آسودگی کیا ہے

qaral

محفلین
انسان کیلئے ہوش سنبھالنے کہ بعد زندگی میں حدف خودبخود بنتے چلے جاتے ھیں ایک کے بعد دوسرا دوسرے کے بعد تیسرا کچھ اپنے لئے کچھ ماں باپ مگر کبھی زندگی تھمتی نہیں وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ مانگتی رہتی ہے اور بدلے میں کبھی خواب پورے ہونے کی خوشیاں یا ناآسودہ خواہشوں کا غم ہمارے دامن میں سمیٹ دیتی ہے مگر طلب مرتی نہیں نروان نہیں ملتا کیا انسان کی قسمت میں آسودگی صرف آفٹرلائف میں ہی ہے ہم سوچتے ہیں بس یہ ہو جائے تو زندگی سے اور کوئی تمنا نہیں مگر وہ ہوتا ہے تو کئی اور خواہشیں جنم لے لیتں ہیں. آپ کے نزدیک آسودگی کیا ہے ؟ رائے دیجئے

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
 

ظفری

لائبریرین
میری نظر میں آسودگی یہ ہے کہ انسان دنیا سے ضروری چیزیں لے لے اور غیر ضروری چھوڑ دے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ضروری چیزیں اتنی ہیں کہ ان کا تعین ہی مشکل ہو گیا ہے۔

پاکستان میں تو بنیادی ضرورتیں پوری نہیں ہو رہیں، ضروری تو دور کی بات ہے۔
 
Top