آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا

رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا

خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا

آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا

بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا

راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا


ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​
 
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا

رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا

خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا

آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا

بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا

راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا


ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​
بہت خوبصورت، ظہیر بھائی۔ استادانہ غزل
 

سین خے

محفلین
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا

رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا

خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا

آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا

بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا

راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا


ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​

واہ :) بہت خوب۔ ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک!
 
Top