آزادی کا مطلب کیا؟

جاسمن

لائبریرین
آزادی کا مطلب کیا؟
بی بی سی کے جنوبی ایشیائی قارئین کے لیے آزادی کیا معانی رکھتی ہے: تصاویر

140220040531_inzamam_javed_freedom2014_976x549_inzamamjaved.jpg

انضمام جاوید نے یہ تصویر پاکستان کےعلاقے گلکت بلتستان میں اپنےگھر کے باغیچے میں ٹائمر کی مدد سے کھینچی۔جاوید کے لیے آزادی بہت گہرے معنی رکھتی ہے ۔ان کی رائے میں ’جیسے جیسے دنیا میں ترقی ہو رہی ہے میرا ملک پاکستان اپنے لیے قدامت پسندی کا انتخاب کر رہا ہے‘۔ ان کے مطابق آزادی یہ ہوگی کہ’سورج کی روشنی کو دوبارہ دیکھا جائے۔‘
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
140220040351_babita_baruwati_bangalore_freedom2014_976x549_babitabaruwati.jpg


بھارتی شہر بینگلور کی ببیتا برووتی کے مطابق انھیں آزادی کا احساس اتراکھنڈ کے ان پہاڑوں میں ہوا۔ وہ تین دن تک برف میں چلنے کے بعد اس مقام پر پہنچی تھیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140220040648_hamida_mohibullah_freedom2014_976x549_hamidamohibullah.jpg


کابل سے حمیدہ محب اللہ کہتی ہیں کہ اس منظر کی عکس بندی کے وقت ان کی کیفیت ایسے تھی کہ جیسے وہ تیر رہی ہوں اور تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ افغانستان’ دنیا کا سب سے پرامن ملک ہے،جیسے یہاں 35 سال تک جنگ اور تباہی کبھی ہوئی ہی نہیں تھی۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140220040841_amar_jaja_pakistan_freedom2014_976x549_amarjaja.jpg


جنوبی پنجاب کا یہ خاندان درختوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ یہ تصویر بھیجنے والے عمار شاکر جاجا کہتے ہیں کہ وہ بنادرودیوار کی زندگی دیکھ کر آزادی سے متعارف ہوئے۔’میں ان پر رشک کرتا ہوں کیونکہ میں لاہور میں رہتا ہوں ،جہاں ہمارے اردگرد صرف اینٹیں اور پتھر ہوتے ہیں۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140220041013_vinod_nelson_delhi_freedom2014_976x549_vinodnelson.jpg


ونود نیلسن کی بیٹی دہلی کے سیاحتی مقام پر بلبلوں کا پیچھا کرنے میں مصروف ہے۔ یہ گھرانہ عوماً کابل میں ہوتا ہے جہاں ان کی بیٹی کو کبھی گلیوں میں گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ ونود اور ان کی بیوی جویتا ٹامس اس وقت کو یاد کرتے ہیں جب افغانستان میں عورتوں کو ایسی آزادی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
140220041148_mark_de_rond_freedom_2014_976x549_markderond.jpg


’خلوت کا اک لمحہ‘۔ یہ تصویر مارک ڈی رونڈ نے جولائی 2011 میں افغانستان کے باسٹین کیمپ میں لی۔ جو جنگ سے تباہ حال افغانستان میں ایک شخص کی تنہائی اور اس سے فرار کے لیے کی جانے والی کوشش بیان کر رہی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140220041309_syed_arslan_bukhari_old_man_freedom2014_439x549_syedarslanbukhari.jpg


پاکستان کے شہر بہاولپور میں گرم چادر میں لپٹا یہ شخص سخت سردی سے بچنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تصویر کھینچنے والے ارسلان بخاری کہتے ہیں’وہ اپنے اردگرد سے اور موسم سے غافل اپنی ہی دنیا میں مگن ہے۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140220041415_venkatakrishnan_narayanan_elephant_freedom2014_439x549_7.venkatakrishnannarayanan.jpg


بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے گورووایور میں نہانے کا مزہ لیتے ہاتھی کی یہ تصویر وینکتا کرشنا نرائنن نے لی۔ وہ کہتی ہیں کہ ’مخلوق اس آزادی کا مزہ لے رہی ہے جو اس کے پاس ہے۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140220041533_8anirudha_sharma_freedom2014_976x549_anirudhasharma.jpg


بھارت کے انیردھ شرما کا کہنا ہے کہ وہ خود کو تب آزاد تر محسوس کرتے ہیں جب وہ آفس سے دور لیکن تازہ ہوا میں درختوں ، دریاؤں ، پہاڑوں اور جھیلوں کے سنگ ہوتے ہیں۔‘
 

جاسمن

لائبریرین
140220041704_jhana_tshong_freedom2014_976x549_jhanatshong.jpg


بھارتی شہر پونے میں زیر تعلیم سہانہ سونگ 2011 میں اہل خانہ سے ملنے آبائی ملک بھوٹان گئیں۔ ان کا گاؤں پارو نامی تاریخی وادی میں واقع ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں آ کر وہ خود کو سب سے زیادہ آزاد محسوس کرتی ہیں۔
 
Top