہوں۔ تھوڑا انتظار تو کرنا پڑے گا۔ میں چاہتاہوں ممکنہ ترسیمے اس میں شامل ہوں۔ فانٹ کی سائز 10 ایم بی سے اوپر ہے اس لئے فانٹ میں سارے لگیچر ہونے چاہییں تاکہ ڈائل اپ والے خواتین و حضرات کو بعد میں مشکلات کا سامنہ نہ ہو۔
 
قسیم حیدر

محفلین
ظہور بھائی کچھ اندازہ ہے کب تک کام مکمل ہو جائے گا۔ براہ مہربانی زیادہ سے زیادہ مدت کا تعین کیجیے گا۔ جان لیوا انتظار کے بعد مایوسی بڑی اذیت ناک ہوتی ہے۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
 
انشاء اللہ جلد سے جلد۔
 
shoaibnawaz

محفلین
بس جی بس

اب آپ لوگوں کی بے تابی دیکھ کر مجھ سے بھی رہا نہیں جا رہا۔

ظہور صاحب نے مزید غیر ضروری تاخیر کی تو گن پوائنٹ پر فاؤنٹ ریلیز کروانا پڑے گا۔

ظہور صاحب اب دیکھ بھال لیں۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
اب تو جواد صاحب بھی اپنا امبر نستعلیق فانٹ لیکر میدان میں آگئے ہیں۔ کیا انکے فانٹ کا پاک نوری نستعلیق مقابلہ کرسکتا ہے؟
 
ہماری منزل کریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹ ہے نہ کہ لگیچر بیسڈ۔ پاک نستعلیق کو ری بلڈ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے شاید پاک نوری نستعلیق کا بیٹا ورژن 17 نومبر کو رلیز ہو جائے اس روز کیبینٹ سیکریٹری آرہے ہیں اگر وہ تشریف لائے تو رلیز کردیں گے۔
 
طمیم

میری سیکرٹری صاحب سے درخواست ہے کہ 17 نومبر سے پہلے ہی تشریف لے آئیں کیونکہ آجکل کل حالات کا کوئی پتہ نہیں چلتا ؟
کہیں آپ کا پروگرام بدل گیا تو ھمیں فونٹ کے لئے پھر سے کسی خاص موقع کا انتظار کرنا پڑے گا۔
اللہ تعالیٰ فونٹ تیار کرنے والوں‌اور سیکرٹری صاحب کو جزا دے۔ شکریہ
 
شکراَ جزیلاَ
جزاکم اللہ و سعدکم اللہ فی الدارین مع السلامۃ
 
arifkarim

معطل
ہماری منزل کریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹ ہے نہ کہ لگیچر بیسڈ۔ پاک نستعلیق کو ری بلڈ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے شاید پاک نوری نستعلیق کا بیٹا ورژن 17 نومبر کو رلیز ہو جائے اس روز کیبینٹ سیکریٹری آرہے ہیں اگر وہ تشریف لائے تو رلیز کردیں گے۔

سولنگی صاحب، آج 17 نومبر 2007 ہے ! :grin:
 
Top