آسٹریلوی بیٹسمین ’’مائیکل ہسی‘‘کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان!!

افلاطون

محفلین
آسٹریلوی مڈل آڈر بیٹسمین ’’مائیکل ہسی‘‘ نے سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔
37 سال کے کھلاڑی ’’مائیکل ہسی‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، مائیکل ہسی 3 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کےخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ مسٹر کرکٹ کے نام سے مشہور ’’مائیک ہسی‘‘ نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

hussey_pak_aus_ap_670.jpg


حوالہ
 

عمر سیف

محفلین
آسٹریلیا کو بیون اور ہسی جیسے میچ وننگ پلئیرز ہر دور میں ملتے آئے ہیں۔ ہسی کی رپلیسمنٹ کون ہوگا ؟
 

عمر سیف

محفلین
ون ڈے میں تو واقعی وہ اسٹاروں کے درمیان سپر اسٹار تھا۔
لیکن مائیکل بیون ٹیسٹ کا ناکارہ کھلاڑی تھا۔ ٹی ٹوینٹی اس دور میں تھی نہیں۔
میں ون ڈے کی ہی بات کر رہا تھا۔ بیون ٹیسٹ میں ناکام رہا پر ون ڈے میں میچ ونر تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
دوسرے کئی بڑے نامور کھلاڑیوں کے مقابلے تو بہت مختصر کیریئر رہا بندے کا۔
لیکن رہا بہت شاندار۔
 
میں مائیکل ہسی کا بہت بڑا پنکھا(فین) ہوں:love: زبردست فیصلہ کیا ہے اس نے:notworthy: اب لوگ کہیں گے کہ "اس نے کیوں ریٹائرمنٹ لے لی"o_O بجائے اس کے کہ وہ کہتے "یہ ریٹائرمنٹ کیوں نہیں لے رہا":rolleyes: ۔روایتی آسٹریلین طرزفکر(y)(y)
 
Top