آرٹ اٹیک

عینی مروت

محفلین
یہ تب کی بات ہے جب ہمارے قلم کو مصوری کے دورے پڑتے تھے :daydreaming:
مگر پھر ۔۔۔۔۔
یہ جنوں دم توڑ گیا:brokenheart:

ابتدائی کوششوں میں سے ایک پنسل سکیچ
جب صرف پنسل تھامنا سیکھا تھا

9k14z8.jpg

باقی "نمونے"بعد میں۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
ارے۔۔۔۔۔۔۔ واہ بھئی واہ۔۔۔ یہ تو لاجواب "دورے" ہیں۔۔۔ مزید کا انتظار رہے گا۔۔ یہ دورے ہمیں بھی بہت پڑتے تھے اور میں بھی زیادہ گاؤں کا ماحول یا فطرت کے مناظر کو ہی سکیچ کرتی تھی۔ مگر بہت پرانی بات ہے۔ لیکن میرے پاس اب ایسی کوئی یاد باقی نہیں۔۔ وجہ نامعلوم:(
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
ارے۔۔۔۔۔۔۔ واہ بھئی واہ۔۔۔ یہ تو لاجواب "دورے" ہیں۔۔۔ مزید کا انتظار رہے گا۔۔ یہ دورے ہمیں بھی بہت پڑھتے تھے اور میں بھی زیادہ گاؤں کا ماحول یا فطرت کے مناظر کو ہی سکیچ کرتی تھی۔ مگر بہت پرانی بات ہے۔ لیکن میرے پاس اب ایسی کوئی یاد باقی نہیں۔۔ وجہ نامعلوم:(
افسوس ہوا کہ ہم سب وہ یادگاریں دیکھنے سے محروم رہیں گے ہادیہ بہنا۔۔۔ :(
بس یہ ابتدائی دورہ زیادہ شدید نہیں تھا اور" آداب جنوں" سے آگاہی بھی برائے نام تھی
لیکن اسکے بعد کچھ نہ کچھ "مصورانہ" قسم کی خوش فہمی لاحق ہوتی گئی اور ۔۔۔ لوگ کچھ وقت تک کے لیے ہمیں فائن آرٹس کی سٹوڈنٹ سمجھتے رہے
:)
 
آپ بہت زبردست کرتی ہیں میری اتنی اعلی نہیں تھی کچھ جب چھوڑ دیں تو پھر زیادہ اچھی کرنہیں سکتے۔۔ مگر آپ تو واقعی ایک مصور کی طرح کرتی ہیں ۔ پلیزز اسے جاری رکھو بہت بہت خوبصورت کرتی ہیں آپ۔۔حیران کن۔
 
فہد اشرف

محفلین
یہ تب کی بات ہے جب ہمارے قلم کو مصوری کے دورے پڑتے تھے :daydreaming:
مگر پھر ۔۔۔۔۔
یہ جنوں دم توڑ گیا:brokenheart:

ابتدائی کوششوں میں سے ایک پنسل سکیچ
جب صرف پنسل تھامنا سیکھا تھا

9k14z8.jpg

باقی "نمونے"بعد میں۔۔۔۔۔۔۔ :)
یہ پیڑ کتنے نقلچی ہیں، مٹکا دیکھ کے مٹکا بننے کی کوشش کر رہے ہیں :p:LOL:
سنجیدگی سے کہوں تو آپ کی ڈرائنگ بہت اچھی ہے، مزید شاہکاروں کا انتظار رہے گا
 
عینی مروت

محفلین
آپ بہت زبردست کرتی ہیں میری اتنی اعلی نہیں تھی کچھ جب چھوڑ دیں تو پھر زیادہ اچھی کرنہیں سکتے۔۔ مگر آپ تو واقعی ایک مصور کی طرح کرتی ہیں ۔ پلیزز اسے جاری رکھو بہت بہت خوبصورت کرتی ہیں آپ۔۔حیران کن۔
اتفاق ہے آپ سے ،پریکٹس نہ کریں تو فن میں جان باقی نہیں رہتی ۔۔۔۔
ایک دفعہ پھر بہت شکریہ بہنا۔۔
رہی بات اس فن کو زندہ رکھنے کی تو ۔۔۔

تمہارے مشورے تاخیر سے ہیں
:)
 
عینی مروت

محفلین
یہ پیڑ کتنے نقلچی ہیں، مٹکا دیکھ کے مٹکا بننے کی کوشش کر رہے ہیں :p:LOL:
سنجیدگی سے کہوں تو آپ کی ڈرائنگ بہت اچھی ہے، مزید شاہکاروں کا انتظار رہے گا
اتنے عرصے میں پہلی بار اس طرف دھیان گیا
اور احساس ہوا کہ آپ درست فرماتے ہیں
اور دوسری بار آپکا تبصرہ دیکھنے کے بعد سرگوشی کی سمجھ آئی۔۔۔بہت نوازش بھائی۔۔۔سلامتی ہو
:)
 
Top