آسٹریلیا کا دورۂ نیوزی لینڈ

آج دوسرے ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلہ کے بعد نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 4 رنز سے ہرا دیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بییٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 215 رنز بن سکی۔
یوں نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج کھیلے جانے والے ووسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کل 31 چھکے لگے، یہ میچ کسی بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں لگنے والے زیادہ چھکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

153962106_10157967527992555_6676679238762484110_o.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
اس 'ہائی اسکورنگ' میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل کو پہلی اننگز میں 50 گیندوں پر 97 رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسے جمی نیشم کی کارکردگی بھی کم نہ تھی۔ 16 گیندوں پر 45 رنز تو اس نے بنائے ہی تھے، میچ کا آخری اوور کروانے کی ذمہ داری بھی اسے ہی دی گئی جو کہ اس میچ میں اس کا واحد اوور تھا۔ آسٹریلیا کو 15 رنز درکار تھے لیکن نیشم نے پہلی تین زبردست گیندیں ڈال کر ان رنز کا دفاع کیا اور دو وکٹیں بھی لے اڑا اور میچ جتوا گیا۔
153440460_10157967466807555_1222315209201908131_o.jpg
 
Top