آرمی چیف کا بنوں میں متاثرین وزیر ستان آپریشن کے کیمپ کا دورہ ، قر بانیوں کو سرا ہا:آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا بنوں میں متاثرین وزیر ستان آپریشن کے کیمپ کا دورہ ، قر بانیوں کو سرا ہا:آئی ایس پی آر

29 جولائی 2014 (11:5۔

راولپنڈی (ما نیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں بکاخیل کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئی ڈی پیز سے عید ملی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چاند رات شمالی وزیر ستان آپریشن میں مشغول جوانوں کے ساتھ گزاری اور نماز عید میران شاہ میں ادا کی جس کے بعد انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا ۔ نماز عید کی ادا ئیگی کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار نے بنوں میں قائم بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین شمالی وزیر ستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، پاک فوج آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے اپنا کر دار ادا کرے گی ۔

http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/29-Jul-2014/127728
 
آخری تدوین:
Top