کافی عرصہ ہوا کہ میں نے اردو اقوال کا ایک بلاگ شروع کیا تھا۔ حسنِ اتفاق سے تقریباً اتنا ہی عرصہ ہوا کہ بلاگ مذکور بند پڑا تھا۔
کل اس پر نظر پڑی تو دوبارہ چلانے کا ارادہ کیا۔ ڈیزائن وغیرہ میں کچھ اصلاح و تنقیح کے بعد موجودہ صورت ظہور پزیر ہوئی ہے۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس کاوش کی بابت اپنی قیمتی آراء سے مفت نوازیں۔ تکنیکی مہارت رکھنے والے دوست اگر بہتری میں معاونت کر سکیں تو فقیر ابھی دامن پھیلا کر دعائیں دینے کو تیار ہے!
 
bilal260

محفلین
ماشاءاللہ بہترین اور معیاری بلاگ ہے۔نہ جانے کتنے ماہ بعد بند ہو گا کیونکہ بلاگر مفت میں جو ہوا اس لئے اپنے ڈیٹا کا بیک اپ ضرور رکھئے گا۔
 
bilal260

محفلین
میں پروفیشنل بلاگر نہیں ہوں۔اگر آپ کسی بھی پوسٹ میں کوئی تحریر لکھتےہیں تو اس تحریر کی ایک فائل آپ اپنی کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں محفوظ کر لیں اور اگر کوئی تصویر ہے تو اس کی ایک کاپی بھی اپنی ہارڈ ڈسک میں محفوظ کر لیں اگر کبھی آپ کا بلاگ جو کہ مفت سروس ہے اگر بند ہو جائے تو آپ کے پا س اس کا ڈیٹا توموجود ہو گا جی کہ آپ کسی بھی دوسرے بلاگ پر لکھ یا لگا سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بلاگر پچھلے دس سال میں تو بند نہیں ہوا جب سے کہ میں نے اسے استعمال کیا تھا۔ اور نہ امید ہے کہ بند ہو۔
 
کافی عرصہ ہوا کہ میں نے اردو اقوال کا ایک بلاگ شروع کیا تھا۔ حسنِ اتفاق سے تقریباً اتنا ہی عرصہ ہوا کہ بلاگ مذکور بند پڑا تھا۔
کل اس پر نظر پڑی تو دوبارہ چلانے کا ارادہ کیا۔ ڈیزائن وغیرہ میں کچھ اصلاح و تنقیح کے بعد موجودہ صورت ظہور پزیر ہوئی ہے۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس کاوش کی بابت اپنی قیمتی آراء سے مفت نوازیں۔ تکنیکی مہارت رکھنے والے دوست اگر بہتری میں معاونت کر سکیں تو فقیر ابھی دامن پھیلا کر دعائیں دینے کو تیار ہے!
آپکے بلاگ کی سیر کر کے دیکھا۔ نہایت ہی عمدہ۔۔۔ کوشش جاری رکھیے۔
 
بلاگر پچھلے دس سال میں تو بند نہیں ہوا جب سے کہ میں نے اسے استعمال کیا تھا۔ اور نہ امید ہے کہ بند ہو۔
بجا فرمایا۔
آپکے بلاگ کی سیر کر کے دیکھا۔ نہایت ہی عمدہ۔۔۔ کوشش جاری رکھیے۔
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔ اصل میں لکھنے پڑھنے سے جو جان جاتی ہے اس باعث کوشش جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ البتہ جب بلاگ کے اعداد و شمار پہ نظر کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ لوگ رنگا رنگ موضوعات کے اقوال کھوجتے ہوئے یہاں آتے ہیں تو شرم آتی ہے کہ میں ان کی طلب کماحقہ پوری نہیں کر سکتا۔ یہ غیرت کبھی کبھی کچھ پوسٹ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
 
بے الف اذان

محفلین
بہت خوب جناب ! بیش قیمت باتیں مفت پڑھنے کا سنہری موقع :)

تکنیکی مہارت رکھنے والے دوست اگر بہتری میں معاونت کر سکیں تو فقیر ابھی دامن پھیلا کر دعائیں دینے کو تیار ہے!
یعنی : فقیر کی دعا لینے کا ایک ہی ذریعہ :rolleyes: ؟
 
اگر ہو سکے تو لائن سپیسنگ کچھ بڑھا دیں۔ موبائل میں نستعلیق فونٹ کی سطور اوور لیپ کر رہی ہیں۔
میں کوشش کر رہا ہوں لیکن ہو نہیں رہا۔ کوڈ کا نمونہ پیش ہے:
.post-body{
font-size: 100%;
line-height: 1.6;
position:left;
}​
یعنی : فقیر کی دعا لینے کا ایک ہی ذریعہ :rolleyes: ؟
دعائیں لینے کا وقت آ گیا ہے۔ رہنمائی فرمائیے۔
 
بجا فرمایا۔

حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔ اصل میں لکھنے پڑھنے سے جو جان جاتی ہے اس باعث کوشش جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ البتہ جب بلاگ کے اعداد و شمار پہ نظر کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ لوگ رنگا رنگ موضوعات کے اقوال کھوجتے ہوئے یہاں آتے ہیں تو شرم آتی ہے کہ میں ان کی طلب کماحقہ پوری نہیں کر سکتا۔ یہ غیرت کبھی کبھی کچھ پوسٹ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
زندگی یکسر محرک ہے، سکوں یکسر ہے موت
کچھ نہ کچھ اے نوجوانانِ وطن کرتے رہو
 
Top