تعارف آداب عرض!

محمد مدثر

محفلین
السلام علیکم اہلیان محفل! میرا نام محمد مدثر ہے، عمر اکیس سال ہے اور میرا تعلق گلگت سے ہے، میں حصول علم کی خاطر ایک ماہ قبل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں۔ اردو محفل میں بطور مہمان کافی عرصہ پہلے سے آنا جانا لگا رہتا تھا لیکن باقاعدہ رکنیت چار دن قبل حاصل کی۔ میرا برج سنبلہ ہے، عدد آٹھ ہے، پسندیدہ رنگ سبز ہے، طبیعت میں جذباتیت اور تجسس غالب ہیں۔کھیلوں میں فٹبال سے جنون کی حد تک شغف ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں فرنینڈو ٹوریس، اینتوان گریزمن، بلال ربیری اور پرانے کھلاڑیوں میں جارجی بیسٹ، روبرٹو باجیو، ایرک کینٹونا اور آندرے شیوچینکو پسندیدہ ہیں۔ تاریخ اسلام اور اردو ادب پسندیدہ موضوعات ہیں۔ ابن صفی کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا بھی بہت بہت پسند ہیں۔
 

اے خان

محفلین
خوش آمدید محترم
آپ کھلاڑیوں کو کیوں پسند کرتے ہیں. پسند کرنے کے لئیے دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے. مثال کے طور پر... کوئی اچھی سی ادبی شخصیت وغیرہ وغیرہ.
 

محمد مدثر

محفلین
خوش آمدید محترم
آپ کھلاڑیوں کو کیوں پسند کرتے ہیں. پسند کرنے کے لئیے دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے. مثال کے طور پر... کوئی اچھی سی ادبی شخصیت وغیرہ وغیرہ.
بہت شکریہ اے خان صاحب! میں فٹبال کا کچھ زیادہ دلدادہ ہوں اسی لئے میں نے پسندیدہ کھلاڑیوں کی شمولیت کو ترجیح دی۔
 

محمد مدثر

محفلین
اس دنیاوی علم کا نام کیا بہت خفیہ اور پوشیدہ علوم میں سے ہے؟؟؟
ھھھھھھھھھھ شاہ جی یہاں جامعات میں داخلے بند ہو چکے ہیں، ان شاء اللہ دسمبر میں داخلہ لوں گا۔ اردو یا انگریزی ادب میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے۔ فی الحال ایک نجی ادارے میں انگریزی زبان سیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
 
اردو محفل پر خوش آمدید۔
چلیں کوئی اور بھی آیا اسلام آباد سے۔
کہاں رہائش پذیر ہیں اسلام آباد میں؟
میں پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں رہتا ہوں۔
 
Top