آرزوے باراں

عینی مروت

محفلین
افکار تازہ۔۔۔آپکے تبصروں و مشوروں کی نذر۔۔۔

*آرزوے باراں*


الہی بارش کی آرزوہے
یہ آرزو ہے۔۔کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے
کہ کس طرح سے شریر بوندوں کی چھیڑخانی
تھکن سے بیزار گدلے گدلے
تمام رنگوں کو
غسل دے کر۔۔۔
اداس منظرکا پھیکاملبوس
دھیرےدھیرےاتارتی ہے!

2n6c2dl.jpg


نورالعین عینی
 

عینی مروت

محفلین
یہ نظم بھی اچھی ہے ماشاء اللہ ۔ مجھے ایک خامی محسوس ہو رہی ہے کہ 'نگاہ' کیسے دیکھ سکتی ہے ؟ وہ تو کسی شے پر ڈالنے یا کرنے کی چیز ہوتی ہے ۔
۔میرے ذہن میں بھی ایک سوال اٹھتا ہے
کہ نگاہ دیکھ نہیں سکتی تو کیا کام کرسکتی ہے؟
:)
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ جی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ! بہت خوب! اچھی مختصر سے تاثراتی نظم ہے!
اور تصویر بھی آپ نے ڈھونڈھ کر بہت اچھی لگائی ہے ۔ ماشاءاللہ! اللہ ذوق سلامت رکھے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
افکار تازہ۔۔۔آپکے تبصروں و مشوروں کی نذر۔۔۔

*آرزوے باراں*


الہی بارش کی آرزوہے
یہ آرزو ہے۔۔کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے
کہ کس طرح سے شریر بوندوں کی چھیڑخانی
تھکن سے بیزار گدلے گدلے
تمام رنگوں کو
غسل دے کر۔۔۔
اداس منظرکا پھیکاملبوس
دھیرےدھیرےاتارتی ہے!

2n6c2dl.jpg


نورالعین عینی
بہت خوب۔
"سنوارتی ہے"
کے اضافہ کی گنجائش موجود ہے
 
آخری تدوین:
Top