آرام سے بیٹھے رہو گے تو معاملہ بگڑ جائیگا، پنجاب میں جواب دو

قمراحمد

محفلین
”آرام سے بیٹھے رہو گے تو معاملہ بگڑ جائیگا، پنجاب میں جواب دو“
28-05-2009
راولپنڈی(جنگ نیوز)


تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان اور دیگر دو افراد کے مابین ٹیلی فون پر خفیہ گفتگو کو ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر دو افراد کا غالباً تعلق وزیرستان سے ہے۔ ان تینوں اشخاص کے مابین ہونے والی گفتگو حسب ذیل ہے۔

ا …السلام علیکم …

ب …وعلیکم السلام …

ا…آپ کیسے ہو۔

ب…خیریت ہے۔ حافظ ہے۔

ا…آپ کون ہو۔

ب…حافظ ہوں۔ دنیا ہے۔

ا…کون ہو۔

ب…اس سے کہو کہ سوات سے بول رہا ہوں۔

ا… اچھا…

ج…اسلام وعلیکم…

ب…وعلیکم السلام۔ کیسے ہو۔

ج…اچھا ہوں۔

ب… ٹھیک ٹھاک ہو۔

ج …ٹھیک ٹھاک ہوں۔ تمہارے ساتھی کیسے ہیں۔

ب… خریت ہے۔ الحمد اللہ۔

ج…خیر خبر کوئی…

ب…آپ کیسے ہو۔ آپ لوگوں نے کیا کیا۔ آپ لوک کدھر گئے تھے۔

ج…کیا۔

ب…بول رہا ہوں کل کدھر گئے تھے۔

ج…میں ایک جگہ گیا تھا جہاں میٹنگ تھی۔ تمہاری جو بات تھی وہ میں نے اس بندے سے کی تو اس نے بتایا کہ اس بات کی معلومات ہیں اور نہ پندرہ تاریخ تک معلوم تھی۔

ب…وہ تو اس نے کہا تھا کہ پندرہ تاریخ کو آپ لوگ آ جاؤ تو مشورہ ہو گا۔ وہ اس نے 20دن پہلے بتایا تھا…

ج…لیکن وہ کہہ رہا تھا کہ مجھے کوئی خبر نہیں اور میں نے کسی کو بتایا ہے۔

ب… اچھا…

ج…وہ جو دوسری بات تھی وہ میں نے اس کو بتائی تو اس نے موجود تمام لوگوں کو سختی سے حکم دیا کہ دوسری جگہوں پر بھی کام کریں اور اگر خاص جگہ نہیں تو کم از کم عام جگہوں پر کارروائی کریں تا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچے۔

ب…6ساتھی شہید ہوئے۔ 10بلڈنگ بھی گری ہیں۔

ج… اچھا ۔ قسم سے اس نے سخت حکم دیا ہے کہ خاص جگہوں کے علاوہ عام جگہوں پر بھی کارروائی کریں ۔ تو کل پرسوں کا انتظار کر رہے ہیں کہ ابھی تک کارروائی کیوں نہیں یا شاہد وہ ترتیب بنا رہے ہوں گے۔ اور ہم نے جو اپنی ترتیب بنائی ہے ۔ اس میں آٹھ دن لگیں گے اور ہمارے ساتھی تیار ہو رہے ہیں۔ اور شمالی والے بھی ۔ اس کے بعد جنگ شروع ہو گی۔

ب… میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بھی کوئی الٹی میٹم دیں کیونکہ اخبار والے بھی ہم سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے اتحادی کدھر گئے اور ایک طرح طعنہ دیتے ہیں۔ اس لئے آپ لوگ 7,8 دن کا الٹی میٹم دیں۔ کل بی بی سی والا رفعت اللہ بھی یہی پوچھ رہا تھا۔

ج… اچھا۔

ب… جو ظلم سوات میں ہو رہا ہے اس کا تم لوگوں کو پتہ نہیں چل رہا کیونکہ اخبار والے لوگوں کو علاقے میں نہیں چھوڑا ہے۔

ج… اچھا ٹھیک ہے میں شام تک تمہارا پیغام پہنچا دوں گا تم بالکل ٹھیک کر رہے ہو۔

ب… اگر آپ لوگ اس طرح آرام سے بیٹھے رہو گے تو معاملہ بگڑ جائے گا۔

ج… ہاں بالکل۔

ب… سب خاموش ہیں باجوڑ والے بھی خاموش ہیں آپ لوگ بھی۔

ج… نہیں آپ لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ادھر بھی ڈرون حملے ہو رہے ہیں اور اس سے بعد شہادتیں ہو رہی ہیں۔ ابھی کل پرسوں ایک جگہ بمباری کی جس سے 26لوگ شہید ہوئے ہیں۔
ب…تو پھر چاہیے کہ آپ لوگ اس کا جواب پنجاب میں دیں۔ نہیں تو وہ بہت برا کریں گے۔ تمہاری کیا مرضی ہے۔ جہاد کر کے مرنا ہے یا ویسے مرنا ہے۔

ج… بہت سارے ساتھی گئے ہیں اور جگہوں پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ ان کو بتایا گیا ہے کہ جگہوں کو چھوڑ و ویسے ہی کارروائی کریں۔

ب… یہ سب کچھ پنجاب کے جنرل اور کرنل پر ہونی چاہیے تا کہ ان کو پتہ چلے۔

ج… کل بھی میرانشاہ کے پاس ایک ریموٹ کنٹرول بم نے کافی نقصان دیا ہے 3گاڑیاں پھٹی ہیں…

ب… ان فوجیوں کے گھروں پر ہونی چاہیے تا کہ ان کے بچے مریں تو ان کو پتہ لگے۔

ج… ہاں بالکل ! میں شام تک تمہارا پیغام پہنچا دوں گا۔

ب… انشاء اللہ کل رابطہ کروں گا۔(السلا م علیکم
 

قمراحمد

محفلین
ماشاء اللہ کیا جہادی گفتگورہی ہے۔ واہ
ظالمان سے یہی اُمید کی جاسکتی ہے۔ یہ دہشت اور شر پسند جانور ہیں۔ اِن کو اپنے علاوہ کوئی اور مسلمان کہلانے کا حقدارمحسوس نہیں ہوتا۔۔۔

اللہ تعالی جلد سے جلد اِن سے بے گناہ معصوم انسانوں کی جانوں کا بدلہ لے۔ آمین
 

مغزل

محفلین
پنجاب میں تو جواب دے دیا ہے ، اللہ کو کیا جواب دیں گے ۔؟؟
لعنت ہے ان پر، اور دیکھیے ہوتا ہے کیا ؟؟
 

راشد احمد

محفلین
یہ ٹیلیفونک گفتگو جھوٹ کا پلندا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو کی مدد سے تو پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ مسلم خان اور بیت اللہ محسود کہاں ہیں
 

زینب

محفلین
وہ ایک جگہ نہین بیٹھے رہتے ۔وہ مردود ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں اسی لیے فضل اللہ 3 بار سیکیورٹی گھیرے میں آکے نکل گیا
 

ساجداقبال

محفلین
بھائی ٹیلیفون کی جگہ اتنی جلدی نہیں بدلی جا سکتی۔ یا تو رپورٹ غلط کیا گیا ہے یا پھر ایویں ہی خبر گھڑی گئی ہے۔
 
Top