آر ایس ایس - بگ؟؟

نعمان

محفلین
محفل کے لوکلائزیشن فورم کی آر ایس ایس فیڈ میں ایک خامی یہ معلوم ہوتی ہے کہ اس میں ایک پوسٹ کے تاریخ اشاعت شامل نہیں۔ جب میں یہ فیڈز لائفری فیڈ ریڈر میں کھولتا ہوں تو تمام پوسٹس ایک ہی وقت یعنی وہ وقت کہ جب میں نے فیڈز فیچ کریں دکھا رہی ہوتی ہیں۔ بجائے اس کے کہ ہر پوسٹ کی تاریخ اشاعت دکھائیں۔ کیا ایسا اس وجہ سے ہے کہ محفل پر آرایس ایس 0۔92 استعمال ہوتی ہے؟ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایک اور فیڈ ریڈر بلام ان فیڈز کو تاریخ اشاعت کے حساب سے دکھاتا ہے۔ یہ غالبا تاریخ اشاعت مرسلہ کی فیلڈ سے اٹھاتا ہے۔ اس خامی سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ کسی کسی فیڈ ریڈر میں پوسٹس صحیح پیرائے میں آئیں گی اور کسی میں نہیں اور کچھ فیڈ ریڈرز پرانی ہی فیڈز کو تازہ کردیں گے۔
 

زیک

مسافر
نعمان: محفل کی فیڈ میں تاریخ اور وقت نہیں ہے۔ فی الحال ہم جو موڈ فیڈ کے لئے استعمال کر رہے ہیں یہ بہت پرانا ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں۔ جیسے وقت ملا تو ایک دو نئے موڈ آئے ہین انہین چیک کروں گا۔
 
Top