آرمی چیف کو امریکی وزیرخارجہ کا فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

جاسم محمد

محفلین
آرمی چیف کو امریکی وزیرخارجہ کا فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
ویب ڈیسک جمع۔ء 3 جنوری 2020
1939538-bajwapompeo-1578071185-170-640x480.jpg

ایران کے اقدامات خطے کوغیر مستحکم کررہے ہیں، مائیک پومپیو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی میں اضافے سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کے اقدامات پورے خطے کو غیر مستحکم کررہے ہیں لہذا امریکا اپنے لوگوں اور مفادات کا تحفظ کرے گا، قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ بھی امریکیوں کے تحفظ کیلیے کیا جب کہ اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر فریقین مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں جب کہ آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زوریا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
امریکنوں کی حقیقت پسندی اور مردم شناسی بھی کمال کی ہے!

پومپیو نے چین کی وزارتِ خارجہ کے سب سے اہم رکن سے بات کی، برطانیہ کے فارن سیکرٹری سے بات کی، فرانس کے وزیر خارجہ سے بات کی، جرمنی کے وزیر خارجہ سے بات کی، افغانستان کے صدر سے بات کی اور پاکستان کے "چیف آف آرمی سٹاف" سے بات کی!
 
جاسم محمد

محفلین
امریکنوں کی حقیقت پسندی اور مردم شناسی بھی کمال کی ہے!
اسی لئے تو امریکہ دنیا کی واحد سوپر پاور ہے۔ اکیلا امریکی دفاعی بجٹ اس کے بعد آنے والے 7 ممالک کے کل دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ معلوم نہیں وہ مسلم ممالک، اسلامی جہادی تنظیمیں جو ابھی بھی امریکہ بہادر کو پچھاڑنا کا خواب دیکھ رہی ہیں کونسی احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں :)
0053_defense_comparison-full.gif
 
جاسم محمد

محفلین
پومپیو نے چین کی وزارتِ خارجہ کے سب سے اہم رکن سے بات کی، برطانیہ کے فارن سیکرٹری سے بات کی، فرانس کے وزیر خارجہ سے بات کی، جرمنی کے وزیر خارجہ سے بات کی، افغانستان کے صدر سے بات کی اور پاکستان کے "چیف آف آرمی سٹاف" سے بات کی!
امریکی وزیرخارجہ نے ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد:
سعودی عرب کے ولی عہد سے بات کی،
عراق کے سپیکر اور وزیراعظم سے بات کی،
کردستان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سے بات کی،
روس کے وزیرخارجہ سے بات کی،
افغانستان کے صدر سے بات کی،
فرانس کے وزیرخارجہ سے بات کی،
جرمنی کے وزیرخارجہ سے بات کی،
برطانیہ کے وزیرخارجہ سے بات کی،
چین کے وزیرخارجہ سے بات کی،
قطر کے وزیرخارجہ سے بات کی،
اسرائیلی وزیراعظم سے بات کی،
یمن کے صدر سے بات کی ۔ ۔ ۔
لیکن پاکستان میں اس نے جنرل باجوہ سے بات کی ۔ ۔ ۔

لوگ پھر کہتے ہیں کہ پاکستان کی کوئی اہمیت ہی نہیں ۔ ۔ ۔ وہ امریکی وزیرخارجہ جو دوسرے ممالک کے صدور ، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ سے براہ راست بات کرتا ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اس سے بات کرنے کی بجائے وزارت دفاع کے ماتحت ایک بائیسویں گریڈ کے سرکاری ملازم سے بات کرنے کو کہا ۔ ۔ ۔
واہ، یہ ہوتی ہے عظمت!!! بقلم خود باباکوڈا
 
ولی را ولی خوب می شناسد۔ اس کا عوامی ترجمہ ہم یوں کیا کرتے تھے کہ چور چور کو پہچانتا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ولی را ولی خوب می شناسد۔ اس کا عوامی ترجمہ ہم یوں کیا کرتے تھے کہ چور چور کو پہچانتا ہے۔ :)
آرمی چیف، وزیر خارجہ اور وزیر اعظم پاکستان جنرل باجوہ سے فون کال کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی افواج کی امداد بحال کر دی ہے :)
ٹرمپ نے پاکستان کیلیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی
Whats-App-Image-2019-08-29-at-00-31-49.jpg
 
Top